ہیومن رائٹس گورنمنٹ آف سندھ کے زیر اہتمام یونیٹی واک
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے ایک یونیٹی واک منعقد کی گئی۔ واک کے بعد مینٹل ہیلتھ کے موضوع پہ سیمینار منعقد ہوا جس کا مرکزی موضوع ذہنی صحت تھا۔ یہ سیشن ماسک آگاہی پروگرام برائے انسانی حقوق گورنمنٹ آف سندھ کے تحت منعقد ہوا، واک اور سیمینار میں وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق راج ویر سنگھ،خالد اے کے چاچڑ سیکرٹری انسانی حقوق، سعید سومرو سیکشن آفیسر انسانی حقوق،زاہد احمد تھیبو، ڈاکٹر ریحانہ،ڈاکٹر عامر، وسیم اخلاق، محمد علی، عباس کھوسو،ٹرانس جینڈر شہزادی رائو،پروگرام آرگنائزر نازیہ ناز، سمیت حکومتی نمائندوں سول سوسائٹی،این جی اوز کے نمائندوں اکیڈیمیا، صحافی، ڈاکٹرز، اساتذہ سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی۔پروگرام کا مقصد ذہنی صحت کے مسائل پر آگاہی پیدا کرنا اور معاشرتی خاموشی توڑنا تھا۔ شرکاء نے بتایا کہ ذہنی دباو ¿، اضطراب اور ڈپریشن نہ صرف افراد کی ذاتی زندگی پر اثر انداز ہوتے ہیں بلکہ تعلیم، کام اور سماجی ترقی پر بھی اثر ڈالتے ہیں۔ پروگرام میں کہا گیا کہ حکومت، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کو مل کر ہر شہری کے لیے ذہنی صحت کے تحفظ اور سہولت فراہم کرنے پر کام کرنا چاہیے۔اس موقع پر یہ بھی واضح کیا گیا کہ ذہنی صحت ایک بنیادی انسانی حق ہے اور اس کے فروغ کے لیے آگاہی، تعلیم اور قانونی اقدامات کو مزیدمضبوط کرنا وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے۔پروگرام کی کامیابی میں راجویر سنگھ سودھا، خصوصی معاون وزیر اعلیٰ سندھ برائے انسانی حقوق اور سیکریٹری انسانی حقوق سندھ، خالد چاچڑ کی قیادت کو سراہا گیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان دشمن اسرائیل کی مذموم سازش کا پردہ فاش
اسرائیلی فرم انٹیلیکسا کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویٔر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا
تحقیقات میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی،انکشافات
اسرائیلی کمپنی کی پاکستان میں غیرقانونی ہدف سازی سے عوام کی پرائیویسی کو نقصان پہنچانے کی ناپاک سازش، ’’پریڈیٹر لیکس‘‘ نے اسرائیل کی خفیہ سرگرمیوں اور پاکستان مخالف اسکے مکروہ کردار کا پردہ چاک کر دیا۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے محققین کی تکنیکی شواہد کی تصدیق کے بعد حقائق منظر عام پر آگئے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فرم انٹیلیکسا (Intellexa) کا تیار کردہ پریڈیٹر اسپائی ویٔر پاکستان میں متعدد افراد کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔تحقیقات میں بلوچستان میں انسانی حقوق کے وکیل پر پریڈیٹر حملہ کی کوشش کی تصدیق سامنے آئی۔کمپنی موبائل ڈیوائسز سے فائدہ اٹھا کر صحافیوں، انسانی حقوق کے محافظوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کی نگرانی کو ممکن بناتی ہے۔ کمپنی کے پاس حکومتی دفاتر میں موجود پریڈیٹر صارف سسٹمز تک رسائی برقرار رکھنے کی صلاحیت موجود تھی۔پریڈیٹر سسٹمز کے ذریعے جمع ہونے والا حساس ڈیٹا بھی اسرائیلی کمپنی کی دسترس میں رہتا تھا۔ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے صارفین کو گوگل نے اسپائی ویٔر حملہ کے ممکنہ ہدف کے طور پر وارننگ بھی جاری کی۔اسرائیل کی پاکستان کی خفیہ جاسوسی کے پیچھے یہود و ہنود گٹھ جوڑ کے ناپاک عزائم پوشیدہ ہیں۔ عالمی تنظیم کی رپورٹ نے اسرائیلی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال سے پاکستان مخالف کارروائیوں کو بے نقاب کر دیا۔