لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں اور انہیں عملی زندگی میں تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہوگا۔

انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی طاقت یا مراعات کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے حاصل ہوتے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام اداروں کو شہری آزادیوں کے محافظ بننا ہوگا اور معاشرے میں ہر طرح کے امتیاز کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک جامع معاشرتی و معاشی ماحول تشکیل دینے کی ضرورت ہے جہاں قانون کی حکمرانی مضبوط ہو، شہری آزادیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور کوئی بھی شخص پیچھے نہ رہ جائے۔

بلاول بھٹو زرداری نے اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق پر مبنی اور انسان دوست پاکستان کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، ایک ایسے معاشرے کے لیے جہاں خواتین، بچے، اقلیتیں، خصوصی افراد، مزدور اور تمام کمزور طبقات وقار، تحفظ اور برابری کے مواقع کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

پنجاب کےبلدیاتی انتخابات میں فرنٹ فٹ پرکھیلنا ہوگا، کارکن تیاری کرلیں،بلاول بھٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات نزدیک ہیں،پارٹی رہنما اور کارکن ابھی سے بھرپور تیاری شروع کردیں ہمیں بلدیاتی الیکشن میں فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنا ہوگا۔

بلاول بھٹو گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے، جس میں پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور مختلف عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عشائیے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، مرتضیٰ محمود، طاہر رشید، ثمینہ گھرکی، علی حیدر گیلانی، نیر بخاری، ہمایوں خان، عبدالقادر شاہین، رانا فاروق سعید، دوست محمد کھوسہ، فیصل میر، شہزاد سعید چیمہ، ندیم افضل چن، عزیز الرحمٰن چن سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں ایک نشست پیپلزپارٹی نے جیتی جبکہ ایک نشست ’’ہم سے چھین لی گئی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئیں، کیونکہ دیگر صوبوں میں یہ مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا بطور جماعت کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آتا، تاہم ہر سیاسی جماعت کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے، مگر ملک دشمن بیانیہ اپنانے والوں اور ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی

متعلقہ مضامین

  • ہر فرد کی عزت، مساوات اور انصاف کا تحفظ ریاست کی بنیادی ترجیح ہے: صدر مملکت
  •  عملی زندگی میں تعلیم، روزگار  اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کرنا ہو گا: بلاول بھٹو
  • حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار و انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے، بلاول بھٹو
  • معیشت کو ڈنڈے سے نہیں چلایا جا سکتا، ضلعی اکانومی ناگزیر ہے، بلاول
  • وزیراعظم سینٹرلائزیشن، پیپلز پارٹی ڈی سینٹرلائزیشن پر یقین رکھتی ہے، بلاول بھٹو
  • پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کا شہریوں کے مساوی حقوق کے لیے غیرمتزلزل عزم کا اظہار
  • پنجاب کےبلدیاتی انتخابات میں فرنٹ فٹ پرکھیلنا ہوگا، کارکن تیاری کرلیں،بلاول بھٹو
  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
  • سندھی ثقافت پاکستانی گلدستے میں خوش رنگ پھول، بلاول بھٹو