ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے تحت برآمدی اشیا پر عائد کسٹمز ڈیوٹی ختم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, December 2025 GMT
اسلام آباد:
حکومت نے برآمدی اشیا پر ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کے تحت وصول کی جانے والی کسٹمز ڈیوٹی ختم کردی، ایف بی آر نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔
ایف بی آر کے مطابق یہ ڈیوٹی فنانس ایکٹ 1991ء کے تحت نافذ کی گئی تھی، برآمدکنندگان کی جانب سے وزیرِ اعظم کو سفارش کی گئی تھی کہ ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں وصول کی جانے والی یہ ڈیوٹی برآمدی لاگت میں اضافہ کرتی ہے اس لیے اسے ختم کیا جائے ۔
حکومت نے برآمدکنندگان کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں برآمدی شعبے کو ریلیف ملنے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی مسابقت میں بہتری آنے کی توقع ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
لاہور کی ترقی اور جدت کے لیے ایک اور قدم، وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پلان فیز2 کا آغاز کر دیا
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈیویلپمنٹ پلان کے دوسرے فیز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت لاہور شہر میں ترقی اور جدیدیت کا نیا دور شروع ہو جائے گا۔
اس منصوبے کے تحت لاہور کی 6,284 گلیوں کی مکمل اپ گریڈیشن کی جائے گی، جن میں لاہور میونسپل کارپوریشن کی 5,798 گلیاں اور واسا کی 486 گلیاں شامل ہیں۔ منصوبے کا ہدف ہے کہ آئندہ سال 30 جون تک یہ تمام گلیاں جدید، محفوظ اور شہریوں کے لیے فخر کی علامت بنائی جائیں۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب پبلک ٹرانسپورٹ انقلابی فیز میں داخل، جدید بس شیلٹرز کی تعمیر کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور ڈیولپمنٹ فیز ٹو سے متعلق اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی اور تمام متعلقہ محکموں کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ہر محلے کو روشن اور آباد بنانے کے لیے مرحلہ وار ماہانہ ورک پلان بھی پیش کیا گیا۔
مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ لاہور کی ترقی میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور فیز 2 کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور کے ہر کونے کو ٹوٹ پھوٹ سے آزاد اور شہریوں کے لیے باعزت بنایا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 6 ہزار سے زائد گلیوں کی اپ گریڈیشن کے ساتھ لاہور کا ہر محلہ رہائش کے لیے فخر کی علامت بنے گا اور شہریوں کو ایک جدید اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پنجاب ترقی جدت لاہور