شراب کے نشے میں بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2026 GMT
شراب پی کر خنجر کے وار کرکے ایک بھائی کو قتل دوسرے کو زخمی کرنے والے مجرم کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو قید کی سزا سنائی۔
تھانہ مناواں پولیس نے 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پراسکیوٹر محمد شبیر خان نے بتایا کہ مجرم نے خنجر کے وار کرکے عبد الرحمان کو قتل اور علی رضا کو زخمی کیا تھا۔
پراسکیوٹر محمد شبیر خان نے 13 گواہوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ