ٹی20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلہ: انگلینڈ کی جیت، سری لنکا کو شکست
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2026 GMT
کولمبو(ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سُپر 8 مرحلے کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دیدی۔
پالی کہلے میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں انگلش ٹیم نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔
سری لنکا کی ٹیم 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 16.
انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 40 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول جیکس نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو سہارا دیا۔
واضح رہے کہ اس گروپ میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ بارش کے سبب منسوخ ہوا تھا، جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے وزٹ ویزہ پر کینیڈا پہنچنے والے درجنوں افراد نے اسائلم کی درخواستیں دائر کر دیں۔
کینیڈا میں ورلڈ کپ کے 13 میچ منعقد ہوئے جن کے لیے حکام نے مجموعی طور پر 26 ہزار سیاحتی ویزے جاری کیے تھے۔ ہزاروں درخواستوں میں سے 50 فیصد سے زائد مسترد کر دی گئی تھیں۔
کینیڈین حکام کے مطابق اب تک 175 افراد سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں جن کا جائزہ امیگریشن اور مہاجرین سے متعلق قوانین کے تحت لیا جائے گا۔
حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ درخواست گزاروں میں کتنے کھلاڑی شامل ہیں، تاہم دستیاب اعداد و شمار کے مطابق گھانا کے 25 جبکہ مصر اور کولمبیا کے 15، 15 شہریوں نے اسائلم کی درخواستیں دی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس تعداد میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
اس سے قبل کینیڈین حکومت خبردار کر چکی تھی کہ فیفا ورلڈ کپ کے لیے جاری کیے گئے سیاحتی ویزے کینیڈا میں مستقل قیام یا سیاسی پناہ حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں ہیں اور ہر درخواست کا فیصلہ صرف ملکی قوانین کے مطابق کیا جائے گا۔