پاکستان اور بنگلہ دیش کی ایئر لائنز میں تاریخی معاہدہ، دونوں ممالک میں جدہ، مدینہ اور ریاض کے راستے تجارت ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے اور بنگلہ دیش کی بمان ائیر لائن کے درمیان تاریخی کارگو معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ یکم دسمبر 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے بنگلہ دیش کی بمان ایئر لائنز کے ساتھ ایک اہم کارگو انٹرلائن اسپیشل پروریٹ معاہدہ کر لیا جس پر یکم دسمبر سے عمل درآمد ہوگا۔
اس شراکت داری کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے۔ معاہدے کی رو سے سعودی عرب کے اہم شہروں، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی، معاہدے کی بدولت ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات جیسی قیمتی اشیاء کی ترسیل میں موجود لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی۔ دونوں ملکوں کی قومی ائر لائنز کے وسیع نیٹ ورکس کے ذریعے، معیاری اور کم لاگت پر مشتمل کارگو حل فراہم کیے جائیں گے۔
تہجد کی نماز پڑھتا ہوں، میرے لیے وہی می ٹائم ہے، فیشن ڈیزائنر منیب نواز
پی آئی اے پاکستانی برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کو خطے میں سب سے زیادہ موثر کارگو خدمات تک رسائی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
صدر مملکت کو 4 ممالک کے سفیروں کی جانب سے اسناد سفارت پیش
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو 4 ممالک کے سفیروں نے اپنی اسنادِ سفارت پیش کردیں۔
ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: سعودی شہزادی ریما کے وہ اقدامات جو عالمی سفارتکاری کو نیا رخ دے رہے ہیں
صدر نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔
صدر مملکت نے کہاکہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
صدر نے ماریشس کے ہائی کمشنر منصور کریم بخش سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، دفاع اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہاکہ ماریشس کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات مشترکہ ورثے اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔
صدر زرداری کی ڈنمارک کی سفیر مایا مورٹینسن سے بھی ملاقات ہوئی۔ جس میں تجارت، زراعت، ڈیری، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
صدر مملکت نے ڈنمارک کی پاکستان کے گرین ٹرانزیشن اور موسمیاتی تغیر کے ایجنڈے کی حمایت کو سراہا۔
صدر مملکت آصف زرداری نے امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الذابی سے ملاقات میں دو طرفہ تجارت، سلامتی اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: نابینا سفارتکار صائمہ سلیم کا اقوام متحدہ میں خطاب، ایک ایک حیران کُن لمحہ
صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان اور امارات کے تاریخی تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ امن و خوشحالی کے جذبے پر قائم ہیں۔
صدر نے چاروں سفیروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتیاں دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسناد سفارت آصف زرداری صدر مملکت گارڈ آف آنر وی نیوز