روس میں ہیلی کاپٹر لاپتا‘ 3ہلاکتوں کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)روس کی وزارت برائے ہنگامی حالات نے ملک کے علاقے امور اوبلاست میں لاپتاہونے والے ہیلی کاپٹر میں سوار تینوں افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق روسی حکام نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر جمعرات کی شام رومنینسکی میونسپل ضلع میں واقع لکڑی کاٹنے کے ایک مقام سے پرواز بھرنے کے بعد ریڈار سے غائب ہو گیا تھا۔ روسی تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق ہیلی کاپٹر میں ایک پائلٹ، ایک تفتیش کار اور ایک پولیس افسر سوار تھا۔ تینوں افراد اس مقام سے واپس آ رہے تھے جہاں ایک لاگنگ ورکر کی لاش ملی تھی جو کام کے دوران زخمی ہو گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہیلی کاپٹر
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔