عماد وسیم کی پہلی بیوی سے تنازع، معروف اداکارہ کا ردعمل وائرل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
قومی کرکٹر عماد وسیم کی پہلی اہلیہ کو طلاق کے بعد شروع ہونے والے تنازع پر اداکارہ زارا نور عباس کا رد عمل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم سوشل میڈیا انفلوائنسر نائلہ راجہ سے دوسری شادی کی وجہ سے خبروں میں وائرل ہیں۔
View this post on Instagramیاد رہے کہ عماد وسیم اپنی پہلی بیوی ثانیہ اشفاق کو طلاق دینے سے قبل نائلہ راجہ سے تعلقات کی افواہوں کی تردید کرتے رہے ہیں، تاہم انہوں نے نائلہ راجہ سے دوسری شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرز کیں۔
بعد ازاں، کرکٹر کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2023 میں عماد نے لاہور میں میرے بچے کا اسقاط حمل کروا دیا تھا۔
ثانیہ نے کہا کہ یہ قاتل ہے اس نے مجھے دھوکا دیا اور میرے پاس اس کا ویڈیو ثبوت ہے، جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک قاتل اور دھوکے باز کو موقع دیا ہے اسلام آباد یونائیٹڈ کا بائیکاٹ کیا جائے کسی بھی قاتل اور دھوکے باز کو فرار نہیں ہونا چاہیے۔
View this post on Instagramاس حوالے سے ثانیہ اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عماد وسیم کے ساتھ ہونے والی واٹس ایپ چیٹ لیک کردی۔
اداکارہ زارا نور عباس نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے کرکٹر عماد وسیم اور پہلی اہلیہ کے درمیان تنازع پر کھل کر گفتگو کی۔
مزید پڑھیںعماد وسیم کی سابقہ اہلیہ نے کرکٹر کی چیٹ لیک کردی
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اس کے لیے الفاظ نہیں ہیں، یہ واقعی بہت افسوسناک ہے، کسی بھی حالات میں طلاق ایک دکھ بھرا واقعہ ہے لیکن جب بچے بھی اس میں شامل ہوں تو یہ پوری نئی نسل پر اثر ڈال سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ انٹرنیٹ پر موجود ہے اور وہ بچے ایک دن اسے دیکھیں گے۔
زارا نور عباس کا مزید کہنا تھا کہ جب شادی ٹوٹتی ہے اور دونوں لوگ میڈیا پر اس کے بارے میں بات کرتے ہیں تو یہ کبھی بھی اچھا نہیں لگتا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم نے 16 فروری کو سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ اپنی دوسری شادی کی تصدیق کی تھی۔
عماد وسیم نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ماضی کی زندگی، بچوں اور دوسری شادی سے متعلق تفصیلی پوسٹ کی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اُس رشتے کو بہتر اور حالات ٹھیک کرنے کی کوشش میں ضرورت سے زیادہ عرصے تک رہا مگر کامیاب نہ ہوسکا، اس دوران کچھ فیصلوں میں تاخیر اور غلطیاں بھی ہوئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا نائلہ راجہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔