راولپنڈی:

اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں منشیات اسمگل میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق بین الاقوامی نیٹ ورک افغانستان، پاکستان اور قطر میں کام کر رہا تھا۔

منشیات اسمگلروں کا نیٹ ورک افغان کے سپلائرز سے منشیات حاصل کر کے چھوٹی مقدار میں پاک افغان سرحد سے پاکستان لاتا اور بعد میں انہیں فضائی و بحری راستوں سے خلیجی ممالک اسمگل کرتا تھا۔

قطر میں یہ منشیات وصول کر کے دیگر جی سی سی ممالک میں آن لائن ٹریڈ نیٹ ورکس اور لاجسٹک چینلز کے ذریعے سپلائی کی جاتی تھی۔ اسمگلنگ میں سی پورٹس کے ذریعے سامان منتقل کرنے والے ڈرائیور بھی شامل تھے۔

قانونی رکاوٹوں پر قابو پانے اور اسمگلرز کو بے نقاب کرنے کے لیے اے این ایف نے اپنی حکمتِ عملی سے نہ صرف اہم شواہد اکٹھے کیے بلکہ اسمگلنگ کے راستوں اور نیٹ ورکس کی نشاندہی بھی کی۔ ان کوششوں کے نتیجے میں اے این ایف نے 5 کلو گرام ہیروئن اور میتھ ایمفیٹامائن سے جذب شدہ کپڑا برآمد کر کے اس نیٹ ورک کے اہم ارکان کو گرفتار کر لیا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ اسمگلرز منظم مافیا سے منسلک ہیں جو جدید اسمگلنگ کے طریقوں اور آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنا غیر قانونی کاروبار بڑھا رہے تھے۔ آپریشن نے خلیجی ممالک میں منشیات اسمگل کرنے کی مزید کوششوں کے خلاف ایک مضبوط رکاوٹ پیدا کی ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مزید ارکان کی گرفتاری اور ان کے اثاثوں کی نشاندہی کے لیے کارروائیاں اور تحقیقات جاری ہیں۔

اپریل 2025 میں ہونے والی کامیاب جی سی سی کانفرنس کے بعد، اے این ایف نے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنایا۔ اس تعاون کا مقصد فضائی، زمینی اور سمندری راستوں کے ساتھ ساتھ  بندرگاہوں پر بھی انسدادِ منشیات کی کارروائیوں کو بڑھانا ہے تاکہ بین الاقوامی ڈرگ ٹریفکنگ آرگنائزیشنز کے نیٹ ورکس کو توڑا جا سکے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بین الاقوامی اے این ایف نے منشیات اسمگل خلیجی ممالک ممالک میں نیٹ ورک

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

راولپنڈی:

ملک میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے 5 کارروائیوں کے دوران 5 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ 12لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 108.61کلوگرام منشیات برآمد کرلی۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیاں

نارتھ ناظم آباد کراچی میں واقع یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 36 کلو چرس برآمد  کی گئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

دیگر کارروائیاں*

اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان میں  آٹا گوندھنے والی مشین سے منشیات برآمد  برآمد کی گئی، جس میں 1.726کلو آئس اور 0.218 کلوگرام وزنی 480 ایکسٹیسی گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

گلبرگ لاہور میں واقع کوریئر آفس میں دبئی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں میں چھپائی گئی 70 گرام چرس برآمد  ہوئی۔ اُدھر سہراب گوٹھ کراچی میں بس ٹرمینل کے قریب گاڑی سے 45.6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب گاڑی سے 25 کلو افیون برآمد  کرلی گئی اور 2ملزمان  کو گرفتار  کرلیا گیا۔

تمام  کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی صدر کے حکم پر کیریبین میں منشیات بردار کشتی پر حملہ، 3 افراد ہلاک
  • بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور کارروائی بے نقاب، جاسوسی کرنیوالا ملاح گرفتار‘ فورسز کی وردیاں بھی برآمد
  • ریاض سیزن میں بین الاقوامی ہم آہنگی کا رنگ، سویدی پارک میں مختلف ممالک کے ثقافتی ویک کا آغاز
  • تعلیمی اداروں کے قریب منشیات فروشی میں ملوث ملزم سمیت 5 گرفتار
  • غزہ نسل کشی میں اسرائیل سمیت 63 ممالک ملوث
  • ایران کا پاکستان کیساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا ارادہ خطے میں بڑی تبدیلی ہے، محمد مہدی
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
  • بین الاقوامی نظام انصاف میں ’تاریخی مثال‘، جنگی جرائم میں ملوث روسی اہلکار لتھوانیا کے حوالے
  • برطانیہ اور قطر کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط
  • قطر اور برطانیہ کے درمیان نئے دفاعی معاہدے پر دستخط