data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251112-2-7
خیرپور (جسارت نیوز) میونسپل کمیٹی خیرپور کی جانب سے دکانوں کا کرایہ 18 فیصد اضافہ کو تاجر برادری نے مسترد کردیا سکھر میونسپل کارپوریشن کی طرح ہر تین سال بعد 10 فیصد اضافہ مقرر کرنے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تاجر برادری نے میونسپل کمیٹی خیرپور کی جانب سے دکانوں کے کرایہ میں 18 فیصد اضافہ کو مسترد کردیا شہر بھر میں بینرز آویزاں اس سلسلے میں تاجروں نے بتایا کہ 2021 میں سکھر میونسپل کارپوریشن نے عدالتی نگرانی میں میونسپل دکانوں کے کرایہ میں سینکڑوں فیصد اضافہ کیا تھا جس کے بعد میونسپل کارپوریشن اور تاجروں کے درمیان معاہدہ کے تحت ہر تین سال بعد کرایہ میں 10 فیصد سکھر انتظامیہ کی جانب سے ہر تین سال کے بعد کرایہ 10 فیصد کیا جاتا ہے مگر خیرپور میونسپل انتظامیہ تاجروں کو مختلف ہتھکنڈوں کے تنگ کررہی ہے کبھی کرایہ میں اضافہ کے 100 فیصد،,30 فیصد،18 فیصد اضافے کے چلان بھیج رہی ہے خیرپور میونسپل انتظامیہ نے تاجروں کو دوہرے اذیت میں متبلا کردیا ہے اس مہنگائی کے دور میں دو وقت کا کھانا مشکل ہوگیا ہے تاجر برادری نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، ایم این اے نفیسہ شاہ، ضلعی صدر پیپلزپارٹی نواب خان وسان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹس لیکر تاجروں میں پھیلی بے چینی دور کرنے اور سکھر میونسپل کارپوریشن کے تحت ہر تین سال بعد کرایہ میں دس فیصد اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن کرایا جائے۔

سیف اللہ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میونسپل کارپوریشن فیصد اضافہ ہر تین سال کرایہ میں

پڑھیں:

تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ی ایل کا پی ایس ایکس کو خط

پاکستان پیڑولیم لمیٹڈ نے تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ایس ایکس کو بذریعہ خط آگاہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ سانگھڑ کے گمبٹ ساؤتھ بلاک میں پیداوار و پراسیسنگ صلاحیت میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے۔

خط کے متن میں کہا گیا کہ ساوتھ بلاک کا پلانٹ 2016 میں 50 ایم ایم ایس سی ایف ڈی خام گیس اور 26 فیصد سی او ٹو کی ڈیزائن کیپسٹی پر تھا۔ 

ساوتھ بلاک کی صلاحیت کو 22-21 میں بڑھا کر گیس کی مقدار کو 50 سے 55 ایم ایم ایس سی ایف ڈی کردیا گیا تھا۔ اب حال میں پلانٹ میں  مسلسل بہتری سے حاصل خام گیس کی مقدار 60 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ہوگئی ہے۔

خط میں مزید بتایا گیا کہ پلانٹ سے یومیہ پیداوار 5 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس، 35 بیرل ہلکا تیل اور 1میٹرک ٹن ایل پی جی حاصل ہوگئی ہے۔ 

کمپنی نے خط میں کہا کہ پلانٹ سے حاصل ذخائر میں اضافہ کسی بھی ہارڈ ویئر تبدیلی کے بغیر ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی ہلچل اسٹاک ایکسچینج پر بھاری، انڈیکس میں 2,600 پوائنٹس کی کمی
  • تیل و گیس کے ذخائر میں اضافے سے متعلق پی ی ایل کا پی ایس ایکس کو خط
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن اضافہ
  • سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور؛ قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • سونا پھر ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
  • سونے کی قیمت میں7400 کا بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا مثبت آغاز، انڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کا اضافہ