2025-11-15@08:25:16 GMT
تلاش کی گنتی: 6731
«کینن تھامپسن»:
ممبئی(نیوز ڈیسک)بالی ووڈ جوڑی راجکمار راؤ اور پترالیکھا کی چوتھی شادی کی سالگرہ اس وقت مزید خاص بن گئی جب 15 نومبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ’سٹی لائٹس‘ کے اس جوڑے نے خوشی کی یہ خبر انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے دی اور اپنی بیٹی کو خدا کی سب سے بڑی نعمت قرار دیا۔ راجکمار راؤ نے لکھا کہ “یہ سب سے بڑی نعمت ہے جو خدا نے ہمیں ہماری چوتھی شادی کی سالگرہ کے دن عطا کی ہے۔” View this post on Instagram A post shared by RajKummar Rao (@rajkummar_rao) خبر سامنے آتے ہی مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جوڑے نے اپنی شادی...
کامیڈی کے بڑے نام کیون ہارٹ اور کینن تھامپسن ایک بار پھر اکٹھے ہونے جا رہے ہیں، اس بار ایک نئی ہفتہ وار اسپورٹس ٹاک شو”گُڈ اسپورٹس” کی میزبانی کے لیے، جو صرف پرائم ویڈیو پر نشر ہوگا۔ 12 اقساط پر مشتمل یہ سیریز منگل، 25 نومبر سے شروع ہوگی، اور ہر منگل نئی قسط براہِ راست اسٹریمنگ کی جائے گی۔ یہ شو مزاح اور اسپورٹس تبصرے کا امتزاج ہوگا، جہاں دونوں ستارے کھیلوں کی دنیا کی بڑی خبروں اور جھلکیوں پر اپنی بے ساختہ اور مزاحیہ رائے دیں گے۔ وہ این ایف ایل اور این بی اے جیسے بڑے لیگز سے لے کر محلے کی پِک اپ گیمز اور یوتھ اسپورٹس تک سب کچھ کور کرنے کا ارادہ...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ حج کے اگلے سال کے واجبات (دوسری قسط) کی وصولی کے لیے آج (ہفتے کو) مخصوص برانچیں کھولیں جائیں گی۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایس بی پی کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ حج کے آپریشنز کے لیے مقرر کی گئی تمام برانچیں ہفتہ 15 نومبر کو صبح 9 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ متوقع حاجیوں کو حج واجبات (دوسری قسط) جمع کروانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ یاد رہے کہ 9 نومبر کو سرکاری ’ریڈیو پاکستان‘ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے حکومت کو آگاہ کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی ڈریجنگ کا 60 ارب روپے کا بڑا ٹھیکہ بغیر ٹینڈر کے ایک نجی کمپنی کو دینے کی کوشش کر رہی تھی۔شکایت میں کہا گیا کہ اس فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لیے غلط طور پر وزیراعظم کی ہدایات کا حوالہ دیا گیا۔ تنظیم کے مطابق یہ طریقہ کار قوانین کی خلاف ورزی ہے اور قومی خزانے کو بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے۔مزید بتایا گیا کہ پورٹ قاسم پر ڈریجنگ کا کام سترہ سال سے تعطل کا شکار ہے اور 2007 میں اسے گہرا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ 2008 میں ٹینڈر بھی جاری ہوا تھا جس میں سب سے کم بولی 10.7...
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کا کردار بڑا تاریک رہا، ان ججز کا ضمیر دہائیوں سے سویا ہوا تھا کل پارلیمنٹ کی ترمیم کے بعد 2 ججز کی غیرت جاگی، لیکن جب کینگرو کورٹس بنے اور نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا، اس وقت کسی جج کی غیرت نہیں جاگی۔ جس دن نواز شریف کیخلاف کیس ہوتا تھا یہ ججز اپنے گھر والوں کو بھی بلالیتے تھے کہ کیسے ہم نواز شریف کیخلاف فیصلہ دیتے ہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج ایوان میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنا ماضی بھول گئے اور جمہوریت کے علمبرادار بنے بیٹھے ہیں۔ ماضی میں...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر کے نواحی علاقے نوگام میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات ضبط شدہ بارودی مواد کی جانچ کے دوران خوفناک دھماکا ہوا۔ دھماکے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے، جن میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں اور فرانزک ماہرین کی ہے۔ زخمیوں میں 3 عام شہری بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی مسلم دشمنی، دہلی دھماکے کو سیاسی کرتب قرار دینے والا ہیڈماسٹر گرفتار سی سی ٹی وی فوٹیج میں دھماکے کا لمحہ واضح طور پر ریکارڈ ہوا، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اچانک بھڑک اٹھنے والی روشنی نے پورے علاقے کو لرزا کر رکھ دیا۔ زوردار دھماکے نے تھانے کی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ وقفے...
اسلام ٹائمز: تحریک کے الگ موقف کے مقابلے میں اکثریت کی رائے کو ترجیح دیتے ہوئے حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا گیا، جس کے تحت 11 نومبر کو مینگک میں شہید زاہد حسین کے بیٹے اور دو مظلوم زخمی بچیوں کے بھائی ملزم سہیل حیدر کو حکومت کے حوالے کیا گیا، جبکہ قائد حسین سمیت دیگر تین افراد کے گھروں کو گرفتاری نہ دینے کی وجہ سے بموں سے اڑا کر مسمار کیا گیا۔ رپورٹ: ایس این طوری منگل 11 نومبر کو مینگک میں حکومت نے انجمن حسینیہ، تحریک حسینی اور انور غگ کے ساتھ ایک ہفتے کے طویل مذاکرات کے بعد تین ملزمان قائد حسین اور اسکے دیگر دو ساتھیوں کے گھروں کو بموں سے اڑا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ادیب اور گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے چوری کی واقعہ پیش آیا ہے جبکہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو واقعے پر بیدل مسرور سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ادیب و گلوکار 30 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرا کے واپس گھر پہنچے تو نامعلوم ملزم گھر میں رکھے ہوئے 40 لاکھ روپے کی رقم بھی چرا کر فرار ہوگیا اور انہوں نے بتایا کہ ایک پلاٹ فروخت کیا تھا جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ساڑھے تین دہائیاں قبل ہم نے پاکستان کے سیاسی حالات پر لکھنے کا آغاز کیا تو شاید ابتدائی ہی تحریر وں میں علامہ اقبال کا یہ مصرع لکھا ہوگا کہ ’’کیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں‘‘۔ برسوں بعد آج بھی پاکستان کے حلیے رنگ ڈھنگ منصوبہ بندی آگے بڑھنے کی تمنا اور مسائل سلجھانے کی حکمت عملی کا جائزہ لیں تو یہی مصرع یاد آتا ہے۔ یوں لگ رہا ہے کہ جیسے وقت تھم کر رہ گیا ہو۔ پرانے اخبارات کی فائلیں کھنگالیں تو اندازہ ہوتا ہے بیتی ہوئی دہائیوں کا نہیں کل کا اخبار پڑھ رہے ہیں۔ ایڈہاک ازم اور کسی وقتی ناگزیر ِاعظم کی چھاؤں میں تھوڑی دیر سستانے کے لیے پالیسیاں تشکیل پاتی...
پشاور: تھانہ تہکال پولیس نے فارسٹ بازار کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں بے تحاشہ ہوائی فائرنگ کرکے علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے والے دولھا کو دیگر 12 افراد سمیت گرفتارکر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے تھانہ تہکال کے علاقے فارسٹ بازار میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی جس کا افسران بالا نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈی ایس پی ٹاؤن سرکل ارباب نعیم حیدر کی نگرانی میں ایس ایچ او نعمان خان نے ملوث ملزمان کا سراغ لگا لیا اور دولھا جبران خالد سہیل سمیت دیگر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے بتایا کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک عدد LMG، ایک...
کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والے بورڈ اجلاس میں حکومتی اور نجی شعبے کے بورڈ ممبران کے درمیان شدید اختلافات کے باعث یہ کوشش پھر ناکام ہوگئی، بورڈ کے بیشتر ارکان اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے جس سے قرارداد آگے نہیں بڑھ سکی۔ اسلام ٹائمز۔ کے الیکٹرک کے بورڈ میں حکومتی نامزد ڈائریکٹر ایک بار پھر کمپنی کی قیادت میں تبدیلی کرانے میں ناکام رہے، کیونکہ دیگر ڈائریکٹرز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا اور 10 دن میں ہونے والا دوسرا بورڈ اجلاس بھی بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو کراچی میں کمپنی کے ہیڈ آفس میں ہونے والا تازہ اجلاس اسی ایجنڈے کے ساتھ بلایا گیا تھا جو اس ماہ...
بل کو بچوں کے تحفظ اور صوبے میں سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کیلیے ایک اہم قانونی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی نے کم عمری کی شادی کی ممانعت کے بل کی منظوری دی، جسے بچوں کے تحفظ اور صوبے میں سماجی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم قانونی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بل گزشتہ چھ ماہ سے متعلقہ اسمبلی کمیٹیوں میں زیر غور تھا اور اس سے قبل بلوچستان کابینہ کی منظوری بھی حاصل کر چکا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ اسمبلی کی اکثریت نے بل کے حق میں ووٹ دیا، جو بلوچستان...
کراچی (نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلو چینی نمک (Monosodium Glutamate) کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹریک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔مزید بتایا کہ یہ مال ولیکا چورنگی کے ایک گودام میں چھپایا گیا تھا، کارروائی کے دوران دو کروڑ پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے نجی کمپنی کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا، جہاں سٹریک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس: پیرس کے لوور میوزیم کے ناقص سیکورٹی سسٹم کے باعث میوزیم کے اندر 7 منٹ میں1 کروڑ 20لاکھ ڈالرز کی ڈکیتی کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق تفتیش کے دوران پتا چلا کے اتنے بڑے پیمانے پرہونے والی ڈکیتی کی وجہ دراصل سیکورٹی سسٹم کا پاس ورڈ انتہائی آسان بتایاجاتا ہے۔ اعلیٰ حکام کے مطابق تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ میوزیم کے سیکورٹی سسٹم کے پاس ورڈ کا اندازہ باآسانی لگایا جاسکتا تھا۔واضح رہے کہ اس کمزوری کی نشاندہی پہلی بار 2014 ءمیں بھی کی گئی تھی۔ آڈٹ رپورٹ میں میوزیم کے سائبر سیکورٹی نظام میں سنگینی کی دوسری وجہ یہ تھی کہ سسٹم میں اہم حفاظتی نظام کے تحفظ کے لیے 2 دہائیوں پرانے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:27ویںآئینی ترمیم کی منظوری کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے تمام بینچز میں دائر کی گئی آئینی درخواستوں کی سماعت روک دی گئی ہے جبکہ کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ڈپٹی رجسٹرار کی جانب سے جاری کیے گئے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ 27 ویں ترمیم کے بعد کراچی، حیدر آباد، سکھر اور لاڑکانہ بینچز میں دائر آئینی درخواستوں کی سماعت اب آئینی بینچ کرے گا۔دوسری جانب کراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جمعے کو عدالتوں کا بائیکاٹ کیا گیا، ہائی کورٹ بار نے سنیچر کو ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔کراچی بار اور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشنز کےسیکرٹری جنرلز نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’ٹارگٹڈ‘ ترامیم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جاپان کی وزیراعظم سانائے تاکائیچی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو سے چار گھنٹے کی نیند پر گزارہ کرتی ہیں۔اکتوبر 2025 میں جاپان کی 104ویں وزیراعظم کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے ’ورک بیلنس‘ کے تصور کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری آبادی کم ہے، اس لیے ہر نسل کی مشترکہ محنت سے ہی ملک کی تعمیر نو ممکن ہےـ* انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ *کام کرو، گھوڑوں کی طرح کام کرو۔ میں خود بھی کام کے مقابلے میں زندگی اور آرام کو پسِ پشت ڈال دوں گی—صرف کام، کام اور مزید کام۔وزیراعظم بننے کے فوراً بعد انہوں نے صبح 9 بجے...
اپنے ایک ٹویٹ میں ایدی كوھن كا کہنا تھا کہ تمہارے پاس اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کیلئے صرف آج کے دن کی مہلت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خبررساں اداروں نے رپورٹ دی کہ "شام" کے شہر حلب میں طوفان الاقصی کانفرنس ملتوی کر دی گئی۔ یہ کانفرنس، اس وقت ملتوی کی گئی جب ایک صیہونی صحافی "ایدی کوھن" نے شام پر قابض باغی سربراہ "ابو محمد الجولانی" کو سنگین نتائج کی دھمکی دی۔ اس حوالے سے ایدی کوھن نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس" پر جولانی رژیم کو انتباہ جاری کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ تمہارے پاس اس کانفرنس کو ملتوی کرنے کے لئے صرف آج کے دن کی مہلت ہے۔ اس کے علاوہ اس اقدام پر شامی وزیر...
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیئے گئے، ان دونوں اعتراضات سے دیگر...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائی کورٹ نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس چودھری محمد اقبال نے شہری حسان لطیف کی درخواست پر فیصلہ گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔ جج نے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت درخواست پری میچور قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے، درخواست گزار ترامیم کی منظوری کے بعد عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔ واضح رہے کہ درخواست میں وزیراعظم، سپیکر قومی اسمبلی اور وفاقی وزارت قانون کو فریق بنایا گیا تھا۔ پی آئی اے کی پرواز میں تاخیر: ارشد ندیم سمیت پاکستان جیولین تھرو ٹیم ایئرپورٹ پر پھنس گئی مزید :
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے ہوئی ہے، خود پی ٹی آئی کے کسی رکن نے اس ترمیم کے خلاف ووٹ نہیں کیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دو درجن کے قریب جج حضرات ہیں، ہائی کورٹس کے ججز حضرات کو شامل کیا جائے تو تعداد سیکڑوں کی بن جاتی ہے، ان میں سے صرف دو جج حضرات نے اعتراض کیا ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک اعتراض یہ ہے کہ آئین کو ختم کر دیا گیا، دوسرا اعتراض ہے سپریم کورٹ کے ٹکڑے کر دیے گئے، ان دونوں...
امریکا میں سزائے موت کے قیدی ٹرومین ووڈ کی جان سزا سے چند لمحے پہلے بچ گئی۔ ریاست اوکلاہوما کے ریپبلکن گورنر کیون اسٹٹ نے پیرول بورڈ کی سفارش پر اس کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کر دیا۔ گورنر کے تقریباً سات سالہ دور میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ انہوں نے کسی قیدی کی سزا کم کی۔ اس فیصلے سے چند گھنٹے پہلے امریکی سپریم کورٹ نے ٹرومین ووڈ کی جانب سے سزائے موت رکوانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ 46 سالہ ٹرومین ووڈ کو 2002 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران 19 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ مجرم کے وکلا کے مطابق وہ ڈکیتی میں شامل...
نیوی کا لباس پہن کر جعلی میڈلز سجانے والا شخص، جس نے یادگاری تقریب میں ایڈمرل بن کر سب کو دھوکا دیا، بالآخر بے نقاب ہوگیا۔64 سالہ جوناتھن ڈیوڈ کارلی نامی یہ شخص دراصل ایک ریٹائرڈ استاد ہے، جس نے اس سے پہلے بھی 2 یادگاری تقریبات میں خود کو اعلیٰ نیول افسر ظاہر کرکے شرکت کی۔ جعلی تعلیم اور تدریسی کیریئر کا دعویٰ کارلی نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ آکسفورڈ اور ہارورڈ یونیورسٹی سے پڑھا ہوا ہے، اور بعد میں چیلتنم، ایٹن اور شِپلک کالج میں پڑھاتا رہا ہے۔چیلتنم کالج نے تصدیق کی کہ وہ 1988 میں وہاں تاریخ اور سیاسیات کا استاد رہا، اور 1992 میں وہ 17,500 پاؤنڈ فیس لینے والے شِپلک کالج چلا گیا۔ جعلی...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی جبکہ سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان بالا سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا، سری لنکن صدر نے ٹیم سے بات کی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سری لنکا کے وزیر دفاع سے بات کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جو خود کش دھماکہ ہوا ہے اس کے مجرموں تک پہنچ چکے ہیں، خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان...
اسلام آباد ؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے والے ججز قابل احترام ہیں۔ ہمارا مؤقف تھا کہ مستعفی ججز کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا تھا۔ وہ اپنے سیاسی اور ذاتی مفاد کیلئے کوششیں کرتے رہے۔ مستعفی ججز کے خط کے مندرجات سیاسی تقریر ہیں۔ مستعفی ججز ایک چیز بھی نہیں بتا سکے کہ کس طرح 27 ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے۔ جوڈیشل کمشن میں حکومت اور اپوزیشن کے 2,2 ارکان، عدلیہ کے 5 سینئر ترین ججز ہیں۔ جوڈیشل کمشن میں بار اور سول سوسائٹی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ میں ہوتا رہا ہے کہ 7 ایک طرف اور 8 دوسری طرف ہیں۔...
جنرل عاصم منیر کی کوششوں سے سری لنکن ٹیم دورہ جاری رکھنے پر آمادہ ہوئی، محسن نقوی ہمارے لیے سری لنکن ٹیم کے دورے کو جاری رکھوانا بہت اہم تھا، سینیٹ میں اظہار خیال وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کچہری دھماکے کے بعد فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری دفاع سے بات کی جب کہ سری لنکن بورڈ نے دورہ جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ اپنے کھلاڑیوں پر چھوڑ دیا تھا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایوان بالا (سینیٹ ) میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے بعد سری لنکن ٹیم نے بہادری کا مظاہرہ کیا، سری لنکن صدر نے ٹیم سے بات کی، فیلڈ مارشل نے سری لنکا کے سیکرٹری...
عادی افرادمنشیات خریدنے اورجواء کھیلنے کیلئے ریاض نیازی عرف ریاضو کے اڈوں کا رخ کرتے ہیں مین ماڑی پور روڈ مچھر کالونی کی طرف مخصوص ہوٹل پر منشیات فروشوں اور جواریوں کے اڈے قائم (رپورٹ؍ ایم جے کے)ضلع کیماڑی’ تھانہ ڈاکس کی حدود میں منشیات و جوا سٹہ کے اڈوں کی دھوم، منشیات و جوا سٹہ کے لیے دور دراز کے علاقوں سے لوگ ریاض نیازی عرف ریاضو کے اڈوں کا رخ کرتے ہیں، مین ماڑی پور روڈ مچھر کالونی کی طرف مخصوص ہوٹل پر منشیات فروشوں اور جواریوں کے اڈے قائم ہیں۔ علاقہ ذرائع کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ ڈاکس کی حدود میں ریاض نیازی عرف ریاضو کے منشیات و جوئے سٹے کے اڈوں کی دھوم، منشیات اور جوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بے شک اللہ کسی قوم کی حالت نہیں بدلتا جب تک وہ خود اپنی حالت نہ بدلیں (سورۂ الرعد، آیت: 11) تاریخ گواہ ہے کہ قوموں کی نجات نہ بند کمروں میں ہونے والے فیصلوں سے آتی ہے، نہ عالمی امداد سے۔ حقیقی تبدیلی تب آتی ہے جب اصولی قیادت عوامی شعور کے ساتھ کھڑی ہو۔ پاکستان میں توانائی کے شعبے پر مسلط استحصالی نظام کے خلاف حالیہ عوامی دھرنا اسی سچائی کی علامت بن کر ابھرا جب ایک مخلص انجینئر، ایک بیدار تحریک، اور ایک اصولی جدوجہد نے مل کر قومی خزانے کو 3600 ارب روپے کے نقصان سے بچا لیا۔ یہ محض احتجاج نہیں بلکہ ایک ایسے نظام کے خلاف اعلانِ بغاوت تھا جو عوام کی...
کراچی: ادیب اور گلوکار بیدل مسرور کے گھر میں 70 لاکھ روپے چوری کی واقعہ پیش آیا ہے جبکہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس واقعے کا نوٹس لے لیا۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار نے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کو واقعے پر بیدل مسرور سے رابطہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ چوری کی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ ادیب و گلوکار 30 لاکھ روپے چوری کا مقدمہ سچل تھانے میں درج کرا کے واپس گھر پہنچے تو نامعلوم ملزم گھر میں رکھے ہوئے 40 لاکھ روپے کی رقم بھی چرا کر فرار ہوگیا اور انہوں نے بتایا کہ ایک پلاٹ فروخت کیا...
کراچی:(نیوزڈیسک) کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے چچا اور بھتیجا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چچا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا۔ ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد چوہدری کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 40 سالہ منظور کے نام سے ہوئی اور ان کا بھتیجا بشارت زخمی ہوا ہے اور دونوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی چھٹیوں پر کراچی آیا ہوا تھا اور حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا جبکہ...
کراچی: کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے ویٹا چورنگی کے قریب تیز رفتار کوچ کی ٹکر سے چچا اور بھتیجا زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں چچا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ موقع پر موجود مشتعل افراد نے کوچ کو نذر آتش کر دیا۔ ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن شاہد چوہدری کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت 40 سالہ منظور کے نام سے ہوئی اور ان کا بھتیجا بشارت زخمی ہوا ہے اور دونوں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ملازم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی چھٹیوں پر کراچی آیا ہوا تھا اور حادثہ سڑک عبور کرتے ہوئے پیش آیا...
جسٹس اطہر من اللّٰہ : فائل فوٹو جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ ہمیشہ پوری دیانتداری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی کوشش کی، آج وہی حلف مجھے اس نتیجے پر پہنچنے پر مجبور کرتا ہے اپنا استعفیٰ پیش کروں، آئین، جس کی پاسداری کا میں نے حلف لیا تھا، اب موجود نہیں رہا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللّٰہ نے استعفیٰ دے دیا اور اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو بھجوادیا۔استعفے متن میں جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا ہے کہ 11 سال قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا، چار سال بعد اسی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا، مزید 4 سال بعد سپریم کورٹ آف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس دھماکے میں افغان شہری کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد راولپنڈی میں افغان باشندوں کے خلاف سرچ آپریشن تیز کردیا۔ پولیس نے 22 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔تھانہ نیو ٹاؤن راولپنڈی پولیس نے کارروائی کے دوران 22 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا جن میں چھ مرد، دس خواتین اور چھ بچے شامل ہیں۔ گرفتار افغان باشندوں کا تعلق کابل، جلال آباد اور تغاب سے ہے۔ سرچ آپریشن فیض آباد، کٹاریاں اور پنڈورہ کے اطراف کیا گیا۔گرفتار افغان باشندے غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھے۔ تمام گرفتار افراد کو تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کردیا گیا ہے، جہاں قانونی کارروائی کے بعد انہیں کیمپ منتقل کیا جائے گا۔ ویب ڈیسک عادل...
انقرہ (ویب ڈیسک)ترکیہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ انقرہ کا اس ہفتے دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے سے کوئی تعلق ہے۔ ترک خبر رساں ایجنسی ’انادولو‘ کے مطابق ترکیہ کے سینٹر فار کمبیٹنگ ڈس انفارمیشن (ڈی ایم ایم) نے ترک سوشل میڈیا پلیٹ فارم این سوشیال پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا کے بعض اداروں میں جان بوجھ کر پھیلائی جانے والی رپورٹس غلط ہیں۔ بھارتی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ترکیہ کا بھارت میں دہشت گرد کارروائیوں سے تعلق ہے اور وہ دہشت گرد گروہوں کو لاجسٹک، سفارتی اور مالی مدد فراہم کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز...
پولیس کے مطابق ملزم نے 15 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا، جبکہ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے نازیبا مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم نے 15 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔ کیماڑی تفتیشی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم حمزہ کو...
کراچی: کیماڑی انویسٹیگیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی توحید میمن نے بتایا کہ ملزم بچوں کے ساتھ زیادتی کی نازیبا ویڈیوز بھی بناتا تھا جبکہ گرفتار ملزم کے موبائل فون سے نازیبا مواد بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس افسر کے مطابق ملزم نے 15 سالہ بچے کو بھی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واقعے کا مقدمہ تھانہ ڈاکس میں دو روز قبل درج کیا گیا تھا۔ کیماڑی تفتیشی پولیس نے مقدمے میں نامزد ملزم حمزہ کو گرفتار کر لیا جبکہ مفرور ملزم انعام کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ ملزم سے...
بینکاک(انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی سرحد پر تازہ جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، یہ واقعات اُس وقت پیش آئے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے ہونے والا جنگ بندی معاہدہ چند ہی دنوں میں ناکام ہو گیا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق، سرحدی علاقے میں جمعرات کو فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم ایک شہری ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔ یہ جھڑپیں تھائی لینڈ کے صوبے سا کیؤ اور کمبوڈیا کے صوبے بانتیے مین چیے کے درمیان واقع علاقے میں ہوئیں۔ کمبوڈیا کے وزیراعظم ہُن مینیٹ نے تصدیق کی ہے کہ ملک...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ سینیٹ میں جو بل پاس کیا گیا اس میں غلطیاں تھیں۔اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اس بل کو واپس لینا پڑ گیا، یہ سینیٹ کے اوپر سوالیہ نشان ہے۔علی ظفر کا کہنا تھا کہ سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے اپنا استعفیٰ دیا تھا اب وہ ووٹ نہیں کر سکتے۔واضح رہے کہ سینیٹ سے 27ویں آئينی ترمیم مزید نئی ترامیم کے ساتھ منظور ہو گئی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ہوگا۔ کابینہ آئینی ترامیم کی روشنی میں قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دے گی۔
امریکی دباؤ اور مغربی پابندیوں کے خدشات کے باعث بھارت نے روس سے تیل کی درآمدات تقریباً معطل کر دی ہیں۔ امریکی جریدے بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دسمبر کے لیے روسی خام تیل کے آرڈرز میں نمایاں کمی کر دی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی پانچ بڑی آئل ریفائنریوں نے آئندہ ماہ کے لیے روسی تیل کے آرڈر جمع نہیں کروائے، حالانکہ معمول کے مطابق یہ آرڈرز ہر ماہ کی 10 تاریخ تک دے دیے جاتے ہیں۔ ادھر بھارت کی سرکاری ریفائنری انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ صرف ان سپلائرز سے روسی خام تیل خریدے گی جو کسی مغربی پابندی کی زد میں نہیں ہیں۔ یاد...
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے میں انہوں منا لوں کہ وہ استعفیٰ نہ دیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم پہلے سینیٹ سے منظور ہوچکی ہے،اپوزیشن ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو بہتری چاہتی تھی وہ کردی گئی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو کا تحریری استعفیٰ منظور نہیں ہوا، فلور آف دی ہاؤس شاہ محمود قریشی نے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ہوسکتا ہے سیف اللہ ابڑو کا استعفیٰ جب میرے پاس آئے گا تو میں انہیں بلا لوں گا، ہو سکتا ہے...
کراچی کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب سیف سٹی کیمرے کا ڈسٹری بیوشن باکس مبینہ طور پر چوری ہو گیا۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والا ڈسٹری بیوشن باکس سیف سٹی کیمروں کو بہتر سروس فراہم کرنے میں مدد کرتا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی کی مدد سے ڈسٹری بیوشن باکس پر کام کیا جارہا تھا، سیف سٹی کیمروں اور اس سے منسلک سامان میں کوئی سیکیورٹی یا الارم سسٹم بھی نہیں تھا۔ یہ واقعہ 6 نومبر کو ہوا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹری بیوشن باکس کافی اونچا اور وزنی ہے اسے چوری کرنا آسان عمل نہیں،...
ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی وڈ کے معروف اداکار گووندا کو اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اب ان کی حالت بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 61 سالہ گووندا گزشتہ شب اپنے گھر میں اچانک بے ہوش ہوگئے تھے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ممبئی کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال میں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے جن کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔ گووندا کے قریبی دوست اور قانونی مشیر للت بندل نے بتایا کہ اداکار کی طبیعت میں اب بہتری آچکی ہے۔ ان کے مطابق گووندا کا اچانک بے ہوش ہونا دراصل زیادہ جسمانی مشقت اور...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی خفیہ ایجنسیوں کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام جنگ کے دوران غزہ میں اپنے فوجیوں کی حفاظت کے لیے فلسطینیوں کوڈھال کے طور استعمال کرنے کے لیے بارودی سرنگوں میں بھیجنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال امریکا کو ایسی خفیہ معلومات ملی تھیں، جن میں اسرائیلی حکام اس بارے میں گفتگو کر رہے تھے کہ ان کے فوجیوں نے فلسطینیوں کو غزہ کی ان سرنگوں میں بھیجا جن کے بارے میں اسرائیلیوں کا خیال تھا کہ ان میں ممکنہ طور پر بارودی مواد موجود ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی حکام کو ملنے والی یہ خفیہ معلومات...
کمبوڈیا کے دفاعی وزارت کے مطابق تھائی فورسز نے بانتئی میانچی صوبے کے او’چروو ضلع میں واقع پری چین گاؤں میں کمبوڈیا کے شہریوں پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ شہری زخمی ہوئے، وزارت کی ترجمان لیفٹیننٹ جنرل مالی سوچیتا نے اس حملے کی شدید مذمت کی اور تھائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر تمام دشمنیوں کو بند کرے جو علاقے میں امن و استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق مالی سوچیتا نے کہا کہ کمبوڈیا سیز فائر اور امن معاہدوں کی پاسداری کے لیے پرعزم ہے اور دونوں ممالک کے درمیان طے شدہ معاہدوں کو نیک نیتی اور ذمہ داری کے ساتھ نافذ کیا...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ ہم عدلیہ کو بے وقار کرنے کی اس کوشش کو مسترد کرتے ہیں. بیرسٹرگوہر نے کہاہے کہ حکومت نے آئین میں ترمیم کرکے چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ ہی ختم کردیا تھا، ہماری نشاندہی پر صرف یحییٰ آفریدی کی حد تک انہیں چیف جسٹس آف پاکستان برقرار رکھنے کی نئی ترمیم لائی گئی، ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔یہ بات انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی عدلیہ کا وقار بحال کرے گی، ہماری نشاندہی پر نئی ترمیم کی گئی جو بے ایمانی پر مبنی ہے، ہم عدلیہ کو بے وقار کرنے کی اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی اور چوری واردات میں دو شہری موٹر سائیکل سے محروم، اسمگلنگ سگریٹ ڈیلر احساس اداروں کی کارروائی کی بروقت اطلاع پر فرار، موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات کا واقعہ اکری پولیس تھانہ کی حدود میں علی نواز شاخ (نہر) پر ہوا جہاں پر رہزنوں نے اسلحہ کے زور پر گلشیر خاص خیلی سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا، موٹر سائیکل چوری کی واردات ہالانی پولیس تھانہ کی حدود میں گل ہوٹل پر ہوئی جہاں پر نور اللہ بروہی کی موٹر سائیکل چابی چور لے اڑا، مورو پولیس تھانہ کی حدود میں اسمگلنگ شدہ نان کسٹم سگریٹ ڈیلر کیخلاف احساس اداروں کی کارروائی کی برقوت اطلاع ملنے پر سگریٹ ڈیلر فرار ہوگئے، پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی ہدایت پر پولیس کی منشیات فروشوں اور ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شفیع گوٹھ کے علاقے سے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم مقصود ولد یار محمدکے قبضے سے 30 کلو گرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی گئی ہے۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم منشیات مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا ارادہ رکھتا تھا اور نوجوان نسل کو تباہی کی جانب دھکیل رہا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروشی کے نیٹ ورک کو بھی توڑ دیا۔ میمن گوٹھ پولیس نے کارروائی کرتے...
شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں اندوہناک واقعہ پیش آیا جس میں 20 لاکھ قرض واپس مانگنے والے شخص کو بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے گھر سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش برآمد کی، مقتول کو 20 لاکھ روپے قرض واپس دینے کے لیے بلایا گیا تھا۔ پولیس نے گھر سے خاتون اور بچے سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت 45 سالہ عامر قریشی کے نام سے کی گئی جسے تشدد اور ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا تھا تاہم مقتول...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آئینی ترمیم بلاول بھٹو قومی اسمبلی کس کے لیے پیغام گھن گرج وی نیوز
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کسی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیں گے، افغان طالبان رجیم سے مسلسل کہا جارہا ہے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کو لگام دے، 40 سال افغانوں کی مہمان نوازی کاصلہ آج دنیا دیکھ رہی ہے، دہشت گردوں کولگام دیں ہم آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہیں۔ قومی اسمبلی سے 27ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام کا خواب 19 سال بعد پورا ہوا، میثاق جمہوریت میں بھی آئینی عدالت کا ذکر تھا جب کہ اختلاف کرنا اپوزیشن کاحق ہے جس کا ہم احترام کرتے ہیں لیکن...
انقرہ (ویب ڈیسک)ترکیے کی وزارت دفاع نے جیارجیا اور آذربائیجان کی سرحد پر گزشتہ روز گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 20 فوجیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔ انادولو کی رپورٹ کے مطابق ترک قومی وزارت دفاع نے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 20 فوجی اہلکاروں کے نام جاری کردیے ہیں جو طیارے میں سوار تھے۔ وزارت دفاع سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ جاں بحق فوجیوں میں ایک لیفٹننٹ جنرل، دو میجر، دو فرسٹ لیفٹننٹ بھی شامل ہیں۔ وزیردفاع یاسر گولر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیرو 11 نومبر 2025 کو اس وقت شہید ہوگئے جب سی-130 ملیٹر کارگو آذربائیجان سے واپسی میں جیارجیا کی سرحد کے قریب...
بھارتی ریاست آسام کے شہر کچر میں پولیس نے بنشکنڈی این ایم ایچ ایس اسکول کے ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر نذرالاسلام بوربھویہ کو دہلی دھماکے سے متعلق متنازع سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر حراست میں لے لیا۔ کچر ضلع کے درگاپور کے رہائشی نذرالاسلام نے دھماکے کے واقعے پر ’الیکشن آرہے ہیں‘ لکھ کر تبصرہ کیا تھا جس کے بعد یہ معاملہ تنازع کا باعث بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: گیس سلنڈر دھماکے کو پاکستان سے جوڑنے کے لیے طالبان سے منسلک اکاؤنٹس سے پروپیگنڈا ایک پولیس اہلکار کے مطابق اس پوسٹ کی نوعیت قومی سطح کے حساس واقعے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش لگتی ہے، اس لیے اس کے پس منظر اور ارادے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔...
27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تحریک پیش کردی۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت فارم 47 پر قائم کی گئی ہے، اس ایوان میں ایک شخص ایسا بھی ہے جو 6 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا، جو 6 ہزار ووٹوں سے ہار رہا تھا اسے کہا گیا آپ کو بنا دیتے ہیں اس نے منع کردیا۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح ایک اور آدمی نے بھی منع کر دیا، اب یہ بتائیں ایسی پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا...
پنجاب کے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ نو مئی کو ہمیں ذلالت دیکھنا پڑی اور 10 مئی کو پاک فوج کی وجہ سے دنیا بھر میں عزت ملی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں سے لگتا ہے جیسے یہ ہمارے ماموں کو بیٹا ہے۔ صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے راولپنڈی لیاقت باع اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آدھی پنجاب اسمبلی بیٹھی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے نوجوان اور کھیلوں کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ ماضی میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے پراجیکٹس کو روکا جاتا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی تو ہم...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پنجاب کے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ نو مئی کو ہمیں ذلالت دیکھنا پڑی اور 10 مئی کو پاک فوج کی وجہ سے دنیا بھر میں عزت ملی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں سے لگتا ہے جیسے یہ ہمارے ماموں کو بیٹا ہے۔ صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے راولپنڈی لیاقت باع اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آدھی پنجاب اسمبلی بیٹھی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے نوجوان اور کھیلوں کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔ ماضی میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے پراجیکٹس کو روکا جاتا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی...
کیڈٹ کالج وانا کے اساتذہ اور کیڈٹس کے حوصلے بلند ہیں جبکہ دہشتگردی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا عزم ہے۔ذرائع کے مطابقفیلڈ مارشل عاصم منیر نے لمحہ بہ لمحہ آپریشن پر نظر رکھی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ہدایت دی کہ قوم کے یہ معمار ہمارا سرمایہ ہیں، ہر گز کوئی آنچ نہ آنے پائے۔کیڈٹس نے کہا کہ پاک فوج کے جوان 24 گھنٹے سے زیادہ کیڈٹس اور خوارج کے درمیان ڈھال بن کر کھڑے رہے، شہادتیں دے کر بچوں کو بچایا۔افغان خوارج کا کیڈٹ کالج وانا پر حملہ ناکام بنانے والے آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر کا کہنا تھا کہ؛ 10نومبر کو 5 افغانی خوارج نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کر دیا۔آپریشن کمانڈر کرنل محمد طاہر نے...
نیویارک: امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ اس فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ غزہ استحکام فورس کے بورڈ کے مختلف ذیلی ادارے قائم کیے جائیں گے، جو غزہ میں معاشی بحالی کے پروگرام اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے وانا میں آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) کی طرح حملے کا پروگرام بنایا تھا۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہماری افواج بہادر ہیں، انہوں نے وانا واقعے میں اچھی حکمت عملی اپنائی تھی، کلیئرنس آپریشن میں سارے دہشت گرد ہلاک ہوئے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے وانا میں آرمی پبلک اسکول کی طرح حملے کا پروگرام بنایا تھا، اللّٰہ تعالیٰ نے کرم کیا، ہماری افواج نے اس منصوبے کو ناکام بنایا ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، آپ سب دعا کریں کہ فوج فتح پائے۔ستائیس ویں سے متعلق انہوں نے کہا کہ...
امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ اس قرارداد کے تحت غزہ استحکام فورس ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کی جائے گی، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ اس بورڈ کا مقصد غزہ میں معاشی بحالی کے پروگراموں کی نگرانی اور غیر ریاستی مسلح گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کو منظم کرنا ہوگا۔ بورڈ کے تحت مختلف ذیلی ادارے بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ یہ کام مؤثر انداز میں انجام دیا جا سکے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ...
—فائل فوٹو 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا۔اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق کر رہے ہیں۔گزشتہ روز ایوان میں آئینی ترمیم پر بحث کے دوران اپوزیشن نے احتجاج کیا تھا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا۔ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیشوزیر قانون کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آئینی معاملات کی سماعت آئینی بینچ کرتا ہے، دنیا کے دیگر ممالک میں ججز کی تقرری جوڈیشل کمیشن کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا...
پشاور: دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث آئی جی پولیس نے خیبر پختونخوا میں حساس مقامات کی سیکیورٹی بڑھانے کا حکم دے دیا۔ آئی جی پولیس ذوالفقار حمید نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے دہشت گردی کی نئی لہر کے باعث سیکیورٹی کا ازسرنو جائزہ لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکسز اور ہائی کورٹ کا ازسر نو آڈٹ کرنے کا حکم بھی دیا جبکہ تعلیمی اداروں اور پولیس ٹریننگ سینٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی کی۔ آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوسٹوں کے قیام کا حکم دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کچہری...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے سی 130 طیارے کے المناک حادثے پر ترکیہ کے عوام کیساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تعزیتی بیان میں کہا کہ ہم اس سانحے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے خاندانوں کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے ترکیہ کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کے ترکیہ کے دکھ میں برابر شریک ہیں جبکہ مرحومین کی مغفرت اور سوگوار خاندانوں کے صبر جمیل کے لئے دعاگو ہیں۔ واضح رہے کہ ترک فضائیہ کا سی 130 طیارہ آذربائیجان اور جارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ...
کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے فوڈ رائیڈر جاں بحق ہوگیا۔ نارتھ ناظم آباد لنڈی کوتل چورنگی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت ناظم آباد کے رہائشی بابر کے نام سے ہوئی اور وہ فوڈ رائیڈر کا کام کرتا تھا۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل سوار موبائل فون استعمال کرتا ہوا جارہا تھا کہ ٹرک کے پچھلے ٹائر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوا۔ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر ٹرک بھی تحویل میں لے لیا، بابر کے پڑوسی کا کہنا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251112-2-6 ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مسلم نوجوانوں کو اُمت مسلمہ کی اُمیدوں کا مرکز بتایا تھا اور نوجوان کو بتایا تھا کہ انھیں سیرت بنوی صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے پر چل کر کامیابی حاصل ہو سکتی ہے یہ بات آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن سندھ کے زیر اہتمام یوم اقبال کے سلسلے میں منعقد تقریب سے آل پرائیویٹ انسٹیٹویشن آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین انجینئر احسن حمید اور تعلقہ حیدرآباد صدر عبداللہ رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں شہر کے معزز شہریوں، تعلیمی اداروں کے نمائندوں اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر محمد علامہ اقبال کو شاعر مشرق کے نام سے یاد رکھا جاتا...
امریکی گلوکارہ اور ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل کی گرل فرینڈ الیگزِس وِلکنز نے قدامت پسند پوڈکاسٹر الائجا شیفر کے خلاف 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہے۔ الیگزِس وِلکنز نے پوڈکاسٹر الائجا شیفر پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے ایک ’بے لفظ‘ پوسٹ کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جھوٹا تاثر دیا کہ وہ ایک اسرائیلی جاسوس ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں سیاسی تشدد کے الزامات، ایف بی آئی کٹہرے میں میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ 28 اکتوبر کو جنوبی فلوریڈا کی فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ میں دائر کیا گیا، مقدمے میں کہا گیا ہے کہ شیفر نے وِلکنز اور کاش پٹیل کے تعلق کو استعمال کرتے ہوئے اپنی آن لائن...
ہمارے بندے کے ساتھ جو ہوا، اس کے بعد حکومت کسی تعاون کی امید نہ رکھے، رہنما جے یو آئی کامران مرتضیٰ
سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی حمایت میں ووٹ دینے والے جمیعت علما اسلام کے سینیٹرنے اگر چند روز میں استعفیٰ دیدیا تو ٹھیک ہے ورنہ ان کے خلاف آرٹیکل 63 کے تحت کارروائی شروع کردی جائے گی۔ آے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ان کی جماعت کے سینیٹر کو ہمنوا بنانے پر مولانا فضل الرحمان کی واپسی پر یقیناً گلہ کریں گے۔ کامران مرتضیٰ کا کہنا تھا کہ ہر دو طرف واضح کردیا گیا تھا کہ وہ ہمارے افراد پر ہاتھ نہ ماریں لیکن اس کے باوجود یہ کیا گیا۔ ’میں تو گلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں...
پاکستان میں سردیوں کی آمد آمد تھی۔ فضا میں خنکی کی پہلی لہرآ چکی تھی، درختوں کے پتوں پر اوس کے موتی چمک رہے تھے اور ایسے میں برطانیہ کا سفر درپیش تھا۔ سنا تھا کہ ولایت کا موسم تو پہلے ہی سردی کی چادر اوڑھ چکا ہے اور یخ بستہ ہوائیں اپنے مخصوص برطانوی انداز میں استقبال کو بے تاب ہیں۔ احباب نے تاکید کی کہ گرم کپڑوں کا خاص خیال رکھا جائے چنانچہ گرم لباس جس میںبھاری جیکٹ اور وطن کی خوشبو میں بسے مفلر کے ساتھ عازمِ سفر ہوا۔ مگر سچ کہوں تو جیکٹ سے زیادہ میرے دل پر جذبات کی وہ گرمی چھائی تھی جو ہر پاکستانی کو وطن سے رخصت ہوتے وقت محسوس ہوتی ہے۔یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 2افراد جاںبحق ہوگئے‘ دیگرمیں 5افرادزخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود لانڈھی فیوچر کالونی معین آباد قبرستان کے قریب سے 55سالہ سوال محمد ولد نور احمد کی لاش ملی۔ متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈیفنس تھانے کی حدود قیوم آباد C ایریا قبرستان سے 30 سالہ محمد سلمان ولد محمد اسلم کی لاش ملی۔ متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب پاک کالونی تھانے کی حدود پرانا گولیمار نزد ڈبا اسکول کے قریب بچہ فائرنگ سے زخمی ہوگیا جبکہ شارع نورجہاں تھانے کی حدود...
امریکہ (ویب ڈیسک)امریکا کا طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ لاطینی امریکا میں داخل ہو گیا ہے، جس سے فوجی نقل و حرکت میں ڈرامائی اضافہ ہوا ہے اور وینزویلا کے ساتھ کشیدگی مزید گہری ہو گئی ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کی رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ فورڈ کو تعینات کرنے کا حکم دیا تھا، جو کہ اس سے پہلے ہی کیریبین میں موجود آٹھ جنگی جہازوں، ایک ایٹمی آبدوز اور ایف-35 اسٹیلتھ طیاروں میں اضافہ ہے۔ فورڈ، جسے 2017 میں کمیشن کیا گیا تھا، امریکا کا سب سے نیا اور دنیا کا سب سے بڑا ایئرکرافٹ کیریئر ہے، جس پر پانچ ہزار سے زائد اہلکار...
معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور زین احمد کے درمیان علیحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں۔ فیشن ڈیزائنر زین احمد نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شادی کی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔ زین احمد کے اس غیر متوقع اقدام کے بعد مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے۔ دوسری جانب حال ہی میں آئمہ بیگ نے بھی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا تھا۔ تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک علیحدگی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ اس سے قبل اکتوبر میں زین احمد نے انسٹاگرام پر آئمہ بیگ کو ان فالو کر دیا تھا۔ بعد ازاں جوڑے کے درمیان...
دنیائے کرکٹ کے دو روایتی حریفوں انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز ایشز کی 150 ویں سالگرہ انتہائی شان و شوکت اور یادگار انداز میں کرانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے۔ یہ میچ 2027 میں 11 سے 17 مارچ تک میلبرن کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا نےمیچ کے لیے ابھی سے تیاریاں شروع کردیں ہیں۔ میزبان کرکٹ بورڈ نے تاریخی میچ میں تماشائیوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کے سبب پہلی مرتبہ ٹکٹوں کی قرع اندازی کا فیصلہ کیا ہے۔ مزید برآں بورڈ نےآسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بلےباز گریک چیپل انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کپتان سیر آئن بوتھم کے ہمراہ میچ کی تفصیلات بیان کرنے کے...
خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا، اسلام آباد کچہری حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) کچہری خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔تحقیقاتی اداروں نے خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی جس کے مطابق خودکش حملہ آور باجوڑ میں رہائش پذیر تھا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچا، حملہ آور پیرودھائی سے موٹر سائیکل پر جی الیون کچہری آیا۔ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکش حملہ آور نے چادر اوڑھی ہوئی تھی۔دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 8کلو گرام تک بارودی مواد اور بال بیرنگز استعمال کیے گئے ،...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد 24 قیراط فی تولہ سونا 435,762 روپے کا ہو چکا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 5065 روپے اضافے کے ساتھ 373,474 روپے کا ہو گیا ہے۔ 10 گرام 22 قیراط سونا اب 342,474 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 59 ڈالر اضافے کے بعد 4134 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 7400 روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، جس کے بعد فی تولہ سونا...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 80 کی دہائی میں اسلامائزیشن کا بخار دین کیلئے نہیں امریکا کیلئے تھا۔قومی اسمبلی اجلاس میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اس ملک میں افغان جہاد لڑنے کے لیے تعلیمی نصاب تبدیل کیا گیا، آپ کا نصاب یونیورسٹی آف نبراسکا سے بن کر آیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ ایک بندہ گوادر، چترال ،حیدرآباد اور لاہور میں پڑھ رہا ہے، ان میں کچھ مشترک نہیں، اس نصاب کی وجہ سے مذہبی شدت پسندی آئی، اسلام آباد میں دو تین ہزار مدرسے تھے اب ہزاروں ہیں، مدرسے قبضے کی زمینوں پر بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کو فوجی ڈکٹیٹرز نے استعمال کیا، سب سے پہلے ایوب...
پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بارکپتان بنا تھا تو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سے رابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سے کیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا۔شاہین آفریدی نے کہا کہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی ملتے وقت رضوان کو سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں، ان کی رائے لی۔ کپتان شاہین آفریدی...
چین نے کلین نیوکلیئر انرجی کے حصول کی دوڑ میں امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ تقریباً 15 سال کی سخت محنت کے بعد چین نے بالآخر سالٹ ری ایکٹر کے ذریعے تھوریم کو یورینیم میں تبدیل کرکے تقریباً لامحدود جوہری توانائی تک رسائی حاصل کرنے کا راستہ نکال لیا ہے۔ دو میگا واٹ مائع ایندھن سے چلنے والے تھوریم پر مبنی سالٹ ری ایکٹر کو چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ فزکس نے صحرائے گوبی میں تیار کیا ہے جو کہ ایک تاریخی کارنامہ ہے۔ اس حوالے سے اکیڈمی نے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو بتایا کہ یہ تجربہ سالٹ ری ایکٹر سسٹم میں تھوریم کے وسائل کے استعمال کی تکنیکی فزیبلٹی کو ثابت کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے 8 نومبر کو لکھے گئے خط میں کہا کہ سپریم کورٹ اکثر طاقتور کے ساتھ کھڑی رہی ہے، عوام کے ساتھ نہیں، اور ذوالفقار علی بھٹو کی عدالتی پھانسی عدلیہ کا ناقابل معافی جرم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کارروائیاں بھی اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں، جبکہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہونے والا سلوک بھی اس جبر کے تسلسل کا حصہ ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے خط...
فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے سینیٹر رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ اتحادی پارٹیوں کو ہم نے دعوت دی وہ تشریف لے آئے، اتحادیوں کے سامنے ہر چیز رکھی اور ان سے تجاویز بھی لیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اتحادیوں سے رہنمائی بھی لی اور اس بنیاد پر کچھ تبدیلی بھی ہوئی۔رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی یا اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیٹھنے کو تیار ہی نہیں، اس مرتبہ بھی کوشش کی کہ ڈائیلاگ کریں، ان کا رویہ یہی ہے، یہی وہ پہلے بھی کرتے رہے اور آگے بھی کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یومِ آزادی پر انہیں...
ویب ڈیسک: پنجاب پولیس کی جانب سے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے لیے کارروائیاں جاری ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سموگ کریک ڈاؤن میں 26 مقدمات درج کیے گئے اور متعدد قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 464 افراد کو 10 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ 87 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کے دوران فصلوں کی باقیات جلانے کی 52، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 145، صنعتی سرگرمیوں کی 5 اور اینٹوں کے بھٹوں کی 12 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ محسن نقوی کا شاہین چوک انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ، تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی ہنگامہ خیزی ایک عینی شاہد کے بیان کے بعد بالکل بدل گئی۔خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت کے نام نہاد تجزیہ کاروں اور مودی سرکار کے گودی میڈیا کی جانب سے حسبِ معمول اس واقعے کا رخ پاکستان کی طرف موڑنے کی کوشش کی گئی لیکن دھرمیندر نامی عینی شاہد کے انکشافات نے یہ سارا پروپیگنڈا بے نقاب کر دیا۔تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی کے میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے خوفناک دھماکے میں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے۔ واقعے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا نے بغیر کسی تحقیق کے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر کی متنازع ایڈیٹنگ کے معاملے پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس دینے کی دھمکی دی ہے۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے تصدیق کی ہے کہ صدر نے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہے اور ادارے کو جمعے تک دستاویزی فلم ہٹانے اور باضابطہ معافی مانگنے کی مہلت دی گئی ہے۔ٹرمپ کے وکیل کے مطابق بی بی سی کی جانب سے نشر کی گئی فلم میں جھوٹے، ہتک آمیز اور اشتعال انگیز بیانات شامل کیے گئے، جن سے صدر کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بی بی سی...
پاکستان کے معروف اداکار احسن خان نے ایک شو میں اپنی ذاتی زندگی اور خاندانی سفر سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اپنی ازدواجی زندگی کے اہم پہلو مداحوں کے ساتھ شیئر کیے۔ گفتگو کے دوران احسن خان نے بتایا کہ ان کے خاندان نے ہمیشہ کے لیے لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا بڑا فیصلہ کیا جو ان کی اہلیہ کے لیے ایک مشکل اور ہمت طلب قدم تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میری بیوی کے کراچی میں نہ کوئی دوست تھے، نہ کزنز اور نہ ہی ان کا کوئی سماجی حلقہ تھا، ان کا کہنا تھا کہ میری بیوی نے لاہور میں اپنی سماجی زندگی پیچھے چھوڑ کر کراچی میں کسی قسم کی سماجی سرگرمیوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251111-08-11 کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 3 لاپتا افرادکی بازیابی کیلیے نئی درخواستوں کی سماعت، عدالت نے فریقین سے 4 ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جہاں عدالت نے سندھ حکومت،آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا درخوست گزار کے وکیل کا عدالت میں کہناتھا کہ سعد عالم فیروز آباد تھانے کی حدود میں بال کٹوانے گیا تھا واپس نہیں آیا، شہری عبد الصبغت تین سال بعد جیل سے ضمانت پر رہا ہوا تھا سہراب گوٹھ سے لاپتا ہوگیا، آصف علی ایف بی ایریا کے علاقے سے یکم نومبر سے لاپتا ہے بازیاب کرایا جائے۔ علاوہ...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں تحریک انصاف نے درپردہ حکومت کی مدد کی۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے ستائیسویں آئینی ترمیم دو تہائی اکثریت سے منظور ہوچکی ہے اور اس میں اپوزیشن کا ایک بھی ووٹ شامل نہیں تھا، پی ٹی آئی نے اس ترمیم کے لیے پسِ پردہ تعاون فراہم کیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ (پی ٹی آئی) والے قوم کو دھوکہ دیتے ہیں کہ وہ اپوزیشن میں ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ترمیم کی منظوری میں ان کا کردار موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 243...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی ملائیشیا سرحد کے قریب تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی۔ ڈوبنے والی کشتی میں تارکین وطن سمیت تقریباً 70 افراد سوار تھے جن میں سے اب تک 11 لاشیں نکالی جاچکیں جب کہ13 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔تھائی حکام نے 4 لاشیں نکالیں جن میں 2 بچے شامل ہیں ،جب کہ ملائیشین میری ٹائم ایجنسی نے 7 لاشیں نکالیں ۔ ڈوبنے والے مزید افراد کی تلاش کے لیے تھائی اور ملائیشین حکام کا مشترکہ آپریشن جاری ہے دوسری جانب 230 مسافروں کو لے جانے والی ایک اور کشتی کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ہے۔تھائی لینڈ: کشتی ڈوبنے کے باعث ہلاک ہونے والے تارک وطن...
رضوان نے خود کپتانی چھوڑی، ان کے ہی مشورے سے ٹیم کی قیادت سنبھالی: شاہین آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )پاکستان ون ڈے ٹیم کیکپتان شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد رضوان نے خود کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ لیا تھا، رضوان کو ہی سب سے پہلے بتایا کہ میں کپتان بن رہا ہوں۔سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز شروع ہونے سے قبل پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے روالپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں جب پہلی بارکپتان بنا تھا تو بابراعظم سمیت دیگرکھلاڑیوں سیرابطہ ہواتھا، مجھے کپتانی سیکیوں ہٹایا گیا، اس پر بات نہیں کروں گا۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ ون ڈے...
تھائی لینڈ نے ٹرمپ کی ثالثی میں کمبوڈیا کے ساتھ طے پانے والا امن معاہدہ معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 November, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز )تھائی لینڈ نے پڑوسی ملک کمبوڈیا کے ساتھ امریکی ثالثی میں طے پانے والے امن معاہدے پر عملدرآمد روک دیا۔تھائی لینڈ کی جانب سے معاہدے کی معطلی سرحد کے قریب ایک بارودی سرنگ کے دھماکے میں اس کے دو فوجیوں کے زخمی ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔ تھائی وزیرِاعظم انوتن چانویراکل نے آج ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکے کے بعد اعلان کیا کہ معاہدے کے تحت کیے جانے والے تمام اقدامات اس وقت تک روک دیے جائیں گے جب تک تھائی لینڈ کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے تاہم انہیں...
اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولانا غفور حیدری کا کہنا ہے کہ پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے رکن کے خلاف کارروائی ہو گی۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا غفور حیدری کا کہنا تھا کہ جے یو آئی نے 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری نظر میں آئین میں ترمیم قومی مفاد میں ہونی چاہیے، لیکن پارٹی کی حکمت عملی کے برعکس ووٹ دینے والے اراکین کے خلاف کارروائی لازمی ہوگی۔ واضح رہے کہ سینیٹ اجلاس میں پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو اور جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹر احمد خان نے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ...