پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما انتقال کرگئے، صدر مملکت، بلاول بھٹو سمیت دیگر کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما لعل بخش بھٹو کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ لعل بخش بھٹو کی جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمت کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم لعل بخش بھٹو نے پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے جمہوری اداروں کے استحکام میں اہم کردار ادا کیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم رہنما کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لعل بخش بھٹو کا انتقال پارٹی ہی نہیں بلکہ پوری قوم کا نقصان ہے۔
صدر مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پی پی پی ریسرچ اینڈ کوآرڈینیشن سیل کے انچارج لعل بخش بھٹو کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق صوبائی وزیر لعل بخش بھٹو کے صاحبزادے سینیٹر ندیم بھٹو کے لیے تعزیتی پیغام
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لعل بخش بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے ایک اثاثہ تھے، جمہوریت کی بحالی کے لئے ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نےانتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ کراچی۔ مرحوم لعل بخش بھٹو پیپلز پارٹی کے نظریاتی اور مخلص ساتھی تھے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم سب سوگوار خاندان کے ساتھ دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی کے لعل بخش بھٹو بلاول بھٹو صدر مملکت نے کہا کہ کا اظہار بھٹو کے
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔