پاکستان اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے دوران 2342 پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
ایک ہفتے میں 3.84 ارب شیئرز کے سودے 177 ارب روپے میں طے ہوئے، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 146 ارب روپے اضافے سے 18 ہزار 433 ارب روپے ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان رہا، 100 انڈیکس ہفتہ بھر میں 2342 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 61 ہزار 935 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 4915 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح ایک لاکھ 62 ہزار 118 رہی، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 57 ہزار 203 رہی۔ بازار حصص میں ایک ہفتے میں 3.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
ایک دن معمولی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں 8ہزار 300 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 43 ہزار 62 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 7116 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 79 ہزار 854 روپے کا ہو گیا۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 83 ڈالر بڑھ کر 4207 ڈالر پر پہنچ گیا۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 228 روپے اضافے سے 5662 روپے ہو گئی۔ آل کراچی جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن نے حکومت سے سونے کا ریگولیٹر قائم کرنے کی اپیل کردی۔ ایسوسی ایشن نے اپنے بیان میں کہا کہ سونے کی قیمتوں میں مقامی سطح پر خرد برد سے چھوٹا صرافہ تاجر بے روزگار ہو گیا ہے۔