پاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
پاکستان، چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس کے حصول کا خواہاں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا سے 20 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس (دونوں ملکوں سے 10، 10 ہزار) حاصل کرنے کا خواہاں ہے اور ساتھ ہی ملک کی جامعات کی عالمی معیار کے مطابق درجہ بندی کے لیے کثیر معیاری فریم ورک تیار کر رہا ہے، تاکہ علم پر مبنی ترقی کے لیے مضبوط انسانی وسائل کی بنیاد رکھی جا سکے۔ ماہانہ ڈیولپمنٹ اپ ڈیٹ اکتوبر 2025 کے اجرا کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر پاکستانی جامعات کی عالمی طرز پر درجہ بندی کے لیے 7 نکاتی فریم ورک تیار کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تقریبا 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے، جسے علمی بنیاد پر اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، ساتھ ہی آبادی میں اضافے کو بھی کنٹرول کرنا ضروری ہے، اگر آبادی پر قابو نہ پایا گیا تو 2047 میں، جب پاکستان اپنی 100ویں سالگرہ منائے گا، آبادی 38 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت، چین سے درخواست کر چکی ہے کہ وہ آئندہ 10 برسوں میں اپنے سرکردہ تعلیمی اداروں میں مصنوعی ذہانت، انجینئرنگ اور ابھرتے ہوئے سائنسی شعبوں میں 10 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس مختص کرے، تاکہ ملک کے پاس علم پر مبنی ترقی کے لیے مضبوط انسانی وسائل پیدا کیے جا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا منصوبہ ہے کہ امریکا کی اعلی یونیورسٹیوں سے بھی 10 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرشپس حاصل کی جائیں۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے بہتری کی طرف گامزن ہیں، مگر ملک موسمیاتی تبدیلیوں کا بڑا شکار رہا ہے، جیسا کہ 2022 اور 2025 کے دو مسلسل سیلابوں سے ظاہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے 2022 کے مقابلے میں کم نقصان ہوا، مگر 1988 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پنجاب کو اتنے تباہ کن سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی سلامتی کا ڈھانچہ از سر نو ترتیب ، 1976 کے بعد سب سے بڑی تبدیلی قومی سلامتی کا ڈھانچہ از سر نو ترتیب ، 1976 کے بعد سب سے بڑی تبدیلی روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، 430 ڈرونز اور 18 میزائل داغ دیے، ہلاکتیں غزہ میں عالمی فورس کی تعیناتی؛ پاکستان، اہم مسلم ممالک کی امریکی قرارداد کی حمایت صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے بلومبرگ نے پاکستان کی معیشت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا اعلان کر دیا اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صدرِ مملکت نے پاکستان آرمی، ایئر فورس، اور نیوی ترمیمی بلز کی منظوری دے دی
ویب ڈیسک:صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان آرمی (ترمیمی) بل 2025، پاکستان ایئر فورس (ترمیمی) بل 2025 اور پاکستان نیوی (ترمیمی) بل 2025 کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے منظوری کے بعد یہ تینوں بل آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کا حصہ بن گئے ہیں، ان بلوں کے ذریعے مسلح افواج سے متعلق مختلف قانونی شقوں میں اصلاحات اور ضروری ترامیم کی گئی ہیں۔
ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی
قانونی ماہرین کے مطابق منظوری کے بعد ترمیم شدہ قوانین فوری طور پر نافذالعمل ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں فوج، فضائیہ اور بحریہ کے آئینی و انتظامی ڈھانچے میں مزید وضاحت اور قانونی مضبوطی شامل ہو گئی ہے۔