قومی ائیرلائن اور بنگلادیشی ائیر لائن کے درمیان کارگو معاہدہ ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
قومی ائیرلائن اور بنگلادیشی ائیر لائن کے درمیان کارگو معاہدہ ہوگیا۔
قومی ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق کارگو معاہدہ یکم دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔
یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی، معاہدے کی بدولت اشیاء کی ترسیل میں لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
سینٹ: آرمی، ائیر فورس، نیوی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بلز منظور: پیپلز پارٹی کے احتجاج پر فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل مؤخر
اسلام آباد (خبرنگار) ایوان بالا (سینٹ) نے کثرت رائے سے آرمی، ایئرفورس، نیوی اور پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بلوں کی منظوری دے دی۔ نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی بل منظوری کے لیے پیش کرنے کے معاملہ پر پیپلزپارٹی نے ایوان سے واک آؤٹ کیا اور شدید احتجاج کیا کہ کمیٹی میں جو بل آیا تھا اور اس میں جو ترامیم کی گئیں اس میں کافی فرق ہے، گزارش ہے کہ اس بل کو منظوری سے روکا جائے کیونکہ کمیٹی چیئر کو بھی اس بل کا نہیں پتا۔ یہ بری روایت ہے۔ پیپلز پارٹی نے اس میں جو بھی ڈالا تھا وہ نظر نہیں آرہا۔ ہم اس بل کو اس طرح ووٹ نہیں کر سکتے ۔ پارلیمانی لیڈر شیری رحمان نے پیپلز پارٹی کے اراکین کو واک آؤٹ کیا۔ پیپلز پارٹی کے احتجاج پر چیئرمین سینٹ نے بل کو موخر کر دیا۔ سینٹ اجلاس میں ایوان بالا کو وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ انفورسمنٹ کی وجہ سے ایف بی آر کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری سمیت ہر شعبے کو سہولیات فراہم کی جائے گی تاہم ٹیکس چوری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر کامران مرتضی کے ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا تنخواہ دار طبقے مجموعی طور پر سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر نے انفورسمنٹ کے نتیجے میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ کیا ہے اور پہلی دفعہ آئی ایم ایف نے بھی تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹیکس نیٹ میں تنخواہ دار طبقے کے علاوہ تاجر برادری سمیت معیشت کے سارے حصے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ سال کی نسبت 26فیصد ٹیکس میں اضافہ ہوا ہے اور اس کی بڑی وجہ سے انفورسمنٹ ہے۔ سینیٹر فوزیہ ارشد نے ضمنی سوال کیا کہ اشیائے خورد ونوش پر کتنا ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ جس پر وزیر مملکت برائے خزانہ نے بتایا بہت سارے لوگ ٹیکس چوری میںملوث ہیں اور ان کے جرائم کی نشاندہی سمیت سزا دینا لازمی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی کاروبار یا شخص ٹیکس چوری میںملوث ہے تو اس کو دوسروں کیلئے مثال بنایا جائے۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ محمد زئی نے کہا کہ ایف بی آر نے عالم ارواح میں بھی دفتر قائم کر لیا ہے اور میرے مرحوم والد کو بھی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے میسجز آتے ہیں۔ ایوان بالا نے پاکستان آرمی، نیوی اور ائیر فورس بل کثرت رائے سے منظور کر لئے۔ بل نائب وزیر اعظم و سینیٹر اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پیش کئے۔ جمعہ کو سینٹ اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان آرمی اور پاکستان ائیر فورس ترمیمی بل پیش کئے۔