2025-09-17@22:38:00 GMT
تلاش کی گنتی: 108

«کو ڈسٹرکٹ ملیر»:

     شاہد سپرا:وفاقی حکومت کی جاری انسداد بجلی چوری مہم کے دوران بڑے پیمانے پر بجلی چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے,اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز پر نصب اسکیننگ میٹرز کی مدد سے لائن لاسز کی نشاندہی کی گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق لیسکو کے بیشتر ٹرانسفارمرز پر لائن لاسز کی شرح 10 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسکیننگ میٹرز کی ریڈنگ کو ٹرانسفارمرز پر نصب کنکشنز کے ساتھ موازنہ کیا گیا، جس سے پتہ چلا کہ کئی ٹرانسفارمرز پر یونٹس غائب ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا حکام کے مطابق اس صورتحال کے پیش نظر لیسکو میں علاقائی سطح پر بجلی چوری کی روک تھام کے لیے...
     لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کے دوران میچ ریفری نے قوانین کی خلاف ورزی کی جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ  نے آئی سی سی اور ایم سی سی  کو خط لکھ کر میچ ریفری پائی کرافٹ اور ایونٹ ڈائریکٹر اینڈریو پارسل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے دانستہ طور پر پاکستانی پلیئرز سے ہاتھ نہ ملا کر کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ میچ ریفری نے جان بوجھ کر کپتانوں کو ہاتھ ملانے سے روکا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی کو واضح کر دیا ہے کہ میچ ریفری تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ میں مزید کوئی میچ نہیں کھیلے گا۔ اس حوالے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آج کا میچ جیتنے کے لیے پُرجوش ہیں، آج کے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہاکہ حالیہ دنوں میں ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی۔ آج بھی تسلسل جاری رکھیں گے۔ ایشیا کپ ٹی ٹونٹی،پاکستان کا ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ pic.twitter.com/67X3G3i8FD — ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) September 14, 2025 واضح رہے کہ ایشیا کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بیٹنگ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگی۔ شائقین کرکٹ میچ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان آج...
    انگلینڈ نے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں جنوبی افریقہ کو ریکارڈ 342 رنز سے شکست دے کر مردوں کی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے بڑی فتح اپنے نام کرلی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل پیش کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں 414 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ اسکور کیے۔ جیکب بیٹھل نے اپنے کیریئر کی پہلی سینچری بناتے ہوئے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جو روٹ نے بھی عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری اسکور کی۔ کپتان جوس بٹلر نے 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کے اسکور کو 400 سے آگے پہنچایا۔ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم ابتدا ہی سے دباؤ کا شکار رہی۔ انگلینڈ کے...
    کراچی: سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔ بھارت کے دو بڑے کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے مئی 2025 اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ دونوں نے یہ فیصلہ بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد کیا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے اس معاملے پر بالکل نیا مؤقف پیش کیا ہے۔ کرسن گھاوری نے انکشاف کیا کہ ویرات اور روہت مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے انہیں مجبور کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی آرام سے مزید...
    کراچی: سابق بیٹر باسط علی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کورٹ مارشل کا مطالبہ کردیا۔ قومی ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں 202 رنز سے شرمناک شکست اور سیریز 1-2 سے ہارنے پر سابق کرکٹرز کی تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔ باسط علی نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں میں دم ہے نہ ٹیلنٹ ہے، سب دکھاوے والی کرکٹ کھیلتے ہیں، ان لوگوں نے پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا۔ پاکستان کو اب نیپال اور اٹلی جیسی ٹیموں سے کھیلنا چاہئے، کورٹ مارشل نہ کیا تو ہم اٹلی اور نیپال سے بھی ہاریں گے۔ باسط علی نے محمد رضوان اور بابراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دونوں اب تک اپنے کیریئر کے ابتدائی...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر حیدر علی کی عارضی طور پر معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔ فوری طور پر نافذ العمل فیصلہ مانچسٹر پولیس کی جانب سے قومی کرکٹر کے خلاف جاری تحقیقات کے نتائج آنے تک رہے گا۔ پی سی بی کے مطابق مانچسٹر پولیس نے حیدر علی کے خلاف جاری مجرمانہ تحقیقات کے حوالے سے  پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ مانچسٹر پولیس  پاکستان شا ہینز کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آنے والے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کررہی ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے تمام کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود اور قانونی حقوق کو یقینی بنانے کے اپنے فرض اور ذمہ داری کے مطابق اس بات کو یقینی بنایا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلادیشی کرکٹر پر2 سال کی پابندی عائد پی سی بی کے مطابق کرکٹر حیدر علی انگلینڈ میں مانچسٹر پولیس کے ایک کریمنل ریکارڈ میں شامل تشویش ہیں، واقعپ پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کے حالیہ دورہ انگلینڈ کے دوران پیش آیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ بورڈ حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کرے گا، کیس کے نتائج سامنے آنے تک حیدر علی معطل رہیں گے، قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد انضباطی کارروائی پر غور ہوگا۔ پی سی بی نے عندیہ دیا ہے کہ قانونی کارروائی کے خاتمے تک پی سی بی مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کرے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
    پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی20 انٹرنیشنل سیریز کے پہلے میچ میں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈبلن کے کلو نٹارف کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا کی شاندار بولنگ کے باوجود ٹیم فتح حاصل نہ کر سکی۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ویمنز کرکٹرز کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان، سعدیہ اقبال اے کیٹیگری میں شامل آئرلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 142 رنز بنائے جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 131 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آل راؤنڈر اورلا پرینڈرگاسٹ نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 26 رنز بنانے کے ساتھ 3 وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ...
    لنکاشائر کاؤنٹی کرکٹ کلب نے انگلینڈ اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کے آخری دن پاکستانی ٹیم کی کرکٹ جرسی پہنے ایک شائق کو اسٹیڈیم سے نکالنے پر معذرت کر لی ہے۔  شائق نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بات چیت کرتے نظر آ رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لنکاشائر کلب کے ایک اسٹاف ممبر نے فاروق نذر سے کہا کہ وہ اپنی سبز پاکستانی جرسی کو ڈھانپ لیں، لیکن انکار کرنے پر پولیس نے انہیں اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا۔ اس واقعے پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی جس کے بعد کلب نے اس معاملے کی اندرونی تحقیقات شروع کیں۔ یہ...
    لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔ ون ڈے  اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد  ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔ سولہ رکنی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل ہیں۔
    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ٹیم آئرلینڈ کے دورے میں فتوحات کے سلسلے کو جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرچہ آئرلینڈ کی کنڈیشنز مختلف ہوں گی، تاہم ہماری بیٹرز پُراعتماد ہیں اور حالیہ کوالیفائرز میں عمدہ کارکردگی کے بعد ٹیم ایک مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ فاطمہ ثنا نے کہا کہ بطور آل راؤنڈر وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں ٹیم کی کامیابی کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ میری پوری توجہ اس وقت اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے پر ہے تاکہ کسی بھی صورتحال میں ٹیم کے لیے مفید ثابت...
    سلمان علی آغا نے پی سی بی کے جاری کردہ ایک دلچسپ انٹرویو میں بتایا کہ پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے کو کس کس مزاحیہ نام سے پکارتے ہیں۔ سلمان نے کہا کہ صائم ایوب کو “نولک شاٹ” کہا جاتا ہے، جبکہ سعود شکیل کا نک نیم “چوڑا” ہے کیونکہ اس کا ایٹی ٹیوڈ بہت منفرد اور نیکسٹ لیول ہے۔ بابر اعظم نے سعود کا نام “چھوٹا ڈان” رکھا تھا۔ فخر زمان کو کرکٹرز “فوجی” کہہ کر پکارتے ہیں، جبکہ شاداب خان کا مزاحیہ نام “شیدی” ہے اور بابر اعظم کو سب “بوبی” کہتے ہیں۔ محمد نواز کا ایک الگ ہی انداز ہے، وہ سلمان علی آغا کو “سولمن” کہہ کر بلاتے ہیں۔ سلمان علی آغا نے یہ بھی بتایا...
    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلو میٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 6 سال میں کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی تیار کی ہے۔ کوئلے سے پیدا بجلی 30 لاکھ گھروں کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔1996میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008 میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے...
    لاہور: سلمان علی آغا نے پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ  دلچسپ انٹرویو میں یہ بھی بتایا کہ کون سے کھلاڑی کو کس ’نک نیم‘ سے پکارا جاتا ہے۔ انہوں نےبتایاکہ صائم ایوب کو نولک شاٹ، سعود شکیل کو چوڑا کہتے ہیں کیوں اس کا ایٹی ٹیوڈ نیکسٹ لیول ہے۔ بابر اعظم نے اس کانام  چھوٹا ڈان رکھا تھا۔ سلمان علی آغا نے بتایا کہ فخر زمان کوفوجی کہہ کر بلاتے ہیں۔ شاداب کو شیدی اور بابر اعظم کو بوبی کہتے ہیں، محمد نواز کا اپنا ہی انداز ہے، وہ مجھے سولمن پکارتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر آخری بال پر چھ رنز درکار ہوںگے تو حسن نواز کو بیٹنگ کے لیے بھیجوں گا۔...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ٹی ٹوئنٹی یا ون ڈے کو چھوڑ سکتا ہوں لیکن جب تک فٹنس ہے ٹیسٹ کرکٹ نہیں چھوڑوں گا۔ کرکٹ پاکستان کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ جو مشکل وقت میں نے دیکھا اور محنت کی اب اس کا صلہ مل رہا ہے، انگلینڈ میں ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے دوران بولنگ ردھم اچھا اور فٹنس بھی زبردست ہے، سب کچھ درست سمت میں جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مثبت توانائی کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں، ٹیم ڈریسنگ روم میں ایسا ماحول بنانے کی کوشش ہوتی ہے جس میں کھلاڑی دباؤ سے آزاد ہو کر بہتر پرفارم کر...
    BASSETERRE, SAINT KITTS AND NEVIS: پاکستان نے کینیڈا میں اپنے ہائی کمشنر محمد سلیم کو جنوری 2024 میں سفارتی تعلقات قائم ہونے والے ملک سینٹ کٹس اور نیوس میں اپنا پہلا ہائی کمشنر تعینات کردیا، جنہوں نے اپنی اسناد میزبان ملک کے سربراہ کو پیش کردیا۔ کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق بیسیٹرے میں گورنمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں محمد سلیم نے پاکستان کے ہائی کمشنر کی حیثیت میں اپنی دستاویزات سینٹ کرسٹوفر (سینٹ کٹس) اور نیوس کی گونر جنرل ڈیم مارسیلا کو پیش کیں۔ تقریب کے دوران پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستانی قیادت اور عوام کی جانب سے سینٹ کیٹس اور نیوز کی گورنر اور عوام کو خیرسگالی کا...
    ویٹالیٹی بلاسٹ میں پاکستانی پیسر حسن علی نے عمدہ پرفارم کرکے برمنگھم بیئرز کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔ حسن علی نے لیسٹرشائر کیخلاف 4 اوورز میں 22 رنز دے کر 4 وکٹیں اڑائیں، ناکام سائیڈ 154 رنز بناسکی۔ بیئرز نے ہدف 4 وکٹ پر حاصل کرلیا، ڈین موسلے نے 64 رنز ناقابلِ شکست اسکور کیے۔  سیم ہین نے 55 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، کامیابی کی بدولت بیئرز کو 5 پوائنٹس ملے۔
    سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے طوفان برپا کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سمپسنز کارٹون نے ایک مشہور پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ سمپسنز کارٹون کی جو پوسٹ وائرل ہورہی ہے اس میں کسی کھلاڑی کا نام تو نہیں لکھا گیا لیکن کارٹون کی مشابہت کی بنا پر مداح کمنٹس سیکشن میں پاکستانی مشہور کرکٹر محمد رضوان، شاداب خان اور بابر اعظم کا نام لے رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی پوسٹ میں ایک جعلی سمپسنز اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے: ’’یہ تکلیف دہ ہے۔ پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک، اچانک کار حادثے میں چل بسا۔ پوری دنیا کے مداح صدمے میں ہیں... لیکن یہ کیسے...
    کراچی: کراچی کرکٹ کی نرسری کو ویران کرنے کی تیاری کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ نظام میں ایک بار پھر تبدیلی کا فیصلہ کر لیا، آئندہ برس قائد اعظم ٹرافی میں 18 کے بجائے 8 ٹیمیں شامل کی جائیں گی، گذشتہ برس کے پوائنٹس ٹیبل کی ابتدائی 6 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کر لیں گی، 15 اگست سے شروع ہونے والے گریڈ 2 حنیف محمد کپ سے دیگردو جگہ بنائیں گی۔  یوں ابتدائی طور پر کراچی کی کوئی ٹیم فرسٹ کلاس ایونٹ میں شریک نہیں ہے، کوالیفائی نہ کرنے کی صورت میں پہلی بار ایسا ہوگا کہ 21  بار کی فاتح سائیڈ قائد اعظم ٹرافی میں حصہ نہیں لے گی، ماضی میں شہرقائد...
    کراچی:بھارت میں چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر بنگلورو کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم کی بجلی کاٹ دی گئی۔ مقامی الیکٹرک سٹی سپلائی کارپوریشن نے یہ فیصلہ وینیو میں آگ سے بچاؤ کیلیے قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے کی وجہ سے کیا، مقامی حکومت کے ڈپارٹمنٹ آف فائر اینڈ ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ نے ہی الیکٹرک کارپوریشن کو بجلی منقطع کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس حوالے سے کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کو عدالت کی جانب سے بھی آگ سے بچاؤ کے قوانین پر عمل درآمد کی ہدایت دی جا چکی مگر اس نے کوئی پروا نہیں کی، اب بھی بجلی منقطع کرنے سے پہلے 7 دن کا نوٹس دیا مگر کرکٹ باڈی کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے۔...
    کراچی:بھارت کے نویں کلاس پاس کرکٹر رنکو سنگھ کو بیسک ایجوکیشن آفیسر مقرر کیا جائے گا، ان کی یہ تقرری انٹرنیشنل میڈل ونر ڈائریکٹ ریکروٹمنٹ رول کے تحت ہوگی۔ کرکٹر جلد ہی نئی بلندیوں کو چھونے والے ہیں اور یہ سب کچھ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ان کی سماج وادھی پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی ہوئی ہے۔ رنکو کی اس تقرری کے حوالے سے کافی حیرت بھی ظاہر کی جا رہی ہے کیونکہ وہ نویں جماعت پاس کرنے کے بعد تعلیم چھوڑ چکے ہیں۔ کرکٹر کی جس ملازمت کے لیے تقرری ہو رہی ہے اس کے لیے کم سے کم گریجویشن کی تعلیم ضروری ہے۔ Post Views: 2
    ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار : پاک بھارت ٹاکرا 20 جولائی کو ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز لاہور: ورلڈ چیمپیئنزآف لیجنڈز کپ کامیلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیارہے ، قومی ٹیم یونس خان کی قیادت میں اِن ایکشن ہوگی، 18 جولائی کوپہلے میچ میں میزبان انگلینڈ سے سامنا ہوگا۔ پاک بھارٹ ٹاکرا 20 جولائی کو ایجبسٹن میں شیڈول ہے۔ کرکٹ شائقین کے لیے بڑی خوشخبری، ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کپ کا میلہ انگلینڈ میں سجنے کو تیار ہے، جہاں دنیا بھر کے لیجنڈری کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں اتر کر شائقین کو ماضی کی یادیں تازہ کرائیں گے۔ پاکستان کا پہلا مقابلہ 18 جولائی کو میزبان انگلینڈ کے خلاف...
    بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کی سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج سے منگنی کے محض 2 ہفتے بعد خوشخبری مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کو اُتر پردیش حکومت نے ڈسٹرکٹ بیسک ایجوکیشن آفیسر (بی ایس اے) کے طور پر تعینات کرنے کی تیاری کرلی۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر آف بیسک ایجوکیشن نے اپنی آئندہ تقرری کے حوالے سے باقاعدہ خط پہلے ہی جاری کردیا ہے، جو بین الاقوامی سطح پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کو تسلیم کرنے کے اقدام کا حصہ ہے۔ مزید پڑھیں: کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 2023 سیزن میں اُبھرتے ہوئے...
    بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ کے بعد اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی اپنی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ میں منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کی منگنی کے محض ایک ہفتے بعد لیگ اسپنر کلدیپ یادیو نے بھی بچپن کی دوست ونشیکا سے لکھنؤ کی ایک نجی تقریب میں منگنی کی تصویر شیئر کی۔ کلدیپ یادیو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگیتر کیساتھ تصویر شیئر کی تھی لیکن پھر اُسے ڈیلیٹ کردیا۔ مزید پڑھیں: کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی ہوگئی، ویڈیو وائرل یہ تقریب 4 جون کو منعقد ہوئی تھی جس میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں...
    نیپال(نیوز ڈیسک)نیدرلینڈز نے نیپال کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے “تین سپر اوورز” والے میچ میں شکست دے کر نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ میچ کے مقررہ 20 اوورز میں دونوں ٹیموں نے 152-152 رنز بنائے، پہلا سپر اوور 19-19 اور دوسرا 17-17 رنز سے برابر رہا، جس کے بعد میچ تیسرے سپر اوور میں داخل ہواجو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلا موقع تھا۔ ٹی 20 کا مہنگا ترین اسپیل ، آئر لینڈ کے فاسٹ بائولر لیام میک کارتھی کو 4 اوورز میں 81 رنز پڑ گئے تیسرے سپر اوورمیں نیپال رن بنانے میں ناکام رہا جبکہ نیدرلینڈز کے بلے باز نے ایک زوردار چھکا لگا کر میچ اپنے نام کرلیا۔...
    ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیاگیا،پکڑے جانے والے اوررضا کارانہ طور پرجیل واپس آنے والے قیدیوں کی تعداد 158 ہوگئی ،جیل سے فرارہونےوالے ایک اور قیدی کو اس کے والد ملیر جیل لیکر پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق 3 جون کو ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے قیدیوں کے فرار ہونے کے واقعے کی تحققات جاری ہیں ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مزید 6 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔ جیل حکام کے مطابق اب تک 158 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ 67 مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے جس کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہیں۔ جیل حکام کے مطابق ڈسٹرکٹ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرارہونے...
    سرفراز احمد اور سکندر بخت سلیکشن کمیٹی میں شامل‘اظہر علی اور اسد شفیق کو ڈراپ کردیا گیا، ذرائع شاہین آفریدی کی بہترین پرفارمنس کے باوجود جگہ نہیں بنی،شاہین آفریدی کی شکایت سامنے آئی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی قومی کرکٹرز کو این او سی دے دیئے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق بابر اعظم کو بگ بیش لیگ کیلئے 14 دسمبر تا 28 جنوری کیلیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور محمد رضوان کو بھی اسی دورانیے کیلئے این او سی جاری ہوا ہے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق فاسٹ بولر محمد عامر کو ایسیکس کاؤنٹی کے لیے 18 جولائی تک، شان مسعود کو لیسٹر...
    امریکی سپریم کورٹ نے حکومتی کارکردگی کے محکمے کو امریکیوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کی اجازت دے دی۔محکمہ انصاف کی درخواست پر عدالت نے میری لینڈ ڈسٹرکٹ جج کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔میری لینڈ ڈسٹرکٹ جج نے ڈوج (DOGE) کو شہریوں کی ذاتی معلومات تک رسائی سے روک دیا تھا۔میری لینڈ ڈسٹرکٹ جج نے شہریوں کی ذاتی معلومات تک رسائی کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)پاکستانی نژاد کرکٹر محمد عباس کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا سینٹرل کنٹریکٹ مل گیا۔ محمد عبا س نے پاکستان کیخلاف ڈیبیو میچ میں نصف سنچری سکور کی تھی، وہ سابق پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹر اظہر عباس کے بیٹے ہیں۔ محمد عبا س 2003 میں لاہور میں پیدا ہوئے، محمد عبا س نے سری لنکا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 6 کھلاڑی آؤٹ کرکے ریکارڈ بھی بنایا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ میں سابق کپتان کین ولیمسن کو مسلسل دوسری بار نظرانداز کیا گیا ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ نیوزی کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو پلیئنگ...
    نیوزی لینڈ کرکٹ نے سینٹرل کنٹریکٹس کے کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، پاکستانی نژاد محمد عباس کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دے دیا گیا۔ محمد عباس نے رواں برس پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈیبیو کیا تھا۔ اس کے علاوہ مچ ہے، زیک فولکس اور آدی اشوک کو بھی پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔ ایش سوڈھی، اعجاز پٹیل اور جوش کلارکسن کو سینٹرل کنٹریکٹ آفر نہیں کیا گیا۔ کین ولیمسن، ڈیون کانوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن کو کنٹریکٹس دینے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے 20 کرکٹرز کو سینٹرل کنٹریکٹس دیئے ہیں۔ Post Views: 4
    سٹی42: صدر مملکت آصف علی زرداری  نے کہا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کو ایک دوسرے کے قریب لانے کیلیے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے کرکٹرز اور دونوں ٹیموں کے آفیشلز کے ساتھ مصافحہ کیا۔  صدرآصف زرداری نےپاکستان ، بنگلادیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں  استقبالیےمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلادیش کرکٹ ٹیم بطور سفیرپاکستان کادورہ کررہی ہے۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم بھی اعلیٰ معیارکاکھیل پیش کررہی ہے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں صدر زرداری کا کہنا تھا میں اس نسل سےتعلق رکھتاہوں جس...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حالیہ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی،بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم  بھی اعلیٰ معیار کا کھیل پیش کررہی ہے،میں اس نسل سے تعلق رکھتا ہوں جس نے ہمیں علیحدہ ہوتے دیکھا، آج کل کی نسل علیحدگی کے دکھ کی کیفیت کو نہیں جانتی،دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، لاہورمیں پاکستان اور بنگلہ دیش کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں استقبالیہ سے صدر مملکت آصف زرداری  نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، اللہ تعالیٰ نے دونوں ممالک کو وسائل سے نوازا ہے،ہمیں کسی بھی طرح اس درد کا مداوا کرنا ہے،کھیل باہمی رابطو...
    پاکستانی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے شاہین آفریدی سمیت بابر اعظم اور محمد رضوان کے ٹیم میں نہ ہونے کا کوئی پریشر نہیں اور پاکستان میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی ناگزیر نہیں۔  https://Twitter.com/imransiddique89/status/1927671828018802759 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ تینوں کھلاڑیوں نے گزشتہ 4 سالوں میں بیسٹ کرکٹرز ہوتے ہوئے پاکستان کو متعدد میچز جتوائے ہیں، آپ دیکھیں گے کہ پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کے مستقبل میں ان کا کافی اہم کردار رہے گا۔ ’ہاں وہ ایسے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ماضی میں پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں اور ابھی جو کھلاڑی ہیں۔۔۔میں...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی کی والدہ کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی والدہ کو لوٹ لیا، واقعہ پنجاب کے شہر گجرانولہ کے علاقے لدھی والا وڑائچ میں پیش آیا، کرکٹر کی والدہ مقامی بازار میں خریداری کیلئے جارہیں تھی۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سواروں نے حسن علی کی والدہ کو روکا اور موقع سے فرار ہونے سے قبل زبردستی ان کا پرس چھین لیا، جس کی مالیت 23 لاکھ روپے تھے۔ مزید پڑھیں: فیفا نے شاہین آفریدی کو عظیم فٹبالرز کی فہرست میں لاکھڑا کیا، مگر کیسے؟ حسن علی...
    قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ہارنے کا خوف ذہن سے نکال کر میدان میں اتریں گے، اور ماڈرن کرکٹ کھیلنا ہماری ترجیح ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، ہم نے لاہور کی کنڈیشنز کو دیکھ کر ایک فاسٹ بولر کو اضافی شامل کیا ہے۔ سلمان علی آغا نے کہاکہ پاکستان کی جیت میں بابر اعظم، شاہین شاہ اور محمد رضوان کا ہمیشہ کردار رہا ہے، ہم بیک اپ تیار کرنے کے لیے نئے لڑکوں کو موقع...
    سٹی 42: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے  لاہور قلندرز کو  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10جیتنے پر مبارکباد دی  اسپیکر قومی اسمبلی  نے کہا لاہور قلندرز کی فتح ٹیم ورک اور محنت کا نتیجہ ہے، پی ایس ایل 10 کے فائنل میں شائقینِ کرکٹ کو بہترین کھیل دیکھنے کو ملا،فائنل میں دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے، پی ایس ایل 10 میں تمام ٹیموں نے شاندار کارکردگی دیکھائی،پی ایس ایل 10 میں شائقین کرکٹ کو بہترین کرکٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا، اچیئرمین پی سی بی اور پی سی بی انتظامیہ کو بہترین انتظامات پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پی ایس ایل 10 میں مثالی سیکیورٹی انتظامات پر سیکیورٹی ادارے خراجِ تحسین...
    لاہور:قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹس پر مشاورت شروع ہوگئی۔ موجودہ معاہدے آئندہ ماہ کے اختتام تک ختم ہوجائیں گے، بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے، فخر زمان، حسن علی اور فہیم اشرف کی نئی لسٹ میں واپسی متوقع ہے، کھلاڑیوں کے معاوضوں میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان کم ہے۔ قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس 30 جون کو ختم ہورہے ہیں، نئے کنٹریکٹس کی تیاری کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے، ذرائع کے مطابق بعض کھلاڑیوں کی کیٹیگریز میں ردوبدل یقینی ہے، صائم ایوب کو بی کیٹیگری میں ترقی مل سکتی ہے۔ فخر زمان، حسن علی، فہیم اشرف کی نئے کنٹریکٹس میں واپسی ہوسکتی...
    جنگی میدان پر شکست خوردہ بھارتیوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو تباہ کرنے کی جعلی تصاویر پھیلانا شروع کردیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تباہ شدہ ہونے کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی تخلیق کردہ تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ اِن تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا اسٹریکچر مکمل تباہ ہوگیا ہے جبکہ حقیقت اسکے برعکس ہے۔ مزید پڑھیں: میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ڈرون مار گرایا گیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ میچز اسی گراؤںڈ پر 17 مئی سے شروع ہوں گے، جس کیلئے ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل...
    پاکستان کیخلاف جنگ میں بدترین تاریخی ہزیمت برداشت کرنے کے بعد بھارت نے آسٹریلوی کرکٹر جوش ہیزول ووڈ کو اپنے پروپیگنڈے کا حصہ بنالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے نام سے منسوب سے ایک جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بھارتیوں نے اپنی فوج کی تعریفوں کے پُل باندھوادیے۔ بھارتیوں نے ہیزل ووڈ کی جعلی ٹوئٹ کو پاکستان مخالف جارحیت کیلئے استعمال کیا، جس پر دنیا بھر میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فاسٹ بولر کے مینیجر نیل میکسویل نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جوش ہیزل ووڈ کا کوئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں، بہرحال وہ اپنے نام کے اس جعلی اکاؤنٹ سے کی جانے والی پوسٹ سے آگاہ ہیں اور...
    لاہور: گجر پورہ میں کٹنگ کا کام سکھانے والا استاد ہی بچے سے بدفعلی کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ زکاء کے مطابق معصوم بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم عمران رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ گجر پورہ پولیس کو بچے کے والد فیصل ندیم کی طرف سے درخواست موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو گرفتار کیا۔ ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بچوں اور خواتین کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔
    سٹی42:  آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میں پاکستان ویمن نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے تھائی لینڈ کو ہرا دیا اور  ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔  لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں پاکستان ویمن  نے تھائی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا اور  پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے۔ حکمرانوں کے معیشت کی ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں:جمشید اقبال چیمہ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین 80 اور کپتان فاطمہ ثنا 62 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ 206 رنز کے ہدف کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 35 ویں اوور میں 118 رنز...
    زین مدنی: ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی نے شہر لاہور کے مختلف تھیٹرز کی رپورٹس اعلی حکام کو بھجوا دی ہیں، جن میں متعدد تھیٹرز کے ڈراما اوقات کی پابندی نہ کرنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔  رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گجومتہ، ڈیرہ گجراں اور رائیونڈ روڈ پر واقع تھیٹر ہالز ڈراما اوقات کی پابندی نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی تھیٹرز پر سکیورٹی کا نظام بھی درست نہیں ہے اور وہاں کی کینٹینز پر مہنگے داموں اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں۔ مزید براں شہر کے ہر تھیٹر میں کار پارکنگ فیس میں اضافے کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 79 رنز کا ہدف 18.5 حاصل کر لیا۔ پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 رنز جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے۔عالیہ ریاض  اور سدرہ امین  14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی ایک رنز بنا سکیں۔ اس سےقبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پاکستان کی نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر ...
    نیوزی لینڈ پاکستان ون ڈے سیریز، مارک چیپمین پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین دائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ٹم سائفرٹ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ مارک چیپمین پہلے ون ڈے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ ایم آر آئی اسکین میں گریڈ ون ٹئیر کی نشاندہی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق مارک چیپمین کو ری ہیب کے لیے مختصر وقت درکار ہے۔ مارک چیپمین نے پہلے ون ڈے میچ میں 132 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث رؤف اور دیگر نے عید الفطر کی خوشی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں، پاکستانی کرکٹرز نے مبارکباد پیش کی اور عید کے موقع پر قوم کو اہم پیغامات دیے۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے قومی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے۔ ہملٹن میں دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کپتان محمد...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز) رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی، حکومت کے خلاف تحریک چلانےکےقابل نہیں۔ شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی تحریک پس پشت جا چکی ہے پارٹی میں کوئی فیصلہ درست نہیں ہورہا جبکہ پارٹی میں چھیناجھپٹی کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی سےفیصلے کروانے والوں کی کتاب سےعلی امین کا ورق کٹ چکا جبکہ علی امین گنڈاپور 8 ، 10 روز سے اسلام آباد میں ہیں مگر انہیں بانی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ، شک ہےکہ رکاوٹ ڈالنے والے اپنے ہی لوگ ہیں۔ شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی،...
    نیوزی لینڈ(نیوز ڈیسک)نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق نیٹ پریکٹس کے دوران کپتان ٹام لیتھم کے دائیں ہاتھ میں گیند لگنے سے فریکچر ہو گیا جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا ہے کہ ہنری نکلز کو ٹام لیتھم کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا جبکہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کپتانی کرنے والے مائیکل بریسویل کپتانی جاری رکھیں گے۔ ون ڈے سیریز میں مچ ہے وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ول ینگ بھی صرف پہلے ون ڈے میں دستیاب ہوں گے، وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔ ول ینگ کی...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کوالیفائر 9 اپریل سے پاکستان میں شروع ہونے والا ہے جس میں 6 ٹیمیں میدان میں اتریں گی، جن میں سے 2 ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مسلسل دوسری مرتبہ ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا کوالیفائر ٹورنامنٹ 9 اپریل سے پاکستان میں شروع ہونے والا ہے، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی، کوالیفائی کرنے والی 2 ٹیمیں بھارت میں ہونے والے میگا ایونٹ میں حصہ لیں گی۔ کوالیفائی میچر میں پاکستان، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں قسمت آزمائی کریں گی۔ View this post on Instagram A post shared by ICC (@icc) شیڈول (دن...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے بارے میں زمانہ کہتا ہے کہ وہ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ بن جاتی ہے، دنیا کی بڑی سے بڑی ٹیم کو ہراتی اور چھوٹی سے چھوٹی ٹیم سے ہار جاتی ہے، اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزرنے والی قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے بعد دورئہ نیوزی لینڈ میں ناقص ترین کارکردگی سے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست کے بعد سیریز گنوا دی۔  پاکستان نے تیسرے میچ میں اچھا کھیل پیش کر کے امید قائم کی لیکن چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ کے 220 رنز کا پیچھا کرتے ہوئے16 ویں اوور کی دوسری گیند پر 105 رنز پر ہی ڈھیر ہو جانا افسوسناک رہا، پاور پلے کے 6 اوورز میں...
      قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز کا کہنا ہے کہ میں جہاں سے آیا ہوں وہاں کوئی کرکٹر بننے کا خواب بھی نہیں دیکھتا۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے کیویز کو 9 وکٹوں سے شکست دی، 5 میچز کی سیریز میں دو میچز نیوزی لینڈ جب کہ ایک پاکستان کے نام رہا۔ 22 سالہ حسن نواز نے آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 44 گیندوں پر سنچری بنائی، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ حسن نواز نے 105 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی اور وہ شاندار بیٹنگ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔ اس سے قبل بابراعظم نے 2021 میں 49 گیندوں پر جنوبی افریقا...
    پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی20 میں شکست دے کر ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کا میچ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا گیا، جہاں گرین شرٹس نے میزبان کو 9 وکٹوں سے ہرایا۔ آج کی جیت کے بعد پاکستان ٹی20 فارمیٹ میں کم سے کم اوورز میں 200 سے زیادہ رنز کا ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی ہے۔ آج کے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا، جو قومی ٹیم نے 16 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستانی بلے بازوں نے کیوی بولرز کی ایک نہ چلنے دی، قومی ٹیم کے بلے باز حسن...
    پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں متعدد نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ پاکستان کی طرف سے حسن نوازکی تیز ترین سینچری  پہلا ریکارڈ ہے۔ انہوں نے سینچری صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے کسی بھی کھلاڑی کی یہ تیز ترین سینچری ہے۔ اس سے قبل 2021 میں بابر اعظم نے  جنوبی افریقہ کے خلاف 49 گیندوں پر سینچری اسکور تھی۔ ٹی 20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ تیز ترین سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بابر اعظم کے پاس ہے۔ 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف لاہور میں بابر اعظم نے 58 گیندوں پر سینچری اسکور تھی۔ اس وقت انہوں نے احمد شہزاد کا ریکارڈ برابر...
    پاکستان نے تیسرے ٹی20 میچ میں نیوزی لینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے 205 رنز کا ہدف 4 اوورز پہلے ہی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ میچ کی خاص بات حسن نواز کی تیز ترین سینچری ہے جو انہوں نے صرف 44 گیندوں پر اسکور کی۔ یہ ٹی20 کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین سینچری بھی ہے۔ مردِ میدان حسن نواز نے آج اپنا تیسرا انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔ Hasan Nawaz slams the fastest-ever Men’s T20I century by a Pakistan batter, off 44 balls ⚡#NZvPAK ????: https://t.co/HjGGA2sMhO pic.twitter.com/DOR0oDiotb — ICC (@ICC) March 21, 2025 حسن نواز 21 اگست 2002 کو اسلام آباد میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق جنوبی پنجاب...
    بھارتی کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما کی طلاق کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ممبئی ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق عدالت نے فیملی کورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کرکٹر یوزویندر چاہل اور ان کی علیحدہ بیوی دھناشری ورما کی طلاق کی درخواست پر 20 مارچ تک فیصلہ کرے، کیونکہ یوزویندر چاہل کو 22 مارچ سے شروع ہونے والے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 سیزن میں شرکت کرنی ہے۔ ایکس کے پیج بار اینڈ بینچ کے مطابق، یہ جوڑا دسمبر 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھاتھا اور جون 2022 سے الگ رہ رہا ہے۔ اور اس سال فروری میں انہوں نے باندرا فیملی کورٹ میں طلاق کی درخواست دائر...
    جزائر فاکلینڈ کے کرکٹر اینڈریو براؤنلی نے 62 سال کی عمر میں کوسٹا ریکا کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل ڈیبیو کرکے تاریخ ہی بدل ڈالی۔ رپورٹس کے مطابق 10 مارچ 2025 کو کوسٹا ریکا کے دورے کے دوران جزائر فاکلینڈ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والی دنیا کی 106ویں ٹیم بنی۔ جزائر فاکلینڈ ٹیم کے تمام 11 کھلاڑی 31 سال سے زائد عمر کے تھے،2 کھلاڑیوں کے علاوہ سب کی عمر 40 سال سے زیادہ تھی۔ ان میں3 کھلاڑی ایسے تھے جن کی عمر 56 سال سے زیادہ ہو چکی تھی لیکن ان میں سے کوئی بھی اینڈریو براؤنلی جتنا عمر رسیدہ نہیں تھا۔ 62 سالہ براؤنلی 60 سال کی عمر کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد ٹی20 انٹرنیشنل یا کوئی بھی...
    کوسٹاریکا(ویب ڈیسک )کرکٹر میتھیو براؤنلی نے کوسٹاریکا کیخلاف فاک لینڈ جزائر کیلئے ٹی 20 میچ میں ڈیبیو کر کے کرکٹ کی دنیا میں ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ میتھیو براؤنلی نے گواسیما میں کوسٹاریکا اور فاک لینڈ جزائر کے درمیان ہونے والے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 10 مارچ 2025ء کو ڈیبیو کیا۔60سال کی عمر میں ڈیبیو کرنے کے بعد میتھیو براؤنلی بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے معمر کھلاڑی بن گئے۔ میتھیو براؤنلی نے اپنے پورے کیریئر میں اب تک 3 ٹی، 20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور 3 اننگز میں 6 رنز بنائے ہیں۔اس دوران انہوں نے صرف 1 اوور کروایا ہے اور ابھی تک کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔ قبل ازیں...
    اتوار کو کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کی بیٹنگ ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہوئی، گرین شرٹس نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں اپنا پانچواں کم ترین اسکور پوسٹ کیا۔ ٹاس ہارنے کے بعد جب پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کا کہا گیا تو پوری ٹیم 18.4 اوورز میں صرف 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یہ اسکور اب پاکستان کرکٹ ٹیم کا پانچواں کم ترین ٹی20 ٹوٹل ہے۔ اس سے قبل ٹی20 میچ میں پاکستان کا سب سے کم اسکور 2012 میں آسٹریلیا کے خلاف 74 رنز تھا، اس کے بعد 2014 میں ویسٹ انڈیز کیخلاف میرپور میں 82 رنز اور بھارت...
    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی بھرپور کوشش کریں گے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی شائقین ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ٹیم توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف فینز بلکہ خود ٹیم نے بھی اپنی معیار کی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اس سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے اور ٹیم...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل اتوار کو ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح سوا 6 بجے شروع ہوگا۔ سیریز کے بقیہ 4 میچز18 مارچ ڈنیڈن۔21 مارچ آکلینڈ۔ 23مارچ ماؤنٹ مانگونوئی اور 26 مارچ ویلنگٹن میں کھیلے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کررہے ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے زمبابوے کے خلاف سیریز میں قیادت کی تھی جو پاکستان نے 2،1 سے جیتی تھی۔ پاکستان ٹیم  میں شاداب خان، محمد حارثم عمیر بن یوسف، حسن نواز، عبدالصمد، عرفان نیازی، خوشدل شاہ، عباس آفریدی، محمد علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان...
    جنوبی افریقہ(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقہ کے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نےصرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کر کے ایک بار پھر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا۔9 مارچ کو “ٹیسٹ آف سپر اسپورٹ پارک 2025 کے دوران ٹائٹنز لیجنڈز کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیجنڈری کرکٹر اے بی ڈیویلیرز نے صرف 28 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی۔ اسٹار کرکٹر کی اس دھواں دار اننگز کی بدولت ٹائٹنز لیجنڈز نے میچ میں فتح حاصل کی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ان کی سنچری کا ویڈیو کلپ بھی وائرل ہے جہاں مداحوں نے “مسٹر 360 کی واپسی کو خوب سراہا۔اے بی ڈیویلیرز نے آخری بار 2021 کے آئی پی ایل سیزن میں پروفیشنل کرکٹ کھیلی تھی اور اس سنچری...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارت کے کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی دوست آر جے مہوش کی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ یوزویندر چہل اور ڈانسر دھناشری ورما کی شادی 2020 میں ہوئی تھی لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کی باقاعدہ علیحدگی ہوگئی۔ یوزویندر چہل طلاق کی خبروں کے بعد مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش کے ساتھ نظر آنے لگے تھے تاہم آر جے نے تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر شدید غصے کا اظہار کیا تھا۔ تاہم اب یوزویندر چہل اور آر جے مہوش کے ایک ساتھ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل دیکھنے کے مناظر ٹی وی کیمروں نے فلمبند کرلیے۔ میچ ٹیلی کاسٹ کے دوران کئی مرتبہ دونوں کو دکھایا...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شاندار فتح کے بعد بھارتی کرکٹرز کی برانڈ ویلیو میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کامیابی نے بھارتی کرکٹرز کی مارکیٹ ویلیو کو مزید مستحکم کر دیا ہے خاص طور پر کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی کی مقبولیت کو ایک نیا عروج ملا ہے۔ بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اس وقت ملک کے سب سے مہنگے برانڈ ہیں جن کی برانڈ ویلیو 227.9 ملین ڈالر (تقریباً 2000 کروڑ روپے) ہے۔ یہ کسی بھی بھارتی اداکار یا دیگر مشہور شخصیات سے زیادہ ہے جن میں رنویر سنگھ (203.1 ملین ڈالر) اور شاہ رخ خان (120.7 ملین ڈالر) شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان...
    بھارت کی کرکٹ ٹیم نے دبئی میں ہونے والے چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں فاتح بھارتی ٹیم اس اہم بین الاقوامی آئی سی سی ایونٹ میں ٹرافی کے ساتھ ساتھ بڑی انعامی رقم بھی ٹھہری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کو 2.24 ملین ڈالرز کی انعامی رقم ملی جو 62 کروڑ پاکستانی روپے کے برابر بنتی ہے۔ فائنل کی رنر اپ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو اس سے آدھی رقم یعنی 1.12 ملین ڈالرز ملیں...
    فائنل میچ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں نبرد آزما ہونگیں چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا ،پاکستانی وقت کے مطابق دن 2بجے شروع ہوگا نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ آج (اتوار)کودبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ،دبئی میں کھیلا جائے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا نواں ایڈیشن جاری ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اپنے اختتامی مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کا فائنل میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا جس میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی...
    DELHI: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر وریندر سہواگ کے بھائی ونود سہواگ کو 7 کروڑ روپے کا چیک باؤنس ہونے کے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ پولیس نے 7 کروڑ روپے کے چیک باؤنس کیس میں ونود سہواگ کو گرفتار کرلیا ہے اور مقامی عدالت نے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ ونود سہواگ کو ان کی کمپنی جالتا فوڈ اینڈ بیوریج کمپنی سے جڑے کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے ڈائریکٹرز میں ونود کے علاوہ وشو مٹل اور سدھیر ملہوترا بھی اس کیس میں شامل ہیں، ان کے خلاف نیگوشیابل انسٹرومنٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ریاست ہماچل پردیش کے علاقے بڈی...
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا چیلنج دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق ثقلین مشتاق کی جانب سے چیلنج دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر بھارتی ٹیم خود کو واقعی ایک بہترین ٹیم سمجھتی ہے تو پاکستان کے خلاف 10 ٹیسٹ، 10 ون ڈے اور 10 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اگر ہم سیاست کو ایک طرف رکھیں تو بھارتی کھلاڑی بہت اچھے ہیں اور وہ اس وقت شاندار کرکٹ کھیل رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ حالیہ برسوں میں کپتانی، سلیکشن کمیٹی، مینجمنٹ اور پی سی بی کے عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیوں کے باعث متعدد مسائل کا شکار ہے۔سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر کا...
    ’نو ادر لینڈ‘ دستاویزی فلم جو کہ فلسطینیوں پر ڈھائے گئے اسرائیلی مظالم پر بنائی گئی ہے نے’آسکر‘ ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسرائیلی صحافی یووال ابراہم اورفلسطینی شریم ہدایت کار باسل عدرا کے درمیان تعاون سے بنائی جانے والی اس دستاویزی فلم نے 5 فلموں کو شکست دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اداکارہ ماورا حسین 3 بھارتی فلمیں چھوڑنے پر کیوں مجبور ہوئیں؟ یہ فلم 2019 سے 2023 کے دوران تیار کی گئی، اور اس میں باسل عدرا کی کہانی دکھائی گئی ہے جو اپنے شہر کی تباہی کو دستاویزی شکل دینے کے لیے گرفتار ہونے کا خطرہ مول لیتا ہے۔ جب ایوارڈ وصول کیا گیا، تو عدرا نے کہا کہ ’نو ادر لینڈ‘ اس کرب کو ظاہر کرتا ہے جو...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا نام سامنے آگیا۔ واضح رہے کہ اب تک پاکستان کے سابق کھلاڑی عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم میں بطور عبوری ہیڈ کوچ فرائض انجام دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری سابق پاکستانی آف اسپنر ثقلین مشتاق کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق دورہ نیوزی لینڈ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ثقلین مشتاق کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ہیڈ کوچ بننے کی پیشکش قبول کرلی۔ یاد رہے کہ ثقلین مشتاق اس سے قبل بھی پاکستان کرکٹ ٹیم میں کوچنگ کے فرائض انجام...
    نیوزی لینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈکے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکے لیے نوجوان کھلاڑیوں کوموقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کر لیا گیا ہے اور نوجوان کرکٹرز کی بورڈ عہدیداران سے جلد ملاقات متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہیکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے میں نوجوانوں کو موقع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور طلب کرلیا گیا ہے، نوجوان کرکٹرز کی اعلیٰ بورڈ عہدیدارن سے جلد ملاقات بھی متوقع ہے۔ قومی ٹیم نے 12 مارچ کونیوزی لینڈ روانہ ہونا ہے جہاں پہلے مرحلے میں 5 میچز کی سیریز 16 مارچ سے شروع ہوگی، بعدازاں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے جائیں گے۔  ذرائع کا کہنا ہےکہ ٹی20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری سے متعلق نوجوان کرکٹرز پر انحصار کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ادھر ناقص پرفارمنس کے باعث گزشتہ روز خبریں سامنے...
    اداکارہ اور ماڈل درفشاں سلیم کا کہنا ہے کہ شوبز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت، خوداحتسابی اور پختہ ارادے کی ضرورت ہوتی ہے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ میرٹ اور محنت کو ترجیح دیتی ہیں اور یہی ان کی کامیابی کا راز ہے درفشاں سلیم نے کہا کہ کامیابی کا کوئی آسان راستہ نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے مسلسل جدوجہد کرنی پڑتی ہے انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں توقع سے کہیں زیادہ جلدی کامیابی ملی، لیکن وہ اس مقام پر پہنچنے کے لیے سخت محنت کرتی رہی ہیں اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے درفشاں نے کہا کہ وہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر چکی ہیں تاہم ان...
    کراچی(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں ناقص کارکردگی کے بعد نئے کپتان کا نام سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سے کپتان محمد رضوان اور نائب کپتان سلمان علی آغا کی ملاقات ہوئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان علی آغا ممکن ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بن جائیں۔ سینئر صحافی کے مطابق سلمان علی آغاز کو اس وقت ہی پیغام دے دیا گیا تھا جب رضوان کو وائٹ بال کرکٹ کا کپتان بنایا گیا تھا۔ سلمان علی آغا اس وقت سلاٹ میں سب سے اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، ساتھ ہی ان کی فیلڈنگ بھی کافی اچھی جا رہی ہے۔ سلمان علی آغا اس وقت...
      جب سفارشی لوگوں کو عہدوں پر بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہوگی، محسن نقوی کو پہلے چیف منسٹر لگایا، اس نے ظلم کیا۔محسن نقوی کو وزیر داخلہ لگایا، اس نے ظلم کیا، اتنی بری کارکردگی پر عزت دار آدمی مستعفی ہوجاتا ہے غلط فہمیاں پیدا کرنے کے لیے خبر نکالی گئی کہ بانی پی ٹی آئی بے ہوش ہو کر گر پڑے ،عمران خان اس بات پر ہنسے ، ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، میرے متعلق صرف پارٹی کے عہدیدار بات کریں(عمران خان کی علیمہ خانم سے گفتگو) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے بانی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب عہدوں پر سفارشی لوگوں کو بٹھایا جائے گا تو کرکٹ تباہ ہو گی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جس عہدے پر بھی بٹھایا گیا، اس نے بیڑہ غرق کیا۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو آج سب سے زیادہ غصہ کرکٹ پر تھا۔ عمران خان نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ پی ٹی وی پر دیکھا، میچ ہارنے کی وجہ سے بانی نے سارا غصہ آج کرکٹ پر اتارا۔...
    پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے اراکین اسمبلی کو فارغ کیاجائے گا، سلمان اکرم راجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا، پیکا قانون اور 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارٹی پالیسی پر عمل نہ کرنیوالے اراکین اسمبلی کو پارٹی سے فارغ کیا جائے گا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جن اراکین نے پیکا قانون پر پارٹی پالیسی پر عمل نہیں کیا، جن اراکین نے 26 ویں آئینی ترمیم کے بل کے حوالے سے مشکوک کردار ادا کیا، ان کے خلاف پارٹی پالیسی کے تحت کارروائی ہوگی، انہیں...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہمارا اعلان پرامن پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی ادارہ برائے انسانی حقوق کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران صدر اشعر مجید کھوکھر، نائب صدر عبدالحفیظ سولنگی، جنرل سیکرٹری مسعود رسول بابر میمن، جوائنٹ سیکرٹری تنویر احمد جونیجو، لائبریری سیکرٹری حاجی ایوب سومرو، خازن رمیز رجب ابڑو، ممبر منیجنگ کمیٹی بلال مصطفی چانڈیو، جمیلہ نور دودانی بلوچ، اعجاز علی جمالی، عبدالجبار اگھیم، اعجاز علی راجڑ، صدام حسین خاصخیلی اور ساجد بجیر کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ حیدر آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے تمام ایڈووکیٹ دوست وکیل برادری کے فلاح و بہبود کے کاموں میں اپنا حقیقی کردار...
    پاکستان ان دنوں ٹرائی نیشن کرکٹ سیریز کی میزبانی کررہا ہے، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان آئی ہوئی ہیں، مہمان ٹیموں کی آمد کی وجہ سے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں، جس کے باعث لاہور میں ٹریفک کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں لاہور میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل پر بعض اراکین پھٹ پڑے، تحریک استحکام پارٹی کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی نے ایوان میں کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ ہونا پاکستان کے لیے اعزاز کی بات مگر اس کے باعث ٹریفک کا حال قابل قبول نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بڑی پیشرفت، پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 20 سال بعد میچ کروانے کی تیاریاں لاہور میں اس وقت میچز نہیں ہو...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور اس کے اہم فاسٹ بولر بین سیئرز انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔  نیوزی لینڈ کرکٹ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے فاسٹ بولر بین سیئرز کی عدم دستیابی کا اعلان کر دیا ہے۔  نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق بین سیئرز ہیم اسٹرنگ انجری کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے، فاسٹ بولر کو بدھ کو کراچی میں ٹریننگ سیشن کے دوران انجری ہوئی۔ دوسری جانب آئی سی سی ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے نیوزی لینڈ کے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے، بین سیئرز کی جگہ جیکب ڈفی کو نیوزی لینڈ ٹیم...
    سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر حنیف محمد مرحوم کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کرنے کی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوئی، پاکستانی بیٹر کے صاحبزادے اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب محمد نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے یادگاری تختی اور کیپ وصول کی۔اس موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقویٰ نے حنیف محمد کی کرکٹ میں خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جبکہ شعیب محمد نے اپنے والد کا نام ہال آف فیم میں شامل کیے جانے پر اظہار تشکر کیا۔واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر حنیف محمد کو 2021 میں پی سی بی ہال...
    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے یقین دلایا کہ سندھ سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرنے اور ان کی معاونت کیلئے باضابطہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع  کیا جائے گا، اس اقدام کا مقصد باصلاحیت کرکٹرز کو منظم تربیت اور مناسب مواقع فراہم کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ کے نوجوان کرکٹرز موقع ملنا چاہیے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور خصوصاً صوبے میں کرکٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حیدرآباد کے نیاز اسٹیڈیم کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کیلئے...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں مشقوں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جو ہوا برا ہوا تاہم اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کھیل میں کارکردگی دکھانے پر ہی خامیاں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا کام پرفارم...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ مریم نوازکا ملک میں کرکٹ ٹیموں کی آمد اورسہ ملکی ٹورنامنٹ کے آغاز پر اظہار تشکر، کہا کہ کھیل او رمیلے پنجاب کی ثقافتی پہچان ہیں،بحالی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کئی دہائیوں کے بعد پاکستان میں غیر ملکی کرکٹ سیریز ٹرافی کے انعقاد کا خیر مقدم کیا،وزیراعلی مریم نوازشریف نے سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کے آغاز پر شائقین کرکٹ کو مبارکباد دی۔ وزیراعلی مریم نواز نے وزیراعظم محمد شہبازشریف، چیئرمین پی سی بی اور پوری ٹیم کو بھی مبارکباد دی، وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹر زکو قذافی اسٹیڈیم میں دیکھ کر ہونے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے آفیشل گانے کا ٹیزر ڈال کرکے مداحوں کو خوش کردیا۔ آئی سی سی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر چیمپئینز ٹرافی کا ٹیزر شائقینِ کرکٹ کیلئے ریلیز کی جس میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔ میگا ایونٹ کیلئے آئی سی سی نے ابھی صرف ٹیزر ریلیز کیا ہے تاہم جلد پورا گانا اَپ لوڈ کیا جائے گا، جس میں تمام 8 کی نمائندگی موجود ہے۔ مزید پڑھیں: علی ظفر کی پرستاروں سے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے کی اپیل ادھر ٹورنامنٹ کے آغاز میں محض 12 دن رہ گئے ہیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم اور نیشنل اسٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل...
    دبئی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بالر نعمان علی کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں مہینے کے بہترین کھلاڑی کے لیے نامزد کر دیا ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے جنوری 2025 کے ماہانہ بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا، جس میں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جومیل کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے، جنہوں نے 2میچز میں 19 وکٹیں حاصل کیں اور 85 رنز بھی بنائے۔ پاکستانی بالر نعمان علی نے دو میچز میں 16 وکٹیں لے کر دوسرے نمبر پر اپنی جگہ بنائی۔ تیسری نامزدگی بھارت کے بالر چکرورتی کو حاصل ہوئی، جنہوں نے 4میچز میں 12 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کھلاڑیوں کو شائقین کرکٹ ووٹ دیں گے...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 فروری2025ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپورنے ناقص کارکردگی کے حامل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ میرٹ کی بنیاد پر پروفیشنل اور قابل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز تعینات کرنے کی ہدایت کی ہے۔یہ ہدایت انہوں نے اپنی زیر صدارت محکمہ صحت کے انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اجلاس میں دی۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں مشیر صحت اختشام علی، سیکرٹری صحت، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ڈائریکٹر انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کو انڈیپنڈنٹ مانیٹرنگ یونٹ کے اغراض و مقاصد ، ذمہ داریوں، کارکردگی، چیلنجز اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی گئی۔(جاری...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عمران خان کو سزا سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے احتساب عدالت کے جج کا تبادلہ کیا، جس کا رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ناصر جاوید رانا کو تبدیل کردیا گیا اور ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج تعینات ہونے کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا عہدہ خالی تھا۔
    اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری  کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے پاس سیشن جج کا عارضی عہدہ تھا۔
    عمران خان کو 190 ملین پائو نڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد...
    ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کے فاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
    کراچی ( اسپورٹس رپورٹر) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ماسٹر آئل لبریکینٹ کے تعاون سے جاری ماسٹر آئل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ اصغر علی شاہ اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں پاک کورنگی نے ایور گرین کرکٹ کلب کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ ایور گرین کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ شہزر علی نے 37 اور بچہ خان نے 26 رنز بنائے۔ محمد زوہیب نے جارحانہ بولنگ کرتے ہوئے 10 ر نز دیکر 4 ، اسامہ بشارت نے 29 رنز دیکر 3 جبکہ وسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں پاک کورنگی نے 3...