WE News:
2026-06-02@22:59:49 GMT

کم عمر میں شادی کی روک تھام، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT

کم عمر میں شادی کی روک تھام، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

پنجاب حکومت نے صوبے میں کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے سخت قانونی اقدامات کی تجویز دے دی ہے۔ اس سلسلے میں آئندہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی میں چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مجوزہ آرڈیننس کے تحت 18 سال سے کم عمر لڑکے یا لڑکی کی شادی کو قابلِ سزا جرم قرار دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر پہلی بیوی کو مہر کی رقم فوری ادا کرنے کا پابند ہوگا، لاہور ہائیکورٹ

دستاویز کے مطابق اگر کوئی بالغ شخص کم عمر لڑکی سے نکاح کرے تو اسے کم از کم 2 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ ایسے عمل میں ملوث فرد پر 5 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جا سکے گا۔

مزید برآں، سرپرست یا والدین اگر کمسن بچے یا بچی کی شادی کرائیں تو انہیں 2 سے 3 سال قید کا سامنا کرنا پڑے گا۔

قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ شادی کے بعد کم عمر لڑکی کے ساتھ رہائش یا ازدواجی تعلق قائم کرنا چائلڈ ابیوز تصور ہوگا، جس پر پانچ سے سات سال قید اور کم از کم 10 لاکھ روپے جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

آرڈیننس کے مطابق چائلڈ میرج سے متعلق تمام مقدمات سیشن کورٹ میں زیرِ سماعت آئیں گے، اور عدالت کو پابند کیا جائے گا کہ وہ ایسے کیسز کا فیصلہ نوّے دن کے اندر کرے۔

مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف قانون کو چیلنج کرنے پر شرمیلا فاروقی کا مولانا فضل الرحمان کو سزا دینے کا مطالبہ

واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی حدود میں 18 سال سے کم عمر شادی کو جرم قرار دیا جا چکا ہے، تاہم جے یو آئی سمیت دیگر مذہبی جماعتوں نے اس قانون کی مخالفت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بڑا فیصلہ پنجاب حکومت روک تھام کم عمر شادی وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بڑا فیصلہ پنجاب حکومت روک تھام وی نیوز کی شادی

پڑھیں:

کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد

فائل فوٹو 

کراچی کے علاقے احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی موت بظاہر طبعی لگتی ہے، مزید تحقیقات کر رہے ہیں، :لڑکی کی رات گئے طبعیت خراب ہوئی تھی، انسٹیٹیوٹ میں اسپتال بھی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی۔

متعلقہ مضامین

  • 5 جون کا وفاقی بجٹ اجلاس مؤخر، نئی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا
  • ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بڑا فیصلہ، اہم شرط بھی ختم
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • کراچی: احسن آباد میں نجی نرسنگ انسٹیٹیوٹ سے لڑکی کی لاش برآمد
  • سیکیورٹی خدشات: ڈرون اڑانے پر پابندی میںمزید 30 دن کی توسیع
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم