شارع فیصل پر گاڑیوں کی حد رفتار 60کلومیٹر مقرر
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں ای چالان کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد شہر کی سب سے بڑی سڑک شارع فیصل پر حد رفتار کے سائن بورڈ لگا دیے گئے ہیں۔ڈی ایس پی ایڈمن کاشف ندیم کے مطابق شارع فیصل پر کار جیپ وغیرہ کے لیے حد رفتار 60 کلو میٹر رکھی گئی ہے جبکہ ہیوی وہیکل بس ٹرک وغیرہ کے لیے حد رفتار 30 کلو میٹر مقرر ہے۔ اس کے علاوہ موٹر سائیکل کی حد رفتار بھی 60 کلو میٹر مقرر کی گئی ہے، حد رفتار سے زائد سفر کرنے والی گاڑیوں کے کیمروں سے خود کار چالان ہوں گے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: حد رفتار
پڑھیں:
پنجاب میں آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے وظیفہ مقرر، فنڈزطلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251115-08-9
لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے کے وظیفے دینے کے لیے فنڈز مانگ لیے ہیں اور محکمہ خزانہ کو آئمہ کرام کے لیے بجٹ مختص کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق آئمہ کرام کے لیے سالانہ 20 ارب روپے کے فنڈ رکھنے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے تحت حکومت آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے کا وظیفہ فراہم کرے گی۔ اس پروگرام کے لیے ماہانہ ایک ارب 63 کروڑ روپے درکار ہوں گے، اور یہ بجٹ محکمہ اوقاف کے ذریعے خرچ کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب میں آئمہ کرام کی رجسٹریشن اور جیو ٹیگنگ کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا تاکہ تمام آئمہ کرام کو وظیفہ بروقت فراہم کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئمہ کرام کی مالی معاونت اور معاشرتی خدمت کو مستحکم کرنے کے لیے اہم قدم ہے۔