امریکا کا مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلروں پر حملہ، 14 ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ مشرقی بحرالکاہل میں منشیات اسمگلنگ میں ملوث مبینہ کشتیوں کو نشانہ بناتے ہوئے تین فضائی حملے کیے گئے جن میں 14 افراد ہلاک اور ایک شخص زندہ بچ گیا، یہ کارروائی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر کی گئی۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ یہ حملے چار کشتیوں پر کیے گئے جو امریکی انٹیلی جنس کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث دہشت گرد تنظیموں کے زیرِ استعمال میں تھیں، تمام کارروائیاں بین الاقوامی پانیوں میں کی گئیں اور کسی امریکی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔
ہیگسیتھ نے بتایا کہ پہلی کشتی میں آٹھ، دوسری میں چار اور تیسری میں تین افراد سوار تھے، جن میں سے 14 ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زندہ بچ جانے والے کی تلاش کے لیے امریکی جنوبی کمانڈ نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا ہے، میکسیکن ریسکیو حکام نے اس آپریشن کی ذمہ داری سنبھال لی۔
امریکی وزیرِ دفاع نے کہا کہ ہم نے دو دہائیوں تک دوسروں کے وطن کا دفاع کیا، اب ہم اپنا دفاع کر رہے ہیں، امریکا اب منشیات فروشوں کے خلاف اسی شدت سے کارروائی کرے گا جس طرح القاعدہ کے خلاف کی گئی تھی، یہ نارکو ٹیرورسٹس امریکی شہریوں کی جانیں لے رہے ہیں اور ہم انہیں اسی انداز میں تلاش کر کے ختم کریں گے۔
حکام کے مطابق ان کشتیوں پر منشیات کی بڑی مقدار موجود تھی اور یہ بحیرۂ کیریبین اور وسطی امریکا کے درمیان روایتی اسمگلنگ راستوں سے گزر رہی تھیں، ہلاک شدہ افراد اور ضبط شدہ سامان سے متعلق مزید تفصیلات آئندہ دنوں میں جاری کی جائیں گی۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کینیا میں مسافرطیارہ گرکرتباہ؛غیرملکی سیاح سمیت 11 افراد ہلاک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیروبی: کینیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں غیرملکی سیاحوں سمیت 11 افراد ہلاک ہوگئے۔جوماسائی مارا نیشنل ریزرو جا رہے تھے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کینیا کی ایئرلائن ممباسا ایئر سفاری نے بیان میں بتایا کہ طیارہ حادثے میں مقامی عملے کے ارکان سمیت ہنگری اور جرمنی سے تعلق رکھنے والے افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جہاز میں 10 سواروں میں 8 کا تعلق ہنگری اور دو کا تعلق جرمنی سے تھا، جبکہ جہاز کے کپتان کا تعلق کینیا سے تھا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کینیا نے بتایا کہ جہاز کا حادثہ کوالے میں پیش آیا، حادثہ مشہور ساحلی علاقے ڈیانی سے 40 کلومیٹر دور پہاڑی علاقے میں پیش آیا جہاں جنگل بھی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق مقامی میڈیا نے بتایا کہ ہلاک افراد کی لاشیں مکمل طور پر جھلس گئی ہیں اور شناخت کی قابل نہیں ہیں۔