سپریم کورٹ نے ضعیف العمری کے باعث دہرے قتل کے مجرم کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا۔

سپریم کورٹ نے 76 سالہ مجرم  محمد ممتاز کو ضعیف العمر ہونے کی بنیاد پر سزا میں رعایت دی۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قتل کا واقعہ کسی پہلے سے طے شدہ منصوبے کا نتیجہ نہیں تھا بلکہ خونی تصادم کا آغاز گلی سے مویشی گزارنے کے معمولی تنازع پر ہوا۔

سپریم کورٹ کے مطابق مجرم کی اہلیہ اور مقتولہ کے درمیان ہاتھا پائی جھگڑے کی بنیاد بنی، استغاثہ کا مؤقف تھا کہ ملزم نے بھینس چوری کے مقدمے کی رنجش میں قتل کیا تاہم عدالت نے قرار دیا کہ مبینہ دشمنی کا کوئی دستاویزی ثبوت پیش نہیں کیا جا سکا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ خالی خول برآمد نہ ہونے کی وجہ سے آلہ قتل کی برآمدگی غیر اہم ہو جاتی ہے۔

یہ واقعہ مارچ 2015 میں سرگودھا کے علاقے ڈیرہ سودھی مری میں پیش آیا تھا جس میں مجرم کی فائرنگ سے دو خواتین جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا تھا۔

سال  2019 میں ٹرائل کورٹ نے ملزم کو دو بار سزائے موت سنائی تھی جب کہ لاہور ہائیکورٹ نے نومبر 2024 میں سزائے موت برقرار رکھنے کا فیصلہ دیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سزائے موت کورٹ نے

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔   

متعلقہ مضامین

  • عید تعطیلات کے بعد کاروباری اوقات کار پھر تبدیل کردئیے گئے
  • وفاقی بجٹ کی تاریخ تبدیل، 5 جون کو پیش نہیں ہو گا
  • سپریم کورٹ: اے پی ایس شہداء لواحقین کو پیکیج نہ ملنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب
  • سپریم کورٹ: 5 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کے مجرم کی سزائے موت برقرار، فیصلہ سنا دیا گیا
  • سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
  • کمسن بچی کے قتل کیس میں مجرم کی اپیل مسترد، سزائے موت برقرار
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • زیر التوا مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا انتظامی فیصلہ
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • سندھ کی جیلوں میں گنجائش سے زائد قیدی موجود