سکھر،خسرہ وروبیلا سے بچائو کی مہم 17 نومبر سے شروع کرنیکا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع سکھر میں خسرہ و روبیلا سے بچاؤ کی 12 روزہ ویکسی نیشن مہم 17 نومبر سے شروع ہوگی2 لاکھ 38 ہزار 955 بچوں کو حفاظتی ٹیکہ لگانے کا ہدف مقرر، والدین سے مکمل تعاون کی اپیل ضلع سکھر میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسی جان لیوا بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے پیر 17 نومبر سے 12 روزہ ویکسی نیشن مہم آغاز کرنے جا رہی ہے۔ مہم کے دوران 2 لاکھ 38 ہزار 955 بچوں کو سپلیمینٹری حفاظتی ٹیکہ لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے اضافی قطرے بھی پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں سکھر آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم ہال میں ایک ایڈووکیسی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر سکھر نادر شہزاد خان نے کی۔ سیمینار میں ضلعی صحت آفیسر ڈاکٹر علی گل شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو بشریٰ منصور، ڈبلیو ایچ او کنسلٹنٹس ڈاکٹر ضمیر پھل، ڈاکٹر محمود علی، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر تنویر عباسی، متعلقہ اداروں کے افسران، سماجی تنظیموں کے نمائندگان، ویکسینیٹرز، لیڈی ہیلتھ ورکرز، نرسز اور سول سوسائٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ 2 لاکھ 38 ہزار 955 بچوں کا ہدف، 197 ٹیمیں مقرر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر تنویر عباسی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مہم کے دوران 197 آؤٹ ریچ و موبائل ٹیمیں 12 سپروائزرز 50 فرسٹ لیول سپروائزرز مقرر کیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بچوں کو
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنیکا اعلان
پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک ہورہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ 4.5 کروڑ عوام کے منتخب وزیراعلیٰ کو اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے پالیسی گائیڈ لائنز لینا چاہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ کو ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت بھی نہیں دی جا رہی، حکومت کے تمام اقدامات اور اصلاحات منتخب نمائندوں کی مشاورت سے کی جائیں گی، صوبائی حکومت کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کرے گی۔