data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور سے متعلق تادیبی اقدام کی خبریں بے بنیاد ہیں اور پارٹی کی جانب سے ایسا کوئی فیصلہ زیر غور نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو مشورہ دیا گیا ہے کہ جماعت اندرونی اختلافات کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور نے ویڈیو پیغام میں معذرت کر کے وسعتِ قلبی کا مظاہرہ کیا اور اس وقت پارٹی کی اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہونی چاہیے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور نے ایک بیان میں کہا تھا کہ عوامی مقبولیت کے باوجود عمران خان کو جیل سے رہا نہیں کروا سکے، یا تو نیت درست نہیں یا کسی کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے الفاظ پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے غصے سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو وہ معافی چاہتے ہیں، تاہم ان کا ردعمل جائز تھا کیونکہ ابھی تک یہ مطالبہ بھی پورا نہیں ہو سکا کہ عمران خان کو ان کا ذاتی معالج فراہم کیا جائے۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہ علی امین گنڈاپور

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ