چلتی پرواز میں بھارتی شہری کا دو نوجوانوں پر حملہ، فرد جرم عائد کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 29th, October 2025 GMT
واشنگٹن: امریکی محکمۂ انصاف نے بتایا ہے کہ شکاگو سے جرمنی جانے والی ایک پرواز میں دو نوجوانوں پر حملے کے الزام میں ایک بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔
امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق 28 سالہ پرنیت کمار نامی بھارتی شہری نے دورانِ پرواز ایک دھاتی کانٹے (metal fork) سے دو 17 سالہ لڑکوں پر حملہ کیا۔ واقعہ 25 اکتوبر کو پیش آیا اور پرواز کے بوسٹن پہنچنے پر ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق پرنیت کمار نے پہلے ایک نوجوان کے کندھے پر حملہ کیا اور بعد ازاں دوسرے کے سر کے پچھلے حصے پر وار کیا۔ جب عملے نے اسے قابو کرنے کی کوشش کی تو اس نے انگلیوں سے پستول کی شکل بنائی، منہ میں رکھی اور فرضی ٹریگر دبایا۔
محکمۂ انصاف کے مطابق، حملہ آور نے بعد ازاں ایک خاتون مسافر کو تھپڑ مارا اور پرواز کے عملے کے ایک رکن پر بھی حملے کی کوشش کی۔
واقعے کے باعث پرواز کو بوسٹن لوگن انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا، جہاں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کر لیا۔
امریکی حکام کے مطابق، پرنیت کمار امریکا میں اسٹوڈنٹ ویزے پر داخل ہوا تھا، تاہم اب اس کی ملک میں کوئی قانونی حیثیت باقی نہیں رہی۔
اگر جرم ثابت ہو گیا تو اسے 10 سال قید، 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانہ اور سزا کے بعد 3 سال نگرانی میں رہائش کی سزا ہو سکتی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
نیپرا کا 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر 14 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فائل فوٹونیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 3 سرکاری بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر مجموعی طور پر 14 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
نیپرا کی جانب سے گیپکو، کیسکو اور فیسکو پر 2023-24 کی ناقص کارکردگی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
حکام کے مطابق کمپنیوں پر اوور بلنگ، غلط رپورٹنگ اور وصولیوں میں بہتری نہ لانے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔
نیپرا کے مطابق گیپکو نے نقصانات مصنوعی طور پر کم دکھائے اور صارفین سے اضافی بل وصول کیے۔
حکام کے مطابق گیپکو کے نقصانات 11.48 فیصد تک پہنچ گئے ہیں جبکہ ہدف 9 فیصد مقرر تھا۔
نیپرا کے مطابق تینوں کمپنیوں کو 15 دن میں جرمانہ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔