فیروز خان کی موجود اور سابقہ اہلیہ میں لفظی جنگ کیوں ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
معروف اداکار فیروز خان کی ذاتی زندگی ایک بار پھر سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ فیروز خان کی پہلی شادی سیدہ علیزا سلطان سے ہوئی تھی جن سے ان کے دو بچے ہیں، بیٹا سلطان اور بیٹی فاطمہ۔ طلاق کے بعد بچوں کی بنیادی پرورش علیزا کے پاس ہے جبکہ فیروز خان بھی بچوں کی کفالت میں شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’بلیک میل کرکے شادی پر مجبور کیا‘، فیروز خان کی انسٹاگرام اسٹوری نے تہلکہ مچا دیا
تازہ واقعے میں فیروز خان کی موجودہ اہلیہ ڈاکٹر زینب اور ان کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان کے درمیان انسٹاگرام پر کھلم کھلا تکرار ہوئی۔ دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو بعد میں ڈیلیٹ کردی گئی۔
علیزا سلطان نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فیروز خان بچوں کے لیے سردیوں کی یونیفارمز بھیجیں۔ اس کے جواب میں ڈاکٹر زینب نے سرِعام تحریر کیا کہ علیزا کو فیروز کو بار بار پریشان نہیں کرنا چاہیے اور ان کے مطابق یہ معاملہ پلیٹ فارم پر اٹھانا درست نہیں تھا۔ ڈاکٹر زینب نے یہ بھی کہا کہ علیزا کے رویے سے فیروز خان کی ذہنی صحت متاثر ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے اس تنازعے پر مختلف آرا کا اظہار کیا۔ کچھ کا کہنا تھا کہ ایسے گھریلو مسائل سرِعام بیان کرنا مناسب نہیں اور مستقبل میں بچوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے، جبکہ دیگر نے مؤقف اپنایا کہ بچوں کے اخراجات کا مطالبہ کرنا علیزا کا حق ہے اور یہ ذمہ داری دونوں والدین کی برابر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیروز خان کی سابق اہلیہ علیزہ سلطان نے ڈیلی وی لاگنگ کیوں چھوڑ دی؟
آن لائن بحث کے نتیجے میں یہ معاملہ سوشل میڈیا پر انتہائی زیرِبحث رہا اور صارفین نے دونوں شخصیات کو نجی معاملات عوامی مباحثوں سے دور رکھنے کا مشورہ دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول یونیفارم بچے بیوی جھگڑا ڈاکٹر زینب سردی علیزہ سلطان فیروز خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسکول یونیفارم بچے بیوی جھگڑا ڈاکٹر زینب علیزہ سلطان فیروز خان فیروز خان کی ڈاکٹر زینب
پڑھیں:
وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ انتقال کرگئیں
(ویب ڈیسک)سابق وفاقی وزیر چوہدری عبدالغفور مرحوم کی اہلیہ انتقال کرگئیں۔
مرحومہ سینیٹر چوہدری ظفر اقبال، ایم پی اے ڈاکٹر چوہدری مظہر اقبال، اظہر اقبال چوہدری کی والدہ اورجسٹس شہرام سرور کی خوش دامن تھیں۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج 14 نومبر بروز جمعتہ المبارک شام 4 بجے 2-ڈی ماڈل لاہور میں ادا کی جائے گی۔