کراچی ایئر پورٹ پر منشیات اسمگلنگ کے 2 پارسل پکڑے گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
فوٹو: فائل
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر کروڑوں کی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر منشیات پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی ہے۔
حکام کے مطابق تھائی لینڈ سے آنے والے پارسل سے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1 اعشاریہ 69 کلو گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق بیلجیم سے آنے والے پارسل سے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی 1 ہزار 945 ایکٹیسی گولیاں ملی ہیں، جو ویکیوم کلینر کے پارسل میں چھپائی گئی تھیں۔
حکام کے مطابق دنیا بھر میں ای کامرس کے بڑھتے رجحان کے باعث سرحد پار سامان کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے۔ کرمنل نیٹ ورکس کے ڈاک سسٹم کو منشیات کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔
حکام کے مطابق پاکستان کسٹمز انسداد منشیات اسمگلنگ کی کڑی نگرانی کےلیے پرعزم ہے۔ مؤثرنگرانی سے بڑی مقدار میں منشیات لوگوں تک پہنچنے سے پہلے پکڑی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ
ملک کے مختلف شہروں کی فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے، کچھ دیر پہلے کراچی 232 ایئر پارٹیکولیٹ میٹر کے ساتھ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر تھا۔
عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور 217 ایئر انڈیکس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق رحیم یار خان 422 اے کیوآئی کے ساتھ پنجاب کا آلودہ ترین شہر ہے، مظفر گڑھ کا ایئرانڈیکس 402، لاہور اور ملتان کا 393 ریکارڈکیا گیا۔
شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے پر موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی اور ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ تک بند کردی گئی۔