پاکستان انویسٹرز فورم جدہ کی نئی قیادت کے لیے اہم نامزدگیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 17 November, 2025 سب نیوز

جدہ(خالد نواز چیمہ)پاکستان انویسٹرز فورم جدہ نے آئندہ انتخابی سیشن کے لیے باصلاحیت اور وژنری قیادت کو سامنے لاتے ہوئے چوہدری شفقت محمود کو صدر اور مہر عبدالخالق لک کو سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا ہے۔ دونوں نامزد امیدار اپنے واضح وژن، بہترین انتظامی صلاحیتوں اور کمیونٹی کی خدمت کے غیر متزلزل جذبے کی وجہ سے کاروباری حلقوں میں خصوصی مقام رکھتے ہیں۔

نئی قیادت کی نامزدگیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ادارہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ، نئے مواقع کی تلاش اور کاروباری ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک طویل مدتی حکمتِ عملی پر عمل پیرا ہے۔چوہدری شفقت محمود جن کا شمار سعودی عرب میں کامیاب اور معتبر پاکستانی کاروباری شخصیات میں ہوتا ہے سرمایہ کاری کے فروغ، اسٹرٹیجک پلاننگ اور باہمی تعاون کے فروغ کے حوالے سے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ ان کی نامزدگی فورم کی تنظیمی مضبوطی، بہتر فیصلوں اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے نئے دور کی جانب واضح قدم ہے۔مہر عبدالخالق لک جو کاروباری کمیونٹی میں فعال، منظم اور اعلی انتظامی صلاحیتوں کے حامل شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں بطور نامزد سیکرٹری جنرل انفارمیشن سسٹمز، ریکوری عمل، اور سرمایہ کاروں کی فلاح سے متعلق پالیسیوں کے نفاذ میں اہم کردار ادا کریں گے۔

پاکستان انویسٹرز فورم کے منشور میں نوجوان کاروباری افراد کی رہنمائی و تربیت،سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی،اور پاکسعودی سرمایہ کاری نیٹ ورک کی مضبوطیکو کلیدی ترجیح دی گئی ہے۔فورم نے امید ظاہر کی ہے کہ نئی قیادت کی نامزدگیاں نہ صرف پاکستانی سرمایہ کاروں کے اتحاد اور تعاون کو مضبوط کریں گی بلکہ دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کے معاشی تعلقات میں بھی مثبت پیش رفت کا باعث بنیں گی

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ وفاقی آئینی عدالت مستقل بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرانی عمارت میں قائم کرنے کا فیصلہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فعال، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانوں کی قربانیاں دیں، عطا تارڑ ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتن الخوارج کے سرغنہ سمیت 10 دہشتگرد ہلاک سرکاری حج اسکیم 2026کی دوسری قسط جمع کرانے کی آخری مہلت میں 3روز کی توسیع عرفان صدیقی کی وفات کے باعث خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب کا شیڈول جاری سی ڈی اے نے مل پور کی آبادی کو غیر قانونی قرار دے کر خالی کرنے کا نوٹس جاری کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان انویسٹرز فورم نئی قیادت کے لیے

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 5 روز کے دوران 22 شہری جاں بحق جبکہ 23 زخمی ہوگئے۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطاق 19 جولائی سے اب تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور فلش فلڈز سے مجموعی طور پر 9 مرد، 10 بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوئیں۔ اعلامیے کے مطابق زخمیں میں 11 مرد، 5 خواتین 7 بچے شامل ہیں جبکہ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 37 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 29 گھروں کو جزوی جبکہ 8 گھر مکمل منہدم ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان , بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ،ہری پور، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متاثرین میں جلد امدادی سامان تقسیم کردے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی اور بتایا کہ صوبہ کے تمام دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی سطح اور بہاو معمول کے مطابق ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق تیز بارشوں کا یہ سلسلہ آج تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری  سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں جبکہ حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان