لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے، سعدیہ جاوید
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ جو حشر ایم کیو ایم نے کیا ہے، اس کا کوئی جواب نہیں، ان کو اختیارات نہیں چاہئیں، انہیں اپنا پیدا گیری کا وہ نظام چاہیے جو لنگڑے، ٹی ٹی اور سپاری پر چلتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے ایم کیو ایم رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر ردِعمل میں کہا ہے کہ لسانیات کا چورن بیچنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے۔ اپنے بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کراچی کا سودا سستے میں کیا، پی آئی ڈی سی ایل کے ذریعے فنڈز لینے والے اور دو وزارتیں لینے والے آج یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم چاہتے تو مزید فنڈز اور وزارتیں مانگ سکتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ جو حشر ایم کیو ایم نے کیا ہے، اس کا کوئی جواب نہیں، ان کو اختیارات نہیں چاہئیں، انہیں اپنا پیدا گیری کا وہ نظام چاہیے جو لنگڑے، ٹی ٹی اور سپاری پر چلتا ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کو اپنی ہر ناکامی کامیابی نظر آتی ہے، ایم کیو ایم نے ہمیشہ بلیک میلنگ کے لیے استعفوں کا کارڈ استعمال کیا ہے، کراچی کو برباد کرنے والے، غیر قانونی بھرتیاں کروانے والے اور بھتہ لینے والے آج کراچی کا رونا رو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سعدیہ جاوید ایم کیو ایم نے کہا کہ
پڑھیں:
ساہیوال: سفاکیت کی انتہا؛ رقم لینے کےلیے آئی پولیس ملازم کی بیوہ کو پیڑول چھڑک کر زندہ جلادیا گیا
پنجاب کے ضلع ساہیوال میں زمین کے ٹھیکے کی رقم لینے کےلیے گھر آنے والی پولیس ملازم کی بیوہ کو پیڑول چھڑک کر زندہ جلادیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 2 روز قبل نواحی گاؤں 70 فور آر میں پولیس ملازم کی بیوہ کو پیڑول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس ملازم کی بیوہ جنت بی بی 2 روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔
ایف آئی آر کے مطابق جنت بی بی اپنی زمین کا ٹھیکہ لینے حق نواز کے گھر گئی، جھگڑے کے بعد حق نواز، عمر اور ایک خاتون نے آگ لگائی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ اس واقعے کی تفتیش ہر پہلو سے کر رہے ہیں، جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔
پولیس نورشاہ نے ایک خاتون سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔