لاہور آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
عالمی ماحولیاتی ادارے نے لاہور کو آج دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دے دیا جبکہ کراچی پانچویں نبمر پر رہا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 540 ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کے کئی علاقوں میں فضائی معیار خطرناک حد تک خراب رہا۔ لاہور کے علاقے ساندہ روڑ پر اے کیو آئی890 اور ظہور الہٰی روڈ پر 784 ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ جی سی یونیورسٹی روڈ پر اے کیو آئی 762 رہا جبکہ سید مراتب علی روڈ پر اے کیو آئی 752 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق کراچی کا فضائی معیار مضر صحت ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس 163 کے ساتھ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پانچویں نمبر پر ہے۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق 151 سے 200 انڈیکس مضر،201 سے 300 انتہائی مضر اور301 سے اوپر انڈیکس خطرناک ہے
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی