پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, December 2025 GMT
—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کر لیا۔
اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی سے رابطہ تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا، پیپلز پارٹی کو 2 روزہ قومی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔
اپوزیشن اتحاد کے ذرائع کے مطابق مسلم لیگ نواز کو قومی کانفرنس میں دعوت نہیں دی جا رہی، قومی کانفرنس میں سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ نکالنے پر غور ہو گا۔
ذرائع اپوزیشن اتحاد نے بتایا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کے لیے محمود خان اچکزئی سمیت سیاسی رفقاء کی بانی سے ملاقات کروانا ہو گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔