وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 28th, October 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کا امکان ہے تاہم نئے قائد ایوان کیلئے تاحال حتمی نام سامنے نہیں آسکا۔
پاکستان پیپلز پارٹی نئے قائد ایوان کیلئے اپنا امیدوار سامنے لائے گی، مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی مرکزی قیادت کے فیصلے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیں گے، نئے قائد ایوان کے انتخاب کے بعد مسلم لیگ ن اپوزیشن میں بیٹھے گی۔
بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟
پاکستان تحریک انصاف کے چار ارکان اپوزیشن میں موجود ہیں، پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10 ارکان پیپلز پارٹی کے کیمپ میں بیٹھ گئے، پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس اب 27 ارکان موجود ہیں۔
آزاد کشمیر اسمبلی میں نئے قائد ایوان کیلئے سادہ اکثریت 27 درکار ہے، مسلم لیگ ن کے پاس 9 جبکہ انوارالحق کے کیمپ میں تاحال ارکان کی تعداد دس ہے، جموں و کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے۔
پاکستان کے تمام ائیرپورٹس کو کیش لیس بنانے کا فیصلہ
وزیراعظم انوارالحق کے کیمپ سے بھی پیپلز پارٹی کو نئے قائد ایوان کیلئے ووٹ مل سکتے ہیں، وزیراعظم انوارالحق بھی تاحال تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، آزاد کشمیر کی سیاست میں آئندہ چند گھنٹے اہم قرار دیئے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے پارٹی آئین کی خامیاں دور کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی آئین کے جائزے کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔
پی ٹی آئی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین سے تمام خامیاں دور کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے ک ہم متحد ہیں نہیں ڈریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز میرٹ پر سنے جائیں۔
پی ٹی آئی کے آئین کو دیگر جماعتوں کے آئین کے مطابق لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اصلاحات الیکشن کمیشن کے اعتراضات سے بچنے کے لیے ضروری ہیں۔
کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر عارف علوی، حامد خان، اسد قیصر، رؤف حسن اور فردوس شمیم نقوی شامل ہیں۔
پی ٹی آئی میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کےلیے جلد از جلد تیاری کی جائے گی۔