اسلام آباد(نیوزڈیسک)سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) نے مالی سال 2025 کے پہلے 4 مہینوں میں 14 ہزار 802 نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جو ملک کے کارپوریٹ سیکٹر پر بڑھتے ہوئے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ نے سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ان میں سے 99.

9 فیصد کمپنیوں کی رجسٹریشن آن لائن مکمل ہوئیں، اس طرح پاکستان میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی کل تعداد 2 لاکھ 72 ہزار 918 ہوگئی۔

اس مدت کے دوران کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 20.59 ارب روپے رہا، کمپنیوں کے ڈھانچے کے لحاظ سے، 59 فیصد نئی رجسٹریشنز پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کی تھیں جبکہ 37 فیصد سنگل ممبر کمپنیوں (ایس ایم سی )کی تھیں، باقی 4 فیصد میں پبلک اَن لسٹڈ کمپنیاں، غیر منافع بخش ادارے، تجارتی ادارے اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنرشپس شامل تھیں۔

اس کے علاوہ اس مدت کے دوران 10 غیر ملکی کمپنیوں نے بھی پاکستان میں اپنا کاروباری دفتر قائم کیا، یہ کمپنیاں ایس ای سی پی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے آن لائن رجسٹر کی گئیں، جس سے ملک بھر کے کاروباری افراد کو دفتر جانے کے بغیر اپنی کمپنی رجسٹر کرانے کی سہولت ملی۔

لاہور، اسلام آباد اور کراچی جیسے بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ تقریباً 30 فیصد رجسٹریشنز ملک کے دیگر 250 شہروں اور قصبوں سے ہوئیں، ان میں لیہ، بورے والا، بھکر، پاکپتن، حاصل پور، چمن، گوادر، ژوب، تربت، بنوں، کوہاٹ، ٹانک، سوات، مانسہرہ، ٹھٹھہ، لاڑکانہ، دادو، روہڑی، ہنزہ اور گلگت شامل ہیں، یہ ایس ای سی پی کی ڈیجیٹل سروسز کے بڑھتے ہوئے دائرہ کار کی عکاسی کرتا ہے۔

صوبوں کے لحاظ سے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں 7,476 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں، اس کے بعد اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں 3,230، سندھ میں 2,197، خیبر پختونخوا میں 1,320، گلگت بلتستان میں 337، اور بلوچستان میں 242 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای کامرس کے شعبوں میں سب سے زیادہ 2,999 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جن کے بعد ٹریڈنگ میں 1,954، سروسز میں 1,807، اور رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ و تعمیرات میں 1,393 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ دیگر سرگرم شعبوں میں سیاحت و ٹرانسپورٹ (1,042)، تعلیم (787)، خوراک و مشروبات (751)، مائننگ و پتھروں کی کٹائی (346)، مارکیٹنگ و اشتہارات (342)، ٹیکسٹائل (327)، دواسازی (284)، زرعی کاشتکاری (242)، صحت کے شعبے (242)، کاسمیٹکس و ٹوائلٹریز (229)، انجینئرنگ (236)، ایندھن و توانائی (188)، کیمیکل (184)، اور آٹو و متعلقہ صنعتیں (153) شامل ہیں۔

اس کے علاوہ 1,296 کمپنیاں دیگر مختلف شعبوں میں رجسٹر ہوئیں جن میں غیر منافع بخش ادارے، کیبل و برقی آلات، مواصلات، بجلی کی پیداوار، لکڑی کی کٹائی، کھیل، فنون و ثقافت، اسٹیل، نشریات، کاغذ و بورڈ، انشورنس، اور این بی ایف سیز شامل ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا کیونکہ 332 نئی کمپنیوں نے مختلف ممالک کے بین الاقوامی سرمایہ کاروں سے سرمایہ حاصل کیا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ریاض سیزن 2025 کے تحت مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

سعودی عرب میں ریاض سیزن 2025 کے تحت بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز السویدی پارک میں شروع کر دیا گیا ہے حکام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ریاض سیزن سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں اور سیاحوں کے لیے ہر سال سویدی پارک میں وسیع پیمانے پر ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے جس میں مختلف ممالک کی ثقافت سے آگاہی حاصل ہوتی ہے ریاض سے عابد شمعون چاند کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منسٹری آف میڈیا اور ریاض سیزن کے باہمی اشتراک سے بین الاقوامی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے سویدی پارک میں آج سے دنیا کے مختلف ممالک کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے سویدی پارک میں 2 نومبر سے 10 دس دسمبر تک بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، سوڈان،مصر،شام، انڈونیشیا، فلپائن سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منائے جائیں گے جن میں ان ممالک کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو مختلف کھیلوں سمیت ثقافت سے روشناس بھی کروایا جائے گا ریاض سیزن حکام کا کہنا ہے کہ ہر سال ریاض سیزن میں ملکی اور غیر ملکیوں کے لیے اس ثقافتی زون کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ یہاں آنے والے بہتر انداز سے ایک دوسرے کی ثقافت سے روشناس ہوسکیں اور آپس میں بھائی چارے کو فروغ دیا جا سکے افتتاحی تقریب میں آنے والے ملکی اور غیر ملکیوں نے ریاض سیزن میں مختلف ممالک کے ثقافتی پروگراموں کے انعقاد پر خادم الحرمين الشريفين شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔

مسرت خلیل گلزار

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے آسمان پر روشنیوں اور رنگینیوں کا رقص
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان، 313 پوائنٹس کا اضافہ
  • سیاسی ہلچل اسٹاک ایکسچینج پر بھاری، انڈیکس میں 2,600 پوائنٹس کی کمی
  • پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی پر سنگین خطرہ درپیش ہے ، اسحاق ڈار
  • ٹرمپ کی برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کی دھمکی
  • پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا محمد سہیل آفریدی تھا نہ تا تارا کے دورے کے موقع پر ریکارڈ رجسٹر چیک کر رہے ہیں
  • ’کچھ لوگ رجسٹرڈ جھوٹے ہیں، ایک گدھا گدھے پر بیٹھ کر بھاگ گیا‘، شاہد آفریدی اور عمران ریاض آمنے سامنے
  • اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ
  • ریاض سیزن 2025 کے تحت مختلف ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا آغاز