Nawaiwaqt:
2025-11-17@11:35:19 GMT

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا

 پاکستان کی معروف اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے، جس کی اطلاع اداکارہ نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔ شگفتہ اعجاز ایک مرتبہ پھر گہرے صدمے سے دوچار ہیں، کیونکہ ان کے بھائی کا انتقال ہوگیا ہے۔ اداکارہ نے اس افسوسناک خبر کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ یہ خبر شگفتہ اعجاز کے لیے ایک اور بڑا سانحہ ہے، کیونکہ گزشتہ برس ان کے شوہر یحییٰ صدیقی کا کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد انہوں نے کچھ وقت کے لیے شوبز اور سوشل میڈیا سے دوری اختیار کر لی تھی۔ شگفتہ اعجاز کے بھائی کے انتقال پر ساتھی فنکاروں جنید خان، خالد انعم، ژالے سرحدی، لیلیٰ واسطی اور سائمہ قریشی سمیت متعدد دیگر فنکاروں اور مداحوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی اور شگفتہ اعجاز اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ممبئی، سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں

بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں

ممبئی (نیوزڈیسک)اداکارہ کے خاندان کے ایک قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی خاندان نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا۔

فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہونے والی اوما کشیاب المعروف کامنی کوشل اپنی سات دہائیوں پر مشتمل فلمی اور ٹیلی ویژن کیریئر کے باعث جانی جاتی تھیں۔

انھوں نے لال سنگھ چڈھا، کبیر سنگھ، دو راستے اور نیچا نگر میں یادگار کردار ادا کیے۔ 1946 کی فلم نیچا نگر سے اپنے ہندی سینما کے کیریئر کا آغاز کرنے والی کامنی کوشل 1940 کے عشرے کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ایکٹریس تھیں۔

انھوں نے اس عہد کی ہٹ فلموں آگ، شہید، ندیا کے پار اور ضدی میں کام کیا۔ کامنی کوشل نے اپنے عہد کے چوٹی کے اداکاروں دلیپ کمار، دیو آنند اور راج کپور کے ساتھ کام کیا، ان کی آخری فلم عامر خان کی لال سنگھ چڈھا تھی۔

متعلقہ مضامین

  • حیدرآباد: بھائی خان ویلفیئر کی جانب سے ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیاجارہاہے
  • بنگلہ دیش نے پاکستانی ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ کی نقل تیار کرلی، مداحوں کا موازنہ
  • اداکارہ شگفتہ اعجاز کے بھائی انتقال کرگئے
  • جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت کی کاز لسٹ منسوخ
  • پاکستانی ریپر طلحہ انجم نے نیپال میں کنسرٹ کے دوران بھارتی پرچم لہرادیا‏
  • جوا ایپ کی تشہیر کے معاملے میں یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست پر بڑی پیشرفت
  • سلمان خان کی شاندار فٹنس نے مداحوں کو حیران کردیا
  • بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
  • ممبئی، سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں