2025-07-24@19:27:17 GMT
تلاش کی گنتی: 2929
«جسٹس منصور علی شاہ»:

فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں؛ آئی جی پنجاب
سٹی 42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ارفع کریم ٹاور پر خود کش حملے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس شہدا کی آٹھویں برسی پر شہدا پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کی فیملیز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 2017ء میں آج ہی کے دن پنجاب پولیس کے 08 افسران و...
سٹی42: علی امین گنڈاپور کی ریاست کی اہم ترین جنگ کے خلاف ہرزہ سرائی نے وفاقی وزیر داخلہ کو جواب دینے اور ریاست کی پالیسی کی وضاحت کرنے پر مجبور کر دیا۔ علی امین گنڈاپور کے آج پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران فتنہ الہندوستان کے خلاف جاری جنگ میں جان ہتھیلی پر رکھ کر لڑنے والی فورسز کے جوانوں کو صوبے میں لڑنے کی اجازت نہ دینے کے متعلق بڑ ماری اور یہ بھی کہا کہ صوبے میں دہشت گردوں کے خلاف ڈرون حملوں کی اجازت نہیں دے گا۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا اس ہرزہ سرائی کا وفاقی حکومت نے سختی سے نوٹس لیا اور وفاقی وزیر داخلہ نے بنگلہ...
تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر شہری علاقوں پر راکٹ برسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے کمبوڈیا میں صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملے اُن راکٹس حملوں کا جواب ہے جو کمبوڈیا نے ہمارے شہری علاقوں میں کیے۔ تھائی لینڈ کی وزارت صحت کے مطابق کمبوڈیا کے ان حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 11 عام شہری اور ایک فوجی شامل ہے۔ خیال رہے کہ یہ حملے اس واقعے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں جب ایک تھائی فوجی سرحد...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے۔ یہ بات بانی پی ٹی آئی کے بہن علیمہ خان نےاڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، ہمیں گزشتہ رات 12 بجے سماعت کی اطلاع دی گئی اور آج صرف دو وکلاء کو اندر جانے لہ اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فیملی، وکلاء اور میڈیا کو آج اندر داخل نہیں ہونے دیا گیا، ساڑھے چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔ علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی...
وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ "فری انرجی مارکیٹ پالیسی" آئندہ 2 ماہ میں اپنے حتمی نفاذ کے مرحلے میں داخل ہو جائے گی، جس کے بعد حکومت کی جانب سے بجلی کی خریداری کا سلسلہ مستقل طور پر ختم ہو جائے گا۔ یہ بات وزیر توانائی نے عالمی بینک کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس کی قیادت عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر برائے مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ، افغانستان اور پاکستان، عثمان ڈیون (Ousmane Dione) کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر توانائی نے بتایا کہ "سی ٹی بی سی ایم" (CTBCM) کے تحت مارکیٹ میں بجلی کی آزادانہ تجارت ممکن ہو سکے گی۔...

ضم شدہ اضلاع میں روزگار اور تعلیم کی فراہمی اور غربت کے خاتمے تک امن قائم نہیں ہوسکتا، چیئرمین سینیٹ
چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جب تک ضم شدہ اضلاع میں روزگار اور تعلیم فراہم نہیں کی جائے گی، غربت ختم نہیں ہوگی، امن قائم نہیں ہوسکتا۔ چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ضم شدہ اضلاع کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سویت یونین نے افغانستان پر حملہ کیا تو ہم نے کہا کہ اس کے خلاف جدوجہد جہاد ہے۔ اس وقت 35 لاکھ لوگ بے گھر ہوئے۔ پاکستان میں مقیم مہاجرین کی تعداد بھی 35 لاکھ ہے۔ دنیا افغان مہاجرین کو بھول چکی ہے حالانکہ وہ انہیں اپنے ممالک میں بسانے کے وعدے کرتے تھے۔ہماری قربانیاں بھی ان کو یاد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...
کراچی(شوبز ڈیسک) اداکار سمیع خان نے علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ڈرامے کے سیٹ پر ہونے والے جھگڑے کی حقیقت بیان کر دی۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر علیزے شاہ کی ویڈیوز اور انسٹاگرام اسٹوریز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں وہ اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کئی انکشافات کر رہی ہیں۔ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے لیے ان کے خلاف جان بوجھ کر جھوٹا پروپیگنڈا کیا گیا۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ شوٹنگ سیٹس پر ان کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی تھی اور انہیں خاموش رہنے کی ہدایت دی جاتی، جب کہ بعد میں انہی پر الزامات عائد کر دیے جاتے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ...
—فائل فوٹو اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سماعت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل اور وکیل ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت علی امین گنڈا پور کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی شاہ فیصل نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا میں گرینڈ جرگہ ہے، ملک بھر سے لوگ آرہے ہیں، وزیر اعلیٰ کی مصروفیات کے باعث عدالت سماعت ستمبر تک ملتوی کر دے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس کی...

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آف برنل، یونیورسٹی آف گلاسیسٹرشائر اور یونیورسٹی آف لِیسٹر شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا یونیورسٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے ایک معاہدے کے تحت 200 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ تصفیہ اس الزام کے بعد کیا گیا کہ یونیورسٹی نے اپنے یہودی طلبہ کو درپیش خطرات کے خلاف مناسب اقدامات نہیں کیے۔ بین الاقوامی زرائع ابلاغ کے مطابق یہ رقم تین سال کی مدت میں امریکی وفاقی حکومت کو ادا کی جائے گی۔ اس معاہدے کے بدلے حکومت نے مارچ میں منجمد کیے گئے 400 ملین ڈالر کے وفاقی گرانٹس میں سے کچھ کو بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ احتجاج اور الزامات کا پس منظر یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کولمبیا یونیورسٹی کو گزشتہ سال اسرائیل اور...
اداکار سمی خان نے ساتھی اداکارہ علیزہ شاہ اور منسا ملک کے جھگڑے پر وضاحت پیش کر دی۔ ڈرامہ محبت کی آخری کہانی کے سیٹ پر علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر اداکار سمی خان نے اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔ سمی خان نے تصدیق کی ہے کہ وہ اس واقعے کے عینی شاہد تھے اور منسا ملک نے علیزہ شاہ کو تھپڑ مارا تھا۔ سامی کے مطابق منسا کے تھپڑ مارنے کے بعد وہ میک روم میں آئیں جہاں علیزے ان کے پیچھے آئیں اور انہوں نے ردعمل میں منسا کی جانب چپل پھینکی جو کسی کو نہیں لگی، تاہم اس کے باوجود علیزہ نے پیشہ ورانہ انداز میں اپنا کام مکمل کیا اور شوٹنگ جاری...
لندن میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے اہم اجلاس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تفصیلی بحث کے دوران اجلاس میں اراکین نے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور آبی بحران پر برطانیہ سے مؤثر سفارتی کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر لارڈ قربان حسین نے اپنے خطاب میں کشمیر میں بھارتی مظالم، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کا سب سے پرانا تنازع اور پاک بھارت کشیدگی کی بنیاد ہے جبکہ مقبوضہ کشمیر دنیا کا سب سے زیادہ عسکری زدہ علاقہ بن چکا ہے۔ لارڈ...
بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کا سیزن 19 اگلے ماہ سے شروع ہوگا جس کےلیے شو کے میزبان، اداکار سلمان خان کے معاوضے سے متعلق تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ انہوں نے اس بار اپنے معاوضے میں بڑی کمی کی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس 19 اگست میں نشر ہونے جا رہا ہے اور اس سیزن میں بھی سلمان خان ایک بار پھر میزبانی کرتے نظر آئیں گے۔رپورٹس کے مطابق یہ سیزن اب تک کا سب سے طویل ہو سکتا ہے، جو تقریباً 5 ماہ پر محیط ہوگا، تاہم اس کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ سلمان خان پہلے 3 ماہ تک شو کی میزبانی کریں گے،...
خیبرپختونخوا میں گزشتہ دنوں ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف نے 6 اور اپوزیشن جماعتوں نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں پرووٹ ڈالے گئے اور اسمبلی کے تمام 145 اراکین نے ووٹ کاسٹ کیا۔تاہم اب خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باہر آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیلٹ پیپرز اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں کو دیے گئے، پہلا ووٹ ڈالنے والے رکن اسمبلی نے خالی پرچی بیلٹ باکس میں ڈالی اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لا کر دیا جس پر نشان اور نمبر لگایا گیا۔ذرائع کے...
خیبرپختونخوا میں حالیہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے ایک سنگین انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق بیلٹ پیپرز پولنگ اسٹیشن سے باہر لائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:سینیٹ الیکشن کا معمہ: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی نے پانچویں نشست کیوں گنوائی؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بیلٹ پیپرز باقاعدگی سے اسمبلی کے اندر سے باہر لائے گئے۔ پہلا ووٹ ڈالنے والے رکن اسمبلی نے خالی پرچی بیلٹ باکس میں ڈال کر اصل بیلٹ پیپر باہر پہنچایا، جس پر بعد میں نمبر اور نشان لگائے گئے۔ اس کے بعد وہ بیلٹ پیپر دوسرے رکن کو دیا گیا، جس نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا اور اپنا بیلٹ پیپر باہر لے آیا۔ یہ عمل سارا دن جاری...
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ماضی کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر پیش آنے والے واقعے پر لب کشائی کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا تہلکہ خیز ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ خود کے ساتھ انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف کر رہی ہیں اور کئی اسکینڈلز کی حقیقت واضح کر رہی ہیں۔ اس ہی ویڈیو میں علیزے شاہ نے بتایا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران ان کا گرنا اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے دانستہ طور پر اُنہیں بار بار پکڑا اور دھکا دیا، جس سے وہ توازن کھو بیٹھیں۔ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حرکت شازیہ...
اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں اپنے ڈرامہ محبت کی آخری کہانی کی ساتھی اداکارہ منسا ملک کے ساتھ پیش آنے والے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ جھگڑے کی شروعات اُنہوں نے نہیں کی، بلکہ منسا ملک نے پہلے اُنہیں تھپڑ مارا، جس کے جواب میں علیزے نے غصے میں صرف اپنا جوتا پھینکا۔ علیزے شاہ نے مزید کہا کہ شوٹنگ کے دوران منسا ملک ان کے ساتھ خوشگوار تعلقات رکھتی تھیں اور دونوں سیٹ پر اچھی طرح وقت گزارتی تھیں، حتیٰ کہ منسا اُن کے ساتھ سگریٹ بھی پیا کرتی تھیں۔ لیکن اچانک منسا کا رویہ تبدیل ہو گیا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کیس میں سزا پانے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کا ردعمل سامنے آگیا۔ یاسمین راشد نے کہا جو خود آزاد نہ ہو ہمیں کیا آزادی دے گا۔ میں وہیں کھڑی ہوں جہاں آج سے دو سال پہلے تھی اور اپنے مقصد، نظریے یا جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی۔ سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہم ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے قربانی دے رہے ہیں اور ہماری قربانی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں، آج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، یہ سزائیں ہمارا...
اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس...
سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب اور سیکریٹری جنگلات ، جنگلی حیات وماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر پنجاب میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی سربراہی میں عوام میں جنگلی جانوروں و پرندوں کی اہمیت و افادیت اجاگر کرنے کے لیے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے باقاعدہ ایک آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس تناظر میں آج ماحولیاتی توازن میں اہم کردار کے حامل ایک ممالیہ سیوٹ کیٹ جسے مقامی زبان میں مشک بلی کہا جاتا ہے، کے متعلق دلچسپ حقائق عوام کو بتائے جارہے ہیں تاکہ عوام اس عطیہ قدرت کو غیر قانونی شکار اور کاروبار سے محفوظ بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں: صدیوں پرانی سیمابی آلودگی آرکٹک کی جنگلی حیات کے لیے...
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا نیا کوریڈور بندرگاہ کی ٹریفک کو موٹروے سے منسلک کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کیلئے شاہراہِ بھٹو کے قیوم آباد سے کراچی بندرگاہ تک نئے کوریڈور کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں منعقد اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے اس کوریڈور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہائی وے کو موٹروے سے جوڑنے والے لنک روڈ کے علاوہ قیوم آباد سے بندرگاہ تک شاہراہِ بھٹو کا...
ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ پر کلاؤڈ برسٹ کے باعث سیلاب میں بہنے والے 15 سیاحوں کی تلاش جاری ہے، ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے لودھراں کے رہائشی فہد اسلام کے بیٹے نے بتایا کہ چچی ڈاکٹر مشال اور تین سال کے کزن عبدالہادی کو بچانے کیلئے اس کے والد نے پانی میں چھلانگ لگائی۔لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے۔اوچھار نالہ داسو میں گلگت بلتستان آنے والی اور گلگت بلتستان سے راولپنڈی جانے والی گاڑیاں دونوں اطراف سے پھنسی ہوئی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ بابوسر بھی جگہ جگہ پر بند ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف کی گرفتاری اور سزا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، ہم ان فیصلوں کو نہیں مانتے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ سزائیں عوامی رائے اور آئین پر حملہ ہیں، اور تمام غیر قانونی فیصلے واپس لینے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:علی امین گنڈاپور کے ذریعے پارٹی میں اسٹیبلشمنٹ کا پیغام آتا ہے، لطیف کھوسہ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک کا آغاز ہوگا، اور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوششیں کرنے والے ماضی کا حصہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم...
کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ سے متعلق شوبز چھوڑنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔ حال ہی میں علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ اداکار کی زندگی مشکل ہوتی ہے، ہمیں ایک ڈرامے کا چیک 3 مہینے بعد ملتا ہے، اپنی ہی کمائی کیلئے ہمیں لوگوں سے بھیک مانگنی پڑتی ہے کہ چیک کا کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ جب چیک ملتا ہے تو ایسا لگتا ہے ہم پر کوئی احسان کیا جارہا ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے کام کرنا روک دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں لوگوں کے پاس جاتی ہوں اور بولتی ہوں کہ مجھے اپنی فیملی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ ماریس سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی صدارت کے دوران سائیڈ لائنز پر ہوئی۔(جاری ہے) ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی، ملاقات میں پارلیمانی تبادلوں، تجارت اور دیگر شعبوں میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے غذائی تحفظ، دفاع اور علاقائی رابطوں کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا، اس کے علاوہ خطے کی موجودہ...

صدرمملکت سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر کی ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات،آصف علی زرداری نے باہمی تعلقات کے فروغ میں اینڈریا وکے کی خدمات کو سراہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر اینڈریا وِکے نے ایوانِ صدر میں الوداعی ملاقات کی، صدرِ مملکت نے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایوانِ صدر کے پریس وِنگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ صدرِ مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں آسٹرین سفیر کی خدمات کو سراہا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار...
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ جنوبی حصوں میں گرمی اور حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں شدید بارش کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: دیامر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری، نظامِ زندگی مفلوج اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، میانوالی، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال، ڈیرہ غازی خان اور گردونواح...
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس آج سہ پہر ڈھائی بجے پنجاب اسمبلی میں طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی عدالتوں کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سنائی گئی سزاؤں کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کریں گے، جس میں لاہور اور سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالتوں کے حالیہ فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ عدالتوں نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں جن میں اپوزیشن لیڈر جناب احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ شامل ہیں، کو 9...
ترجمان حکومت بلوچستان کا سربراہ اے این پی کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوے کہنا تھا کہ سربراہ اے این پی پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے ساتھ عملی یکجہتی کریں، وزیر اعلیٰ نے اعلیٰ سطح تفتیشی ٹیم تشکیل دی، خود پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا سینیٹر ایمل ولی خان کے بیان پر سخت ردعمل آگیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ ایمل ولی خان نے انسانی سانحے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی، وزیر اعلیٰ تفتیشی افسر نہیں ذمہ دار حکمران ہیں جو انصاف کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ شاہد رند نے کہا کہ سینیٹر ایمل ولی خان پوائنٹ سکورنگ کے بجائے مظلومین کے...
وزیراعلیٰ سندھ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں 30 ہزار سے زائد افراد ڈاؤن سنڈ روم کا شکار ہیں، بچوں کیلئے آٹزم سینٹرز کو مزید توسیع دینی چاہئے، کے ڈی پی ایس ہر متاثرہ خاندان کو بے لوث خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے، کے فور اور بی آر ٹی کے مشترکہ کام کو ستمبر میں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کے 4 منصوبہ سے متعلق اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ کے 4 کی توسیع ورلڈ بینک کے تعاون سے شروع کی گئی ہے۔ مراد علی شاہ نے آبی ذخیرہ 1 اور آبی ذخیرہ...
قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو آئی پی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ 2015 میں 9765 میگا واٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ کپیسٹی تھی، 2024 میں 25642 میگاواٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ میگا واٹ کیسٹی ہے، 2015 میں میں کپیسٹی پرچیز پرائس 141 ارب سالانہ تھی جو اب 1.4 ٹریلین ہے۔ حکام نے کہا کہ مالی سال 2015 میں 58 بلین کلو واٹ آور اور 2014 میں 90 بلین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی...

بلوچستان میں بس سے اتار کر 9 بے گناہ مزدوروں کو قتل کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد متفقہ منظور
بلوچستان میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 بے گناہ مزدوروں وک گاڑی سے اتار کر شناخت کر کے قتل کرنے کیخلاف صوبائی اسمبلی نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیپلر پارٹی کے رکن اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کی جانب سے بلوچستان میں نو بےگناہ مزدوروں کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر شہید کرنے کے خلاف قرارداد پیش کی گئی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ قرارداد میں واقعے کی شفاف تحقیقات، متاثرہ خاندانوں کی مالی امداد، قانونی تحفظ اور بچوں کی کفالت کی سرکاری ضمانت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔
لاہور: حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس...
معروف اداکارہ علیزہ شاہ نے ڈراموں میں مسلسل غیر حاضری اور کام نہ کرنے کی حیران کن وجہ بتادی۔ فلم سپر اسٹار سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ابھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ علیزہ شاہ نے شوبز انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ نامناسب سلوک، معاوضہ دینے میں تاخیر اور غیر پیشہ ورانہ رویے جیسے مسائل کو ڈراموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتایا۔ علیزہ شاہ نے انڈسٹری میں شادی شدہ مرد اداکاروں کے غیر مناسب رویے پر بھی کھل کر بات کی اور کہا کہ بعض افراد خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی برتاؤ کرتے ہیں۔ اداکارہ علیزہ شاہ نے مزید بتایا کہ وہ اب صرف انہی پروجیکٹس کا حصہ بننا چاہتی ہیں جہاں ان کے ساتھ عزت اور وقار سے پیش آیا جائے اور وقت پر ادائیگی...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عروہ حسین بھی علیزے شاہ کی حمایت میں بول اٹھیں ان کا کہنا ہے کہ نام نہاد سینئرز کی باتوں پر دھیان نہ دو جن کی انا اتنی نازک ہے کہ وہ ذرا سا اختلاف برداشت نہیں کر پاتی۔ عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اسٹوری لگاتے ہوئے کہا کہ انسانیت اور فن کی قدر کرنا ہر کسی کو نہیں آتی عزت کمائی جاتی ہے مسلط نہیں کی جاتی اور یہ بات لوگ مشکل سے سیکھیں گے یا پھر کبھی نہیں سیکھ سکیں گے۔ اداکارہ کا علیزے شاہ کو کہنا تھا کہ تم آگے بڑھتی رہو اور پیچھے ہٹنے کا کبھی نہ سوچنا کیونکہ نفرت کرنے والے ایسا ہی چاہتے ہیں۔ عروہ...
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے شوبز انڈسٹری کے کچھ چہروں کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے ماضی میں برائیڈل فیشن شو کے دوران پیش آنے والے واقعے کی اصل حقیقت بیان کر دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں علیزے شاہ نے کہا کہ ان کا ریمپ پر گرنا محض ایک اتفاق نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے بار بار اُنہیں دانستہ طور پر دھکا دیا، جس کے باعث وہ توازن کھو بیٹھیں۔ انہوں نے مزید الزام لگایا کہ شازیہ منظور اس سے پہلے بھی سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ اسی نوعیت کا سلوک کر چکی ہیں۔ علیزے نے شوبز میں موجود غیر پیشہ ورانہ رویوں کو سخت...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور جنرل اسمبلی کے صدر سے اہم ملاقاتیں، بھارتی جارحیت پر تشویش کا اظہار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے کثیرالجہتی تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر اور اصولوں پر مکمل عمل پیرا ہے اور امن کے فروغ کیلئے بات چیت اور سفارتکاری کو واحد راستہ سمجھتا ہے سیکرٹری جنرل نے سلامتی کونسل میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی کوششوں کی تعریف کی اس موقع پر اسحاق ڈار نے عالمی مسائل کے حل میں اقوام متحدہ کی قیادت کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی...

یہ اکبربادشاہ کی عدالت نہیں ہم جو درخواست دیتے آپ ریجیکٹ کر دیتے ہیں،وکیل علی امین گنڈاپور کاجج سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وکیل صفائی نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ اکبربادشاہ کی عدالت نہیں ہم جو درخواست دیتے آپ ریجیکٹ کر دیتے ہیں، اکبر بادشاہ خوش ہوتا تھا تو اشرفیاں دیتا تھا غصے میں گردن اتار دیتا تھا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت میں علی امین گنڈاپور کیخلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس پر سماعت کی،علی امین گنڈاپور کے وکیل نے 3بجے 342کا بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرادی۔ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس وکیل...
پشاور(نیوز ڈیسک)ترجمان جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نےکہا ہےکہ علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کے وزیراعلیٰ ہیں، وہ چند ماہ کے مہمان ہیں جس کا اعلان انہوں نے خود لاہور میں کردیا۔ ترجمان جے یو آئی خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرمناک ہے، کے پی حکومت سرتا پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہے، خزانےکے وسائل سے لاہور کا دورہ کرنے والوں سے حساب لیا جائےگا۔ عبدالجلیل جان نےکہا کہ شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق وزیراعلیٰ جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں، مولانا فضل الرحمان کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیراعلیٰ کی ڈرامہ بازی پر پانی پھیر دیا ہے۔ ان کا کہنا...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف خیبر پختون خوا مولانا عبدالجلیل جان نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود فارم 47 کے وزیرِ اعلیٰ ہیں، وہ خود چند ماہ کے مہمان ہیں جس کا اعلان انہوں نے خود لاہور میں کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی ف خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے کہا کہ علی امین گنڈاپورکا باجوڑ جانے کی بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرم ناک ہے، سرکاری خزانے سے لاہور کا ٹوور کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیرِ اعلیٰ کی ڈرامے بازی پر پانی پھیر...
جمعیت علما اسلام (ف) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے ہیں اور ان کا اقتدار عارضی ہے۔ ان کے بقول خود علی امین گنڈاپور نے لاہور میں اپنی محدود مدت اقتدار کا اعتراف کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے حالیہ دورہ لاہور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میں جب خیبرپختونخوا دہشتگردی اور بدامنی کا شکار ہے، علی امین کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر و تفریح کرنا نہایت افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اپنی جماعت میں تبدیلی لے کر آئیں: گنڈاپور...
مولانا عبدالجلیل جان اور علی امین گنڈاپور—فائل فوٹوز ترجمان جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف خیبر پختون خوا مولانا عبدالجلیل جان نے علی امین گنڈاپور کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خود فارم 47 کے وزیرِ اعلیٰ ہیں، وہ خود چند ماہ کے مہمان ہیں جس کا اعلان انہوں نے خود لاہور میں کر دیا ہے۔اپنے بیان میں ترجمان جے یو آئی ف خیبرپختونخوا عبدالجلیل جان نے کہا کہ علی امین گنڈاپورکا باجوڑ جانے کی بجائے لاہور میں سیر سپاٹا انتہائی شرم ناک ہے، سرکاری خزانے سے لاہور کا ٹوور کرنے والوں سے حساب لیا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا مولانا فضل الرحمٰن کو اپنے بھائی سے الیکشن لڑنے کا چیلنجوزیر...
امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضوان سعید شیخ نے کہاکہ اسرائیل سے متعلق ہماری پالیسی قائداعظم کے نظریات کے مطابق ہے اور امریکا کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا سے تعلقات بہتری کی جانب گامزن ہیں جب کہ کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے پاس وافر بجلی ہے۔یاد رہے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکا کے صدر ٹرمپ اور امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے انکشاف کیا تھا کہ جلد کئی ایسے ممالک اسرائیل کے...
پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کے وزیر اعلیٰ ہیں جو چند مہینوں کے مہمان ہیں۔ ترجمان جے یو آئی (ف) نے کہا کہ وزیر اعلیٰ باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا کر رہے جو انتہائی شرمناک ہے، وزیر اعلیٰ اپنے سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں۔ صوبائی حکومت سر تا پاؤں کرپشن میں ڈوبی ہے، صوبائی خزانہ سے لاہور کا ٹور کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیر اعلیٰ کی ڈرامہ بازی پر پانی پھیر دیا۔
بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے سے متعلق پاور ڈویژن کا اہم بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے بجلی کے پیک آورز کے دورانیے میں اضافے کی خبروں پر وضاحت سامنے آئی ہے۔ اپنے ایک بیان میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بجلی کے اوقات کار میں نظر ثانی کے بارے میں گردش کرنے والے دعوئوں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ موجودہ شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں وزارت پاورڈویژن نے واضح کیا کہ صبح کے اوقات کو...
مَیں نے مر کر بھی زندہ رہنا تھا اِس لیے نعت کا چنا رستہ نعت ایک ایسی صنفِ سخن ہے جس میں محبوبِ خدا حضرت محمد ﷺ کی تعریف و توصیف بیان کی جاتی ہے۔ یہ تعریف و توصیف زبانی یا تحریری دونوں طرح سے ہو سکتی ہے۔ نعت میں آقا کریمؐ کے اخلاق، عادات، فضائل اور معجزات کا ذکرکیا جاتا ہے۔ نعت گوئی کی روایت اسلام کی ابتدائی تاریخ سے چلی آ رہی ہے اور اس میں جہاں کئی مشہور شعرا نے حصہ لیا وہیں پر بہت سے نئے شعرا نے بھی اس صنفِ سخن کو اپنایا۔ ایسے شعرا کی فہرست میں نمایندہ نسل کے ہنر مند، صوفیانہ سوچ کے حامل شاعر وقاص عاجزؔ بھی شامل ہیں۔ انھوں نے...
بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ نواب شاہ پریس کلب کے دورے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ تعلیم، تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ خطے کی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، میڈیا باہمی روابط کے فروغ میں پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ محبوب العالم نے کہاکہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے نوجوان تعلیم کے میدان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ دونوں ممالک کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو قریب آنے میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہاکہ ہم تعلیمی میدان میں طلبہ کے لیے اسکالر شپ کا...
لاہور:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ کا اسلام آباد سے روانہ ہونے والا قافلہ لاہور پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قافلے کے لاہور پہنچنے سے قبل ہی پولیس کی بھاری نفری شاہدرہ پہنچی، پولیس حکام کے مطابق پی ٹی آئی قافلے اور کارکنوں کو جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے، جب کہ پولیس نے شاہدرہ سے پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ آئندہ کے احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی پنجاب اور کے پی کے کی پارلیمانی پارٹی کا رائیونڈ کے نجی فارم ہاؤس میں اجلاس جاری ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی...
سندھ توانائی کا حب ہے مسائل فوری حل کیے جائیں گے، صدر آصف زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )صدر مملکت آصف زرداری نے وزیرتوانائی سندھ ناصر شاہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ توانائی کا حب ہے، سندھ کے توانائی مسال فوری طورپرحل کیے جائیں گے، سندھ کی ترقی پورے ملک کی ترقی ہے۔ ناصر شاہ نے کہا کہ بجلی کمپنیوں میں سندھ کی نماندگی نہ ہونے کے باعث مسال ہیں، کے الیکٹرک میں صوبائی حکومت کی نماندگی کو یقینی بنایا جائے۔اسلام آباد میں وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے صدر مملکت سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صوبے کو درپیش توانائی کے مسائل اور مستقبل کے...
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک)اداکارہ علیزے شاہ اپنے دبنگ تبصرےمیں شادی شدہ مرد اداکاروں کے دوہرے رویے پر تنقید کے تیر چلائے ہیں۔ نوجوانی میں فلم ’سپر اسٹار‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی علیزے شاہ نہ صرف اپنی اداکاری سے جانی جاتی ہیں بلکہ اپنے بےباک انداز اورکھل کر رائے دینے کی وجہ سے بھی اکثر خبروں کا حصہ بنتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں علیزے کچھ زیادہ ہی بے لاگ ہوتی اور شوبز انڈسٹری کے پوشیدہ پہلوؤں سے پردہ اٹھاتی نظرآرہی ہیں۔ اپنی ایک انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا،”شادی شدہ مرد اداکاروں کی ایک بڑی تعداد شادی کی انگوٹھی کو صرف ایک فیشن ایسنسرِی سمجھتی ہے۔“ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے میں زیادہ...

دومذہبی سیاسی اتحادوں ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے کے دوبارہ فعال ہونے کے امکانات، مذہبی قیادت کے درمیان اہم رابطے شروع
اسلام آباد(رضوان عباسی سے) ملک کی مذہبی سیاسی فضا میں ایک نئی ہلچل، دو بڑے مذہبی سیاسی جماعتوں کے اتحاد ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے دوبارہ فعال ہونے کے قوی امکانات پیدا ہو گئے ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق بڑی مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین کے درمیان ابتدائی مشاورت اور رابطے شروع ہو چکے ہیں، جبکہ جولائی کے تیسرے ہفتے میں اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق علامہ ساجد علی نقوی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مذہبی اتحادوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رابطے میں ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے سے...
اسلام آباد(ممتا زنیوز)190 ملین پاؤنڈ کے کرپشن کیس میں اثاثہ ریکوری یونٹ (ARU) کے سابق چیئرمین اور سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کا کردار مرکزی مجرم کے طور پر سامنے آگیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق، شہزاد اکبر نے ایک خفیہ اور غیر قانونی اسکیم کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر ریاست پاکستان کو مالی نقصان پہنچایا۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مرزا شہزاد اکبر نے 6 نومبر 2019 کو ایک خفیہ معاہدے (Deed of Confidentiality) پر دستخط کیے، جو بعد ازاں ریاستی مفاد کے خلاف ثابت ہوا۔ معاہدے کے تحت 190 ملین پاؤنڈ کی رقم بحریہ ٹاؤن کراچی کے “ذمہ داری اکاؤنٹ” سے نکال کر سپریم کورٹ کے “نامزد اکاؤنٹ” میں منتقل کی گئی، جسے اسٹیٹ...
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یکم اگست سے ہی جشن آزادی منانے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ، یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کریں گے، ہم اس سال شاندار جشن آزادی منائیں گے۔ صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بھارت کوشکست کےبعد پہلی 14 اگست ہے جو بھرپور جوش سے منائیں گے، یکم اگست سے ہی جشن آزادی منائی جائے گی ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں بھرپور انداز سے آزادی کا جشن منائیں گی۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش قبل ازیں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے استعفیٰ لیے جانے یا آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے صدر بننے کی خواہش سے متعلق تمام افواہوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور قیاس آرائی پر مبنی قرار دیا ہے۔ انگریزی روزنامہ کی رپورٹ کے مطابق خصوصی گفتگو میں وزیراعظم نے واضح الفاظ میں کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کبھی صدر بننے کی خواہش ظاہر کی اور نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صدر آصف علی زرداری، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وہ خود، تینوں کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ عزم پر مبنی...

مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل، ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشیں ، ندی نالوں میں طغیانی، فیڈر بند ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 جولائی ۔2025 )مون سون بارشوں کا طوفانی سپیل،ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے جل تھل ایک ہوگیا جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آگئی، ہنگو میں بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا . این ڈی ایم اے نے پنجاب، کے پی اور بلوچستان کے لیے 17جولائی تک بارشوں اور ممکنہ سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور ، ملتان، فیصل آباد، بہاول پور، چنیوٹ، رحیم یارخان، لودھراں، راجن پور، جھنگ، خوشاب اور سرگودھا میں موسلا دھار بار شیں ریکارڈ کی گئیں.(جاری ہے) لاہور میں مال روڈ، گلشن راوی، داتا دربار، اسلامپورہ، ڈیوس روڈ لکشمی چوک...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ: سابقہ میاں بیوی کے درمیان پلاٹ کی مشترکہ ملکیت برقرار، مہر اور زائد نان نفقہ کا دعویٰ مسترد
اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابقہ میاں بیوی کے درمیان جائیداد، مہر اور نان نفقہ کے تنازع پر فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے فریقین کی درخواستوں پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے سیدہ بنت زہرہ اور محمد اسماعیل کی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے مکمل طور پر قانون کے مطابق ہیں اور ان میں مداخلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ آئین کے تحت ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے اور یہ عدالت صرف اس وقت مداخلت کر سکتی ہے جب نچلی عدالتوں کے...
لندن: سات مرتبہ کے ومبلڈن چیمپئن نوواک جوکووچ اس بار ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی حاصل نہ کر سکے۔ اٹلی کے نوجوان اسٹار جینک سِنر نے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین لیجنڈ کو شکست دے دی۔ جمعہ کے روز لندن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جینک سِنر نے جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹس میں 3-6، 3-6، 4-6 سے شکست دے کر پہلی بار ومبلڈن فائنل میں جگہ بنائی۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ، جینک سِنر ومبلڈن 2025 کے فائنل میں پہنچنے والے اٹلی کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن کارلوس الکاریز نے امریکی کھلاڑی ٹیلر فِرٹز کو...
اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خط پر غور، سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ججز بھی شرکت کریں گے جن میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں ججز کے خلاف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ بھارت نے 7 مئی کو تمام 9 شناخت شدہ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے ان دعوؤں کو ’تحریفات اور غلط بیانیوں سے بھرپور‘ قرار دیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے شفقت علی خان نے کہا کہ اجیت دوول کے بیانات ’عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش‘ کی عکاسی کرتے ہیں اور ’ذمہ دار ریاستی طرز عمل کے اصولوں کی خلاف ورزی‘ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک خودمختار ملک کے خلاف فوجی جارحیت پر فخر کرنا اقوام متحدہ کے چارٹر...
اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اہم اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ سے تعلق رکھنے والے ججز بھی شرکت کریں گے، جن میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر کونسل ممبر کی حیثیت سے جبکہ لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اہم اجلاس میں ججز کے خلاف موصول ہونے والی شکایات اور موجودہ رولز کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس کے دوران اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی جانب سے تحریر کیے گئے...
عثمان خادم:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور آج اہم ملاقاتوں اور سیاسی مشاورت کے لیے لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ مختلف رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کریں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواملک احمد خان بھچر و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ لاہور میں اراکین پنجاب اسمبلی سے خطاب اور عشائیہ میں شرکت کریں گےاور اتوار کو لاہور میں اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
کراچی: پنجاب کالونی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف دادا بائی بلڈنگ کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا، جس کے باعث ڈیفنس موڑ کی جانب جانے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں۔ مظاہرین کے مطابق متعدد شکایات کے باوجود کے الیکٹرک انتظامیہ نے ان کی کوئی سنوائی نہیں کی۔ دادا بائی بلڈنگ میں واقع 80 فلیٹس کی بجلی جمعہ کی صبح 11 بجے سے بند ہے، جس کے باعث مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ جمعہ کے روز کے الیکٹرک کی ٹیم نے پنجاب کالونی اور پی این ٹی کالونی میں کنڈا مافیا کے خلاف کارروائی کی، جس کے دوران پی این ٹی کالونی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ(آن لائن)عرب ٹی وی الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ممکن نہیں۔ بھارت میں نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی نے خطے کو آبی تباہی کی دہلیز پر لا کھڑا کر دیا۔ اس حوالے سے الجزیرہ کی تفصیلی رپورٹ میں بھارت کی نااہلی اور محدود صلاحیتوں کا انکشاف کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناممکن ہے اور معاہدہ ختم یا تبدیل کرنے کے لیے دونوں ممالک کی رضا ضروری ہے۔ بھارت ڈیم بنا کر بھی پانی ذخیرہ نہیں کر سکتا، سیلاب کا خطرہ اس کی اپنی آبادی کو لاحق ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کشمیر پر قبضے سے دریاو¿ں کے پانی پر مکمل کنٹرول...
اسلام آباد: الجزیرہ نے ایک جامع اور تحقیقی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا کوئی قانونی یا عملی اختیار نہیں رکھتا۔ رپورٹ میں کہا گیا بھارت کشمیر پر قبضے کے بعد دریاؤں کے قدرتی بہاؤ پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے تاکہ پاکستان پر دباؤ بڑھایا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اگرچہ ڈیم بنا رہا ہے لیکن وہ پانی کو محفوظ نہیں رکھ سکتا کیونکہ شدید بارشوں کی صورت میں سیلاب خود بھارتی آبادی کے لیے خطرہ بن جاتا ہے۔ اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ماحولیات کے ماہر نصیر میمن نے کہا یہ بھارتی سرکار کی ایک سیاسی چالاکی ہے جو عملی طور پر پانی...
صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی۔ صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی ارسال کردیا۔ خط میں کہا گیا کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صحافی اور تجزیہ کار سلمان غنی کہتے ہیں جب تک تحریک انصاف خود سنجیدہ نہیں ہو گی، تب تک تحریک آگے بڑھتی نظر نہیں آرہی۔ تحریک انصاف کےاندر 5 اگست کی تحریک کو لے کر کوئی تیاری نظر نہیں آرہی۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں قاسم اور سلیمان پر پاکستان آنے پر کوئی پابندی نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ وزیرآباد واقعہ کے بعد بھی ان کےدونوں بیٹے پاکستان آئے تھے، اگر وہ پاکستان آکر احتجاجی عمل کا حصہ بنتے ہیں تو پرامن احتجاج پر کوئی پابندی نہیں۔ دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نےمزید کہا قاسم اور سلیمان پاکستان آمد سےقبل امریکا جائیں گے۔ پاکستان...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا ایک بھی رکن حکومت سے زیادہ ہوا تو اپوزیشن آئینی طور پر تحریکِ عدم اعتماد لانے کا حق رکھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 52 نشستیں ہیں، جبکہ 30 ارکان آزاد حیثیت میں موجود ہیں۔ اگر کبھی اپوزیشن کو عددی اکثریت حاصل ہوئی، تو تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہی اصول وفاق اور پنجاب میں بھی لاگو ہوتا ہے، جہاں اکثریت حاصل ہونے کی صورت میں اپوزیشن تحریکِ عدم اعتماد لا سکتی ہے۔ ہم ماضی میں قومی اسمبلی میں بھی یہ قدم اٹھا چکے...
پولیس نے معصوم بچے سے بدفعلی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انچارج چوکی شیر شاہ چوہنگ کی پولیس ٹیم نے 10 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو ایل ڈی اے سے گرفتار کرلیا۔ انچارج چوکی شیر شاہ کے مطابق ملزم مجاہد احمد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچے کو ورغلا کر شیر شاہ میں واقع کوارٹر میں لیےگیا۔ انچارج کے مطابق ملزم کوارٹر میں بچے سے بدفعلی کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) عرب ٹی وی الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ممکن نہیں۔ بھارت میں نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی نے خطے کو آبی تباہی کی دہلیز پر لا کھڑا کر دیا۔ اس حوالے سے الجزیرہ کی تفصیلی رپورٹ میں بھارت کی نااہلی اور محدود صلاحیتوں کا انکشاف کیا ہے۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناممکن ہے اور معاہدہ ختم یا تبدیل کرنے کے لیے دونوں ممالک کی رضا ضروری ہے۔ بھارت ڈیم بنا کر بھی پانی ذخیرہ نہیں کر سکتا، سیلاب کا خطرہ اس کی اپنی آبادی کو لاحق ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کشمیر پر قبضے سے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں فرسودہ نظام کے خاتمے اور وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ایک جامع اصلاحاتی عمل شروع کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اب مزید پرانے طریقہ کار سے ممکن نہیں، اور جدید، ڈیجیٹل، اور مؤثر گورننس کا قیام وقت کی اہم ضرورت بن چکا ہے۔یہ ہدایات انہوں نے وزارتِ بجلی کی کارکردگی اور اصلاحاتی اقدامات پر ہونے والے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جس میں وزیرِ اعظم کو وزارت بجلی کے اندر جاری گورننس کی بہتری، ماہرین پر مشتمل نظام، اور نیشنل الیکٹرسٹی پلان کے تحت 134 تزویراتی اقدامات پر...
علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم شہر کے معززین کا احترام کرتے ہیں اور میڑ کو مان دیتے ہیں۔ کیونکہ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور تمام مکاتب فکر کے درمیان باہمی احترام کے قائل ہیں اسلام ٹائمز۔ جیکب آباد کے معزز شہریوں کے وفد نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ملت جعفریہ کے پاس میڑ لے کر گئے۔ اس موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم شہر کے معززین کا احترام کرتے ہیں اور میڑ کو مان دیتے ہیں۔ کیونکہ ہم اتحاد بین المسلمین کے داعی ہیں اور تمام مکاتب فکر کے درمیان باہمی احترام کے قائل ہیں، مگر یوم عاشورہ کے جلوس پر بلاجواز حملے نے ملت جعفریہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر اہم شہر کراچی تیزی سے آبادی کے دباؤ کا شکار ہو رہا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شہر کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور ہر سال اس میں 5 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہورہا ہے، یہ اضافہ صرف شرحِ پیدائش کا نتیجہ نہیں بلکہ ملک کے مختلف علاقوں سے بڑے پیمانے پر ہجرت بھی اس کی اہم وجہ ہے۔روزگار، تعلیم اور علاج کی سہولیات کی تلاش میں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہزاروں افراد کراچی کا رخ کر رہے ہیں۔ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد تقریباً 50 ہزار متاثرین نے اس شہر کو اپنا مسکن بنایا۔ ماہرین خدشہ...
عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ عملی طور پر ممکن بھی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق معاہدے میں کوئی ایسی شق موجود نہیں جو کسی ایک فریق کو اکیلے معاہدہ ختم یا معطل کرنے کی اجازت دیتی ہو، بلکہ اس میں کسی بھی قسم کی تبدیلی دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے ہی ممکن ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی نے خطے کو آبی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ کشمیر پر قبضے کے بعد بھارت دریاؤں پر مکمل کنٹرول حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے...
مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلو میٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 6 سال میں کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی تیار کی ہے۔ کوئلے سے پیدا بجلی 30 لاکھ گھروں کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔1996 میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی ودیگر کے خلاف 9 مئی کیس کی سماعت ہوئی اور فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طرف سے بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ شاہ محمود کے وکیل علی بخاری نے مؤقف اپنایا کہ عدالت نے اس کیس میں کئی ملزمان کو بری کیا ہے، عدالت نے ملزمان کو 8 مارچ 2025 کو اس کیس میں بری کیا ہے۔ فوادچودھری کی 9مئی مقدمات کو یکجا...
عرب ٹی وی الجزیرہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’’سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ممکن نہیں‘‘۔ بھارت میں نریندر مودی کی ہندوتوا پالیسی نے خطے کو آبی تباہی کی دہلیز پر لا کھڑا کر دیا۔ اس حوالے سے الجزیرہ کی تفصیلی رپورٹ میں بھارت کی نااہلی اور محدود صلاحیتوں کا انکشاف کیا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی ناممکن ہے اور معاہدہ ختم یا تبدیل کرنے کے لیے دونوں ممالک کی رضا ضروری ہے۔ بھارت ڈیم بنا کر بھی پانی ذخیرہ نہیں کر سکتا، سیلاب کا خطرہ اس کی اپنی آبادی کو لاحق ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کشمیر پر قبضے سے دریاؤں کے پانی پر مکمل کنٹرول چاہتا ہے...
وزارت اقتصادی امور کے مطابق یہ پروگرام یورپی یونین کی گلوبل گیٹ وے اسٹریٹجی، جی ایس پی پلس وعدوں اور یورپی یونین گرین ڈیل سے ہم آہنگ ہے اور پائیدار سرمایہ کاری اور مضبوط سپلائی چینز کے فروغ کو یقینی بنائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین بہتر طرز حکمرانی اور کاروباری ماحول کے پروگرام کے لیے پاکستان کو 20 ملین یورو دے گا، حکومتِ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان گرانٹ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت "بہتر طرزِ حکمرانی اور کاروباری ماحول" کے عنوان سے پروگرام شروع کیا جائے گا، یہ معاہدہ پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے دونوں فریقین کے مشترکہ عزم کی توثیق ہے۔ مذکورہ معاہدے پر یورپی...
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند—فائل فوٹو ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ضلع لورالائی کےقریب بعض مسافروں کے اغواء کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ خودکش دھماکے میں اختر مینگل اور قیادت محفوظ رہی، ہم ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں: ترجمان بلوچستان حکومتشاہد رند نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور بی این پی کی تمام سیاسی قیادت اور شرکاء محفوظ ہیں۔ جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا کہ قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے حملے کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ تینوں مقامات پر سیکیورٹی فورسز...
رہنماء پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونے کی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹے پاکستان آنا چاہتے ہیں تو حکومت کو ان کا خیرمقدم کرنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کے رشتے دار بالکل سیاسی جدوجہد کر سکتے ہیں لیکن صرف رشتے دار ہونے کی وجہ سے کوئی پارٹی کی اہم پوزیشن پر آتا ہے تو پارٹی میں آوازیں اٹھیں گی۔ ایک نجی...
فائل فوٹو۔ پاکستان اور یورپی یونین میں 20 ملین یورو گرانٹ کا معاہدہ ہوگیا۔ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔یہ گرانٹ گورننس بہتری اور کاروباری ماحول ساز گار بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔ ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ ترجمان نے کہا مسلسل تعاون اور شراکت داری پر یورپی یونین کے مشکور ہیں۔ یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کو ایک مضبوط، جامع اور مسابقتی معیشت بنانے میں مدد دے گا۔ ہم خواتین کی زیر قیادت کاروبار اور نجی و سرکاری شراکت...
سٹی 42 : پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر پاکستان میں تعینات یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت 20 ملین یورو کی گرانٹ گورننس کی بہتری اور کاروباری ماحول کو سازگار بنانے کے لئے استعمال ہوگی ۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے نجی شعبے، خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے اس موقع پر کہا کہ مسلسل تعاون اور شراکت داری پر یورپی یونین کے مشکور ہیں۔ انہوں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ بابر اعظم سے وکٹ کیپنگ کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی،وہ بطور اوپنر ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے کام کررہے ہیں۔اگر وہ ٹیم میں جگہ بنائیں گے تو صائم یا فخر کے ساتھ کھیلیں گے۔ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ٹی 20 کرکٹ سیریز کے سلسلے میں کیمپ لگایا گیا ہے۔ کچھ چیزوں پر ہم کام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک ہفتے تک ہمارا کیمپ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم وکٹ کیپنگ کے آپشن میں شامل نہیں ہیں۔بہت سی باتیں اس حوالے سے گردش میں ہیں۔بابر اعظم بطور اوپنر...
غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 10 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا متنازع منصوبہ: غزہ کے 6 لاکھ شہریوں کی جبری نقل مکانی کا انکشاف غزہ کے گورنمنٹ میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک میڈیکل پوائنٹ کو نشانہ بنایا تھا جہاں بیمار بچوں اور خواتین کو غذائی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔ اس حملے نے اسرائیلی فوج کی شہریوں خاص طور پر بچوں اور خواتین کے خلاف قتل عام کی پالیسی کو بے نقاب کیا ہے۔ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ کی شہری آبادی، بازاروں اور بنیادی سہولتوں کو بے دریغ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان ںے 26 معطل ارکان اسمبلی کو کل بروز جمعہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ذاتی سماعت کا موقع آرٹیکل 10 اے تحت فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ اسپیکر آئین کے مطابق 30 روز میں نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے ریفرنسز میں شامل تمام ارکان کو آئینی دائرہ کار میں مکمل دفاع کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ یاد رہے 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی...

آبادی میں تیزفتار اضافہ قومی ترقیاتی عمل میں بڑی رکاوٹ ہے، وسائل، صحت و تعلیم کے نظام اور عوامی خدمات کے شعبے بے پناہ دبائو میں ہیں، صدر آصف علی زرداری کاعالمی یوم آبادی کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کو یقینی بنایا جائے گا، آبادی میں اضافہ پر قابو پانے کے لئے ملک گیر سوچ پر مبنی تحقیق اور موثر پالیسیوں کو اپنانا پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے، نوجوان ملکی آبادی کا قیمتی اثاثہ ہیں، انہیں معیاری تعلیم، صحت، روزگار کے مواقع اور خوداختیاری فراہم کی جائے گی، آبادی میں تیزفتار اضافہ ہمارے قومی ترقیاتی عمل میں بڑی رکاوٹ بن رہا ہے جس سے وسائل، صحت و تعلیم کے نظام اور عوامی خدمات کے شعبے پر بے پناہ دبائو ہے، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، ماحولیاتی تنزلی، جنگلات کی...
ویب ڈیسک : سیاحتی وادی بابوسر میں مون سون کی بارشوں کے باعث مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے جبکہ کاشت فصلیں مکمل تباہ و برباد ہوگئیں۔ سیاحتی وادی بابوسر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد 8 سے 9 مکانات مکمل طور پر زمین بوس ہوگئے اور تقریباً 100 کنال زیر کاشت فصلیں مکمل تباہ و بربا دہوگئیں۔ اس کے علاوہ بٹوگاہ اور کھنیر ویلی میں سیلاب سے رابطہ سڑکیں شدید متاثر ہوئیں جبکہ داریل اور ڈوڈشال میں بارشوں سے زمینی رابطہ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ لاہور میں 229 ٹریفک حادثات؛ 280 افراد زخمی متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہے ، انھیں خوراک اور طبی امداد کی ضرورت ہے جبکہ شہر میں...

وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات ، ڈیجیٹلائزیشن، مصنوعی ذہانت اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے جمعرات کو میٹا کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت جنوبی و وسطی ایشیا کے لئے میٹا کے ڈائریکٹر پبلک پالیسی صارم عزیر نے کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ، مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے کردار اور عوامی شعبے میں کام کے بہتر طریقے اپنانے اور کارکردگی میں بہتری لانے سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وفاقی وزیر نے حکومتِ پاکستان کے "ڈیجیٹل پاکستان"وژن کو اجاگر کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف ہر ہفتے قومی سطح پر کیش لیس معیشت کی پیشرفت کا ذاتی طور پر جائزہ لیتے ہیں۔...
اجلاس میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ گڈ گورننس اور بہتر کارکردگی کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں۔ اصلاحاتی ایجنڈے کو ہر صورت میں آگے بڑھائیں گے تاکہ حکومتی نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں گڈ گورننس اور مؤثر سروس ڈلیوری کے قیام کے لئے بڑے پیمانے پر اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں۔ اس مقصد کے لئے ہم اصلاحاتی ایجنڈے کو ہر صورت میں آگے بڑھائیں گے تاکہ حکومتی نظام پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں تمام محکموں کے انتظامی سیکرٹریز کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف...

فیملی کیسز میں معمولی مالی تنازعات پر اپیلیں سپریم کورٹ نہیں آنی چاہئیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے اہم ریمارکس
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے فیملی معاملات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران واضح ریمارکس دیے ہیں کہ معمولی معاوضوں کی ادائیگی کے معاملات میں سپریم کورٹ کو نہیں الجھانا چاہیے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مختلف فیملی کیسز کی سماعت کی جس میں بچوں کے ماہانہ خرچے، جہیز کی واپسی اور دیگر معاملات زیر غور آئے۔ ایک مقدمے میں درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ایک چھوٹے بچے کے لیے 25 ہزار روپے ماہانہ خرچہ بہت زیادہ ہے۔ اس پر جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ ’اپنا بچہ ہے تو پچیس ہزار کچھ زیادہ نہیں ہے‘۔ عدالت نے نچلی عدالت کی جانب سے مقرر کردہ 25 ہزار روپے ماہانہ خرچے...