فیصل آباد:پسند کی شادی،سسرالیوںکے ہاتھوں نوجوان قتل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) نواحی علاقہ میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 100 ر ب کے رہائشی دلبر علی نے ایک سال قبل رخسانہ بی بی سکنہ 102 ر ب کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، ایک ماہ پہلے رخسانہ بی بی شوہر سے ناراض ہو کر میکے چلی گئی۔ تین روز قبل نازل عرف منٹھار نے دلبر علی کو اس کی بیٹی کی ولادت کا جھانسہ دیکر اپنے پاس بلایا اور بشیر، عبدالجبار، محمود جٹ اور دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ڈنڈوں، سوٹوں اور اینٹوں کے وار کر کے دلبر علی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور جھاڑیوں میں گڑھا کھود کر اس کی نعش کو دبا دیا۔ تھانہ کھرڑیانوالہ پولیس نے زھراں بی بی کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے مقتول دلبر علی کی نعش کو گڑھے سے نکال لیا ،پولیس نے ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: دلبر علی
پڑھیں:
25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
سٹی 42: 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگیا ۔
صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر دیگر مقامی قائدین اور کارکنان کے ہمراہ گریٹر اقبال پارک پہنچ گئے ۔ مینار پاکستان، صدر پیپلز پارٹی لاہور فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جلسے کی اجازت دینے پر وزیراعلی مریم نواز کے مشکور ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ہمیں بتایا کہ اجازت دے دی گئی ہے۔جلسے کی تاحال زبانی اجازت دی گئی ہے تحریری اجازت ابھی نہیں دی گئی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
جلسے کی اجازت دے کر مریم نواز نے جمہوری روایات کو پروان چڑھایا ہے۔آج 23 جولائی کو آئے ہیں ساری رات یہیں ہیں۔جلسے کے دوران صدر آصف علی زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔
25 جولائی کو جلسہ 8 بجے شروع ہو گا۔بلاول بھٹو وڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔راجہ پرویز اشرف، حسن مرتضی قمر زمان کائرہ و دیگر قائدین خطاب کریں گے۔