ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت برقرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آج ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور گزشتہ کاروباری روز والی قیمتیں ہی برقرار ہیں، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز یعی پیر کے روز ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمتیں برقرار ہیں۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 9100 روپے کی بڑی کمی ہوئی تھی، کمی کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے ہوگئی تھی۔
ملک بھر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 10 گرام سونے کی قیمت 7799 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے ہو گئی تھی۔
دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے بڑھ کر 5 ہزار 368 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 91 ڈالر سے کم ہو کر 4083 ڈالر فی اونس ہو گئی تھی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت میں سونے کی فی تولہ ملک میں ہفتے کے
پڑھیں:
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول مہنگا ہو تو موٹرسائیکل سوار متاثر نہیں ہوتے، مشیر خزانہ کے بیان پر شدید ردعمل
نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
نئی قیمتیں نافذجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق ادائیگی کرنا ہوگی۔
عوام پر مزید مالی دباؤ کا خدشہمعاشی ماہرین کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے ٹرانسپورٹ کے اخراجات بڑھنے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں پر بھی دباؤ آ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران جنگ کے اثرات: پیٹرول مہنگا، یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں 51 فیصد اضافہ
ڈیزل کی قیمت میں اضافہ خاص طور پر مال بردار ٹرانسپورٹ اور زرعی شعبے کے اخراجات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔
حکومت ہر 15 روز بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں، درآمدی لاگت، روپے کی قدر اور ٹیکسوں کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی تھی لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر یہ عمل جاری ہے۔
اسی جائزہ عمل کے تحت تازہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمتیں ملک بھر میں نافذ العمل ہو گئی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیٹرول پیٹرولیم مصنوعات درآمدی لاگت ڈیزل روپے کی قدر عالمی منڈی مہنگا