سپریم کورٹ؛دہرے قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے دہرے قتل کیس کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی ،مجرم کی عمر 76سال، ضعیف العمر ہونے کی بنیاد پر سزا میں رعایت دی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہاکہ قتل کا واقعہ پہلے سے طے شدہ منصوبے کا نتیجہ نہیں تھا، خونی تصادم کا آغاز گلی سے مویشی گزارنے کے معمولی تنازع پر ہوا، مجرم کی اہلیہ اور مقتولہ کے درمیان ہاتھا پائی جھگڑے کی بنیاد بنی۔
سپریم کورٹ نے کہاکہ استغاثہ کا دعویٰ تھا ملزم نے بھینس چوری مقدمہ کی رنجش پر قتل کا ارتکاب کیا،استغاثہ بھینس چوری کی مبینہ دشمنی کا کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کر سکا، جائے وقوعہ سے خول برآمد نہ ہونے پر آلہ قتل کی برآمدگی غیر اہم ہے۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا منفی آغاز
یادرہے کہ قتل کا وقوعہ مارچ2015میں سرگودھا کے علاقے ڈیرہ سودھی مری میں پیش آیا،ملزم کی فائرنگ سے 2خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا، ٹرائل کورٹ نے 2019میں ملزم کو دوبار سزائے موت سنائی تھی، لاہور ہائیکورٹ نے نومبر2024میں سزائے موت برقرار رکھی تھی۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ سزائے موت کورٹ نے مجرم کی
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔