باجوڑ دھماکے کے سہولت کاروں کے سروں کی قیمت مقرر، آپریشن متوقع
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے باجوڑ میں ہونے والے ہولناک خودکش دھماکے کے بعد سخت ردعمل دیتے ہوئے سہولت کاروں اور معاونین کے خلاف بڑے ایکشن کا فیصلہ کرلیا ہے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی کے ذرائع کے مطابق 3 اہم سہولت کاروں کے سروں کی مجموعی طور پر پانچ کروڑ روپے قیمت مقرر کی گئی ہے اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔
یاد رہے کہ 16 فروری 2026 کو باجوڑ کی ملنگی پوسٹ پر خودکش حملے میں دو بے گناہ شہریوں سمیت 11 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اس افسوسناک واقعے نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔
تحقیقات کے دوران سامنے آنے والی معلومات کے مطابق حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا اور اس کی شناخت احمد عرف قاری عبداللہ ابوذر کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ حملہ آور افغانستان کے صوبہ بلخ کا رہائشی تھا اور ماضی میں طالبان کی اسپیشل فورسز کا حصہ بھی رہ چکا تھا۔ سیکورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری مقامی نیٹ ورک کے ذریعے کی گئی جسے اب مکمل طور پر بے نقاب کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے اس نیٹ ورک کو توڑنے کے لیے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر چھاپے مارے جائیں گے اور سرحدی نگرانی کو مزید سخت کیا جائے گا۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کار دراصل وہ کڑی ہوتے ہیں جو ایسے حملوں کو ممکن بناتے ہیں، اس لیے ان کے خلاف کارروائی فیصلہ کن ہوگی۔ سیاسی اور عسکری حلقوں کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد صوبے میں انسداد دہشت گردی کی حکمت عملی پر نظرثانی کی جا رہی ہے۔
سیکورٹی ماہرین کے مطابق انعامی رقم کا اعلان عوام کو معلومات فراہم کرنے کی ترغیب دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کے سہولت کار جلد قانون کی گرفت میں آسکیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے مطابق
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔