ریاست بہار کے الیکشن میں شکست کیوں ہوئی؟ جائزہ لینے کے لیے کانگریس رہنماؤں کا اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے نے ریاست بہار کے انتخابات میں شکست کے بعد دہلی میں پارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی ہے، جس میں الیکشن میں ہونے والی شکست کا جائزہ لیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے ہفتہ کو اپنی رہائشگاہ پر پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس بلایا، جو بہار اسمبلی کے انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی کا پہلا اجلاس تھا۔
مزید پڑھیں: بہار الیکشن: مودی کو سخت مقابلے کا سامنا، عوام بے روزگاری اور ووٹر فہرستوں پر سراپا احتجاج
اجلاس میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، تنظیم کے جنرل سیکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
یہ اجلاس اس وقت ہوا جب ’این ڈی اے‘ نے ریاست بہار میں حکومت بنانے کے لیے اپنی گرفت مضبوط کرلی ہے۔
نتائج کے اعلان کے فوراً بعد 14 نومبر کو کانگریس نے انتہائی بڑے پیمانے پر ووٹ چوری کا الزام عائد کیا، اور راہل گاندھی نے کہا کہ الیکشن شروع سے ہی غیر منصفانہ تھا۔
انہوں نے ایک پوسٹ میں کہاکہ پارٹی کی جانب سے انتخابی نتائج کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا، ہم جمہوریت کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔
راہل گاندھی نے کہاکہ میں بہار میں لاکھوں ووٹرز کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ’مہاگٹھ بندھن‘ پر اعتماد کا اظہار کیا۔ بہار کے نتائج واقعی حیران کن ہیں، ہم اس طرح کے غیر منصفانہ انتخابات میں کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔
ملک ارجن کھڑگے کا کہنا ہے کہ ہم انتخابی نتائج کا جامع مطالعہ کریں گے اور نتائج کے اسباب کو سمجھنے کے بعد تفصیلی رپورٹ پیش کریں گے۔ ہم دل کی گہرائیوں سے ان ووٹروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مہاگٹھ بندھن پر اعتماد کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: بھارتی ریاست بہار میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ ٹرن آؤٹ
واضح رہے کہ ریاست بہار کے انتخابی نتائج کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اس کے اتحادیوں نے 243 رکنی اسمبلی میں 202 نشستیں جیت کر واضح اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ حکومت بنانے کے لیے 122 نشستیں درکار تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews الیکشن شکست بی جے پی ریاست بہار کانگریس نریندر مودی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: الیکشن شکست بی جے پی ریاست بہار کانگریس وی نیوز ریاست بہار بہار کے کے لیے
پڑھیں:
ڈاکٹر طار ق سلیم اور سیدعارف شیرازی کا ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب
ڈاکٹر طار ق سلیم اور سیدعارف شیرازی کا ضلع راولپنڈی کے عہدے داران کے جائزہ اجلاس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچینی وزیر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت چینی وزیر خارجہ کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت پارک روڈ پر شہریوں کو حادثات سے بچانے کے لئے 3 پلوں کی تعمیر کا فیصلہ صدر مملکت نے پاک فوج سے متعلق ترمیمی بل 2025 پر دستخط کر دیے ’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہوئیں: دی اکانومسٹ پاکستان ٹوبیکو انڈسٹری انٹر فیرنس انڈیکس رپورٹ کی تقریب رونمائی اسلام آباد کچہری خودکش حملے کا ایک اور اہم سہولت کار گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم