data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260222-02-8
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سخی حسن کے قریب بجلی کی بندش کے خلاف عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں افراد نے حصہ لیا۔ مظاہرین نے ناگن چورنگی سے سخی حسن چورنگی آنے والی سڑک کو بلاک کر دیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سخی حسن اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے سبب شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا مطالبہ تھا کہ مفاد عامہ کے پیش نظر فوری طور پر بجلی کی فراہمی بحال کی جائے۔خواتین اور بچے بھی اس احتجاج میں شامل ہوئے اور انہوں نے سڑک پر دھرنا دیا، جس کے نتیجے میںسخی حسن چورنگی اور اس کے اطراف میں شدید ٹریفک جام ہو گیا۔ مظاہرین نے حکام سے فوری کارروائی کی درخواست کی اور کہا کہ طویل عرصے سے علاقے میں بجلی کی بندش جاری ہے، جو ان کی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔ٹریفک پولیس کی ٹیم نے صورتحال کو قابو کرنے کی کوشش کی اور ٹریفک کی روانی کو بحال کرنے کے لیے متبادل راستوں پر گاڑیوں کو بھیجا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران سڑکوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، لیکن حالات پر قابو پایا جا رہا ہے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر فوری طور پر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ اپنے احتجاج کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔ حکومت اور متعلقہ اداروں سے درخواست کی گئی کہ شہریوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری اقدام اٹھایا جائے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی بندش بجلی کی تھا کہ

پڑھیں:

بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی

سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کے بحران سے نجات دلانے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کا اعتماد بحال ہو اور ملک معاشی استحکام کی جانب گامزن ہو سکے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ گیس، بجلی اور پانی کی مسلسل قلت، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور حکومتی معاشی پالیسیاں عوام کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیں، حکمران طبقہ تاجروں، کسانوں، مزدوروں اور عام شہریوں کو معاشی ریلیف اور سہولیات فرام کرنے میں بے بس ہے۔ ان کیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے نے نہ صرف شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہے بلکہ معیشت کو بھی عدم استحکام سے دوچار کر دیا ہے، بازاروں میں سناٹے تاجر بھی پریشان حال ہیں، حکمرانوں کے پاس تاحال ایسی عوام دوست معاشی پالیسی دکھائی نہیں دے رہی جو مہنگائی پر قابو پا سکے اور عام آدمی کو حقیقی سہولت فراہم کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہیئے کہ دعووں اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کرے، عوام کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنائے اور معاشی استحکام کے لیے بڑے، مؤثر اور دیرپا فیصلے کرے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آئین کا بنیادی مقصد عوام کو باعزت، محفوظ اور خوشحال زندگی فراہم کرنا ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کو معیاری تعلیم، بہترین طبی سہولیات، روزگار کے مواقع، معاشی استحکام اور بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائے، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے نجات دلانے کے لیے مؤثر اور عوام دوست پالیسیاں اختیار کی جائیں، حقیقی جمہوریت اسی وقت مضبوط ہوتی ہے جب آئین کی بالادستی، قانون کی مساوی حکمرانی اور عوامی فلاح و بہبود کو اولین ترجیح دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ