WE News:
2025-11-17@15:06:23 GMT

روسی بحری جہاز 5 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT

روسی بحری جہاز 5 روزہ خیرسگالی دورے پر بنگلہ دیش پہنچ گیا

روسی بحری جہاز گریمیایشچی پیر کو چٹ گرام بندرگاہ پہنچا جہاں یہ بنگلہ دیش اور روس کے درمیان بحری تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے 5 روزہ خیرسگالی دورے پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد کی سزا پر عالمی ماہر کا تبصرہ، بنگلہ دیش میں سیاسی اثرات کا امکان

جہاز کی آمد پر چٹ گرام نیول ایریا کے کمانڈر کی جانب سے چیف اسٹاف آفیسر نے افسران اور عملے کا استقبال کیا۔

باضابطہ پروٹوکول کے مطابق بنگلہ دیش نیوی کے سیریمنیئل بینڈ نے پرفارمنس دی۔

روس کے دفاعی اٹاشی اور اعلیٰ بنگلہ دیشی نیوی اہلکار بھی موجود تھے تاکہ دورے پر آئے عملے کو خوش آمدید کہا جا سکے۔

جہاز کے بنگلہ دیش کی بحری حدود میں داخل ہونے سے قبل بی این ایس عمر فاروق نے باضابطہ طور پر اس کا استقبال اور اس کی اسکورٹ کی۔

دورے کے دوران گرامیایشچی کے کمانڈنگ آفیسر اور روس کے ملٹری اٹاشی، اپنے وفد کے ہمراہ، چٹ گرام نیول ایریا کے کمانڈر، بی این فلیٹ کے کمانڈر، ایریا سپرنٹنڈنٹ ڈاک یارڈ اور چٹ گرام پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین سے ملاقات کریں گے۔

مزید پڑھیے: اگر پابندی نہیں ہٹی تو بنگلہ دیش میں الیکشن نہیں ہونے دیں گے، حسینہ واجد کے بیٹے کی دھمکی

روسی افسران اور عملہ ریڈکن پوائنٹ میں بنگلہ دیش نیول اکیڈمی پر پھولوں کی چادر رکھنے، بحری جہازوں اور بیسز کے دورے اور مختلف تاریخی اور ثقافتی مقامات کے مشاہدے کے لیے بھی جائیں گے۔ بنگلہ دیش نیوی کے اہلکار بھی روسی جہاز کا دورہ کریں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ دورہ دونوں بحریہ کے اہلکاروں کو ایک دوسرے کے آپریشنز کا مشاہدہ کرنے، پیشہ ورانہ تجربات بانٹنے اور مہارتیں سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا جس سے باہمی تعاون اور سمجھ بوجھ میں اضافہ ہوگا۔ روس نے ماضی میں بھی بنگلہ دیش کے لیے دوستانہ مشن کے تحت بحری جہاز بھیجے ہیں۔

مزید پڑھیے: بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز، اہم معاہدے پر دستخط

توقع ہے کہ روسی جہاز 21 نومبر 2025 کو بنگلہ دیش سے روانہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بنگلہ دیش روسی بحری جہاز گریمیایشچی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش روسی بحری جہاز بنگلہ دیش بحری جہاز چٹ گرام کے لیے

پڑھیں:

اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد:

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اپنے دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے.

اسلام آباد پہنچنے پر ہوائی اڈے پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک اور وزیرِ مملکت برائے تعلیم وجیہہ قمر نے شاہ عبداللہ دوم اور ان کے اعلی سطح وفد کا استقبال کیا۔

شاہ عبداللہ دوم کا دورہ پاکستان، اردن اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کی مزید مضبوطی کا باعث ہوگا۔

شاہ عبداللہ دوم کچھ ہی دیر میں وزیرِ اعظم ہاؤس جائیں گے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا جسے پاکستان ٹیلی ویژن براہ راست نشر کرے گا۔

وزیرِاعظم ہاؤس میں شاہ عبداللہ دوم کی وزیرِاعظم شہباز شریف کے ساتھ دو طرفہ ملاقات ہوگی اور وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔ شاہ عبداللہ دوم کا یہ دورہ، پاکستان اور اردن کے دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے  
  • وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
  • بنگلہ دیش برادر اسلامی ملک‘ پاکستان سے خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں: فضل الرحمن
  • اردن کے شاہ عبد اللہ دوم دو روزہ سرکاری دورے کے لیے پاکستان پہنچ گئ
  • اردن کے شاہ عبد اللہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
  • اردن کے شاہ عبداللہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ پاکستان پہنچ چکے ہیں
  • اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے