معروف اداکارہ، میزبان اور پروڈیوسر جویریہ سعود لائیو پروگرام کے دوران ایک کالر کے لباس سے متعلق سوال کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں۔

جویرِیہ سعود، جو لالی ووڈ اداکار سعود قاسمی کی اہلیہ ہیں، اکثر اپنے بیانات اور مارننگ شوز کے باعث میڈیا میں زیرِ بحث رہتی ہیں، اس سال بھی وہ رمضان ٹرانسمیشن کا حصہ ہیں، تاہم حالیہ دنوں ان کے لباس سے متعلق تنازع نے توجہ حاصل کر لی۔

اداکارہ نے حال ہی میں اپنے ملبوسات کے برانڈ کو ایک بین الاقوامی فیشن شو میں پیش کیا، جہاں معروف اداکارہ ثنا نواز شو اسٹاپر کے طور پر جلوہ گر ہوئیں، جویرِیہ سعود نے اپنی بیٹی کے ہمراہ ریمپ واک بھی کی، اس موقع پر انہوں نے سیاہ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی، جس کا بلاؤز نسبتاً مختصر تھا اور اس میں جسم نمایاں ہو رہا تھا۔

سوشل میڈیا پر ان کے اس لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور متعدد صارفین نے اسے نامناسب قرار دیا، یہی معاملہ اس وقت دوبارہ زیرِ بحث آیا جب رمضان ٹرانسمیشن میں ایک لائیو کال کے دوران ایک کالر نے ان کے لباس پر سوال اٹھایا۔

لائیو کال کے دوران کالر نے جویریہ سعود سے سوال کیا کہ رمضان سے پہلے وہ بیرونِ ملک ایک فیشن شو میں ساڑھی پہنتی تھیں، جبکہ اب رمضان ٹرانسمیشن کے دوران سر پر دوپٹہ اوڑھ کر دینی گفتگو کر رہی ہیں۔

ویسے مجھے کوئی اعتراض نہیں جس کا جو جی چاہیے پہنے لیکن اعتراض اس ہیپوکریسی پر ہے۔۔۔
رمضان آتا ہے تو وہی چہرے اور شخصیات دوپٹے چادریں اوڑھ کر ایمان بانٹنا شروع کر دیتے ہیں ???? pic.

twitter.com/1JRD291PlP

— Saddia Mazhar|سعدیہ مظہر (@SaddiaMazhar) February 19, 2026


کالر نے یہ بھی پوچھا کہ اگر پہلے ایسا لباس پہنا گیا تو اب اچانک مذہبی انداز کیوں اپنایا جا رہا ہے۔ جس کے بعد کالر نے مولانا آزاد جمیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری درخواست ہے کہ کوئی ایسا وظیفہ بتائیں کہ اب جویریہ ایسا نہ کریں۔

جویریہ سعود نے اس سوال کے جواب میں وضاحت دی کہ مذکورہ فیشن شو برطانیہ میں ہوا تھا اور وہاں شدید سردی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھی کے ساتھ مکمل باڈی سوٹ اور تھرمل لباس بھی پہنا ہوا تھا تاکہ موسم کی شدت سے محفوظ رہا جا سکے۔

پروگرام کے دوران جویریہ نے اپنے کمیز کی آستین سے باڈی سوٹ کی آستین بھی دکھائی اور کہا کہ ہر لباس کے ساتھ یہ پہنا ضروری ہوتا ہے، اور اس موقع پر بھی پہنا ہوا تھا۔

اداکارہ کے اس مؤقف پر بھی سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل دیکھنے میں آئے، جہاں کچھ افراد نے ان کی وضاحت کو سراہا جبکہ دیگر نے اپنی تنقید برقرار رکھی۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جویریہ سعود کے دوران کالر نے یہ سعود

پڑھیں:

چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت

دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔

تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139  نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی