گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مختلف علاقوں میں مبینہ 4پولیس مقابلے‘ 40 سے زائد وارداتوں میں مطلوب ملزم ہلاک اور 4زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے۔ تھانہ اروپ چوری کے مقدمے کا ملزم ہارون ریمانڈ پر تھا، 3 ساتھیوں نے چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ کردی۔ اسی دوران ملزم فرار کی کوشش میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میںآکر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی فرار ہوگئے۔ تھانہ کینٹ کے علاقہ میں 2 منشیات فروشوں کو ناکہ سے فرار ہوتے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سلطان کے قبضہ سے 1500 گرام‘ سلمان سے 1420 گرام چرس برآمد ہوئی۔ کامونکی کے علاقہ میں پولیس مقابلہ کے دوران ریکارڈ یافتہ ملزم پولیس پر فائرنگ کے بعد فرار ہوا تو پول سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا‘ ناجائز اسلحہ برآمد ہوا جبکہ اس  کا ساتھی فرار ہوگیا۔ تھانہ جناح روڈ کے علاقہ میں راہزنی اور منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ملزم افضل پولیس ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا جسے زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا‘ ملزم سے 1460 گرام چرس برآمد ہوئی۔ سی پی او غیاث گل خان نے ڈویژنل ایس پیز سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا