data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پنجاب میں آئندہ بلدیاتی انتخابات نزدیک ہیں،پارٹی رہنما اور کارکن ابھی سے بھرپور تیاری شروع کردیں ہمیں بلدیاتی الیکشن میں فرنٹ فٹ پر آکر کھیلنا ہوگا۔

بلاول بھٹو گورنر ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی رہنماؤں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کر رہے تھے، جس میں پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور مختلف عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

عشائیے میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف، مرتضیٰ محمود، طاہر رشید، ثمینہ گھرکی، علی حیدر گیلانی، نیر بخاری، ہمایوں خان، عبدالقادر شاہین، رانا فاروق سعید، دوست محمد کھوسہ، فیصل میر، شہزاد سعید چیمہ، ندیم افضل چن، عزیز الرحمٰن چن سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں ایک نشست پیپلزپارٹی نے جیتی جبکہ ایک نشست ’’ہم سے چھین لی گئی‘‘۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اب بلدیاتی الیکشن ہونے چاہئیں، کیونکہ دیگر صوبوں میں یہ مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پیپلزپارٹی کو فرنٹ فٹ پر کھیلنے کی ضرورت ہے۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کا بطور جماعت کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آتا، تاہم ہر سیاسی جماعت کو سیاست کرنے کا حق حاصل ہے، مگر ملک دشمن بیانیہ اپنانے والوں اور ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو یہ حق نہیں دیا جاسکتا۔

ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلاول بھٹو

پڑھیں:

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے جس کے بعد گورنر ہاوس میں 3 روز کے لئے عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطاق بلاول بھٹو زرداری اپنے قیام کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔ بلاول بھٹو کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع کی 63 تنظیموں کے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کرنے کا امکان ہے۔

بلاول بھٹو زرداری لاہور تنظیم کے عہدیداروں کے بھی نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی ممبران سے بھی ملاقات کریں گے اور پی ایس ایف اور پی وائی یو کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پیپلز پارٹی وسطی و جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کو لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتیں گورنر ہاوس میں ہونگی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب کےبلدیاتی انتخابات میں فرنٹ فٹ پرکھیلناہوگا،کارکن تیاری کرلیں،بلاول بھٹو
  • بلاول بھٹو سے پنجاب کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات؛عوامی مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا
  • کوئٹہ میں سردی ہے انتخابات معطل کر دیں، حکومت کی الیکشن کمیشن سے درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخاب کے التواء کی درخواست
  • سیکیورٹی صورتحال: وزیراعلیٰ کی کوئٹہ میں ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست
  • بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لئے وزیراعلیٰ نے درخواست دائر کر دی
  • چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے
  • اسلام آبادمیں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کیخلاف جماعت اسلامی سراپا احتجاج‘ تحریک کا آغاز
  • بنگلہ دیش میں عام انتخابات کا شیڈول کب جاری ہوگا؟ الیکشن کمشنر نے اعلان کردیا