Express News:
2026-07-24@00:48:58 GMT

کراچی میں ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, February 2026 GMT

کراچی:

شہر قائد میں ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لیاری کے رہائشی 75 سالہ نعمت گل میں ریبیز کی علامات ظاہر ہوگئیں۔

 ڈپٹی انچارج ای آر جناح اسپتال ڈاکٹر عرفان صدیقی کے مطابق جناح اسپتال میں داخل مریض کو تین ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، متاثرہ فرد میں پانی دیکھ کر خوف، بے چینی، سانس میں تکلیف اور گلے میں کھچاؤ کی علامات ظاہر ہورہی ہیں۔

ڈاکٹر عرفان صدیقی نے بتایا کہ متاثرہ مریض نے سگ گزیدگی کے واقعے کے بعد ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگوائی تھی۔

 رواں سال جناح اور انڈس اسپتال میں 2، 2 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، چار میں سے دو کیسز کا تعلق کراچی سے ہے جبکہ ایک اندرونِ سندھ اور ایک بلوچستان سے لایا گیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار

اسکرین گریب/ ایکس 

کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق