پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی ہوئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
پاکستان میں کرپشن کے تاثر میں واضح کمی آ گئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن پر سیپشن سروے رپورٹ جاری کر دی۔
ٹرانسپیرنسی کے مطابق پاکستان میں شفافیت میں اضافہ ہوا، کرپشن میں کمی ہوئی۔
66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ پچھلے ایک سال کے دوران انھیں سرکاری کام کے لیے کوئی رشوت نہیں دینی پڑی۔
60 فیصد پاکستانیوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالا۔
57 فیصد نے کہا کہ ان کی قوت خرید میں کمی ہوئی جبکہ 43 فیصد نے کہا کہ ان کی قوت خرید بڑھ گئی ہے۔
سروے 22 سے 29 ستمبر 2025 کے دوران 4 ہزار افراد سے کیا گیا۔
واضح رہے کہ یہ سروے بدعنوانی کی اصل شرح نہیں بتاتا بلکہ بدعنوانی کے بارے میں عوامی تاثر کو ظاہر کرتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پاکستان میں
پڑھیں:
اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، آئی ایم ایف ادائیگی کی امید پر 500 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ہفتے کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ کیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
سرمایہ کاروں کی یہ پرجوش سرگرمی اس توقع کے باعث ہے کہ آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ آج یعنی پیرکے روز پاکستان کے لیے ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں پھر تیزی، انڈیکس 167,000 کی حد عبور کر گیا
صبح 9 بج کر 35 منٹ پر بینچ مارک انڈیکس 167,592.87 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو 507.29 پوائنٹس یعنی 0.30 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔
Market is up at midday ????
⏳ KSE 100 is positive by +701.21 points (+0.42%) at midday trading. Index is at 167,786.79 and volume so far is 152.49 million shares (12:00 PM) pic.twitter.com/TZtbDwj7sd
— Investify Pakistan (@investifypk) December 8, 2025
مارکیٹ میں سیمنٹ، کمرشل بینکس، کھاد ساز کمپنیوں، تیل و گیس کی تلاش، آئل مارکیٹنگ کمپنیزاورپاورجنریشن سمیت اہم شعبوں میں خریداری دیکھنے میں آئی۔
او جی ڈی سی، پی او ایل، پی پی ایل، پی ایس او، ایس این جی پی ایل، ڈی جی کے سی، ایچ بی ایل، ایم سی بی اور میبل جیسے انڈیکس ہیوی شیئرز بھی مثبت زون میں ٹریڈ ہوئے۔
مزید پڑھیں: دسمبر کے پہلے سیشن میں اسٹاک مارکیٹ کا مضبوط آغاز، اہم سیکٹرز میں خریداری
آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ آج ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی یعنی ای ایف ایف کے تحت پاکستان کے 37 ماہ کے پروگرام کے دوسرے جائزے اور ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی آرایس ایف کے 28 ماہ کے پروگرام کے پہلے جائزے پر غور کرے گا۔
منظوری کی صورت میں پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت تقریباً 1 ارب ڈالراورآرایس ایف کے تحت 200 ملین ڈالر تک رسائی حاصل ہو جائے گی، جس سے دونوں پروگرامز کے تحت مجموعی ادائیگیاں بڑھ کر تقریباً 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گی۔
گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک ایکسچینج نے مثبت انداز میں اختتام کیا تھا، جہاں تمام بڑے انڈیکسز نے بہتری کا رجحان دکھایا۔
جمعے کے روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 167,085.58 پوائنٹس پر بند ہوا، جو ہفتہ وار بنیاد پر 0.2 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ کی تاریخی بلندی کا ملک کی معیشت سے کتنا تعلق ہے؟
بین الاقوامی منڈیوں میں، ایشیائی حصص مارکیٹس پیر کو محتاط دکھائی دیں، کیونکہ سرمایہ کار امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے اس ہفتے شرحِ سود میں کمی کی توقع کر رہے ہیں۔
اگرچہ اس میٹنگ میں اختلافِ رائے بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، تاہم فی الحال مارکیٹس 85 فیصد امکانات ظاہر کر رہی ہیں کہ شرحِ سود میں ایک چوتھائی پوائنٹ کمی ہوگی۔
فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی 2019 کے بعد سے کسی بھی اجلاس میں 3 یا زائد اختلاف رائے کا سامنا نہیں کیا جبکہ 1990 سے اب تک صرف نو مرتبہ ایسا ہوا ہے۔
ایشیا میں جاپان کا نکی انڈیکس 0.3 فیصد کم ہوا، جبکہ گزشتہ ہفتے اس میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا تھا۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
جنوبی کوریا کی مارکیٹ بھی 0.3 فیصد نیچے رہی، حالانکہ گزشتہ ہفتے امریکی ٹیرف میں کمی کی تصدیق کے بعد اس میں 4.4 فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔
ایم ایس سی آئی کا جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک کے حصص کا وسیع انڈیکس 0.1 فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ ٹریڈ ہوا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاک ایکسچینج انڈیکس پاکستان