پختونخوا حکومت کو رمضان پیکیج سے زیادہ بانی کے دانت اور آنکھ اہم ہیں‘ عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260222-08-26
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اس کی دہلیز پر امداد پہنچائی جارہی ہے‘ کے پی کے حکومت ابھی تک رمضان پیکیج کی تقسیم تو دور کی بات ہے اس کا اعلان بھی نہیں کرسکی‘ کے پی کے حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، بانی کے دانت اور بانی کی جیل میں آسائشیں اہم ہیں‘ کے پی کے حکومت کا فوکس رمضان سے زیادہ رہائی فورس اور نیا فتنہ پھیلانے پر ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ابھی تک ڈیجیٹل ڈیٹا ہی جمع نہیں کیا جا سکا‘ گزشتہ سال بھی کے پی کے حکومت کا رمضان پیکیج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پر دیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے صوبے بھر میں سروے مکمل کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سروے کے تحت پنجاب کے ہر شہری کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا گیا ہے‘ پنجاب میں اسی سروے کے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں‘ اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہا ہے‘ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا رمضان پیکیج ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے پی کے حکومت رمضان پیکیج
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔