نشانہ بازی میں مہارت، عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 11th, November 2025 GMT
احمد منصور : 45ویں پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سنٹرل میٹ کی اختتامی تقریب کا جہلم میں انعقاد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےتقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلے یکم اکتوبر سے 10 نومبر تک آرمی مارک مین شپ یونٹ جہلم میں جاری رہے، دو ہزار سے زائد شرکا نے مختلف فورسز اور صوبوں کی نمائندگی میں حصہ لیا۔
شرکا نے نشانہ بازی کی بہترین مہارت اور جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا، پاکستان آرمی نے تیسری انٹر سروسز کومبیٹ شوٹنگ چیمپئن شپ 2025 جیت لی، پاک فوج نے تمام چاروں انٹر سروسز میچز میں کامیابی حاصل کی،پنجاب رجمنٹ نے یونٹ فائرنگ پروفیشنسی میچ گروپIجیتا۔
بلوچستان میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل ، نوٹیفکیشن جاری
سپاہی محمد عرفان، پنجاب رجمنٹ، ’’ماسٹر ایٹ آرمز‘‘ قرار پائے، نائب صوبیدار عمر فاروق، آرمی مارک مین شپ یونٹ، نے ’’آرمی ہنڈریڈ رائفل میچ ٹرافی‘‘ جیت لی۔
بھارتی میڈیا پر دھرمیندر کے انتقال کی خبریں، بیٹی کی تردید
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکا کی نشانہ بازی کی مہارت کو سراہا، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ نشانہ بازی میں مہارت، عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملٹری کالج جہلم کی 100سالہ تقریبات میں بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی، فیلڈ مارشل نے ’’سینٹینری یادگار‘‘ اور ’’کالج میوزیم‘‘ کا افتتاح کیا۔
گڑھی شاہو پولیس کی کارروائی، ون ویلنگ کرنے والے دو نوجوان گرفتار
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کالج کی صدی بھر کی خدمات اور میراث کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے کالج کے کردار کو نظم و ضبط، قیادت اور حب الوطنی کی تربیت کا مرکز قرار دیا۔
آرمی چیف نے عالمگیریوں کے ملک و فوج کے لیے کردار کو سراہا،فیلڈ مارشل نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے، جہلم آمد پر کور کمانڈر راولپنڈی اور آئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
1500روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے صدر ٹرمپ کی تازہ دھمکی کے جواب میں خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا باز نہ آیا تو مشرق وسطیٰ میں اس کے انفرا اسٹریکچرز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایک نامعلوم فوجی ذریعے نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کے استعمال میں ایران کا عزم فولادی ہے اور وہ کبھی بھی اس اہم آبی گزرگاہ کو اپنے خلاف خطرہ بننے کی اجازت نہیں دے گا۔فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ اگر امریکا نے ایران کے پلوں یا بجلی گھروں پر حملہ کیا تو ایران بھی عرب ممالک میں موجود امریکا سے وابستہ اہم شہری بنیادی ڈھانچوں بشمول پلوں، بجلی گھروں اور تنصیبات پر حملے کرے گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکیوں کو گزشتہ دس دنوں کے واقعات کے بعد اب پوری طرح یقین ہو جانا چاہیے کہ ایران جہاں چاہتا ہے وہیں حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایرانی فوجی عہدیدار نے مزید کہا کہ لہٰذا ٹرمپ اگر اس طرح کا کوئی خطرناک جوا کھیلتے ہیں تو اس کا انجام ایک بار پھر ان کی سبکی اور شرمندگی کی صورت میں نکلے گا۔انھوں نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنی خودمختاری کا حق استعمال کرتا رہے گا اور اس اہم آبی گزرگاہ پر اپنا کنٹرول برقرار رکھنے کے اپنے پختہ عزم سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا تھا کہ اگر ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز میں کسی تجارتی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی اور ہتھیار سے حملہ کرتی ہے تو امریکا ہر ایسے واقعے کے جواب میں ایران کے ایک پل یا بجلی گھر کو تباہ کر دے گا چاہے وہ تہران کے قریب ہی کیوں نہ واقع ہو۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین سمندری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے اور اسے ایران نے بند کر رکھا ہے جس کے باعث عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہے۔
مزید :