شاہ چارلس کو 2019ء میں اینڈریو کی خفیہ ڈیلز سے خبردار کیے جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
برطانیہ کے بادشاہ چارلس کو 2019ء میں سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کی خفیہ ڈیلز سے خبردار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیفری ایپسٹین سے متعلق جاری دستاویزات میں تفصیلات منظرعام پر آگئیں۔
شاہی محل کو آگاہ کیا گیا تھا کہ اینڈریو نے متنازع ارب پتی ڈیوڈ رولینڈ سے خفیہ مالی تعلق قائم کیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو نے رولینڈ کو اپنا بااعتماد مالی مشیر قرار دیا تھا، رولینڈ اور ان کے بیٹے اینڈریو کے ساتھ چین اور سابق سوویت ریاستوں کے دوروں پر بھی گئے۔
رپورٹ کے مطابق رولینڈ نے اینڈریو کی سابقہ اہلیہ کو 40 ہزار پاؤنڈ دیے، رولینڈ نے اینڈریو کا 15 لاکھ ڈالر قرض بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں برطانیہ کے بادشاہ چارلس کے بھائی اور سابق برطانوی شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کمسنوں سے جنسی تعلق کے مجرم جیفری ایپسٹین کو خفیہ سرکاری دستاویز کی فراہمی کے شبہہ میں اینڈریو کو گرفتار کیا گیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔