ڈینگی امراض میں مبتلا مریضوں کو درپیش مشکلات قابل مذمت ہیں ،احسن ناغڑ
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)استحکامِ پاکستان آرگنائزیشن کے چیئرمین محمد احسن ناغڑ نے حیدرآباد کے گونمنٹ اسپتالوں میں ڈینگی و دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو درپیش مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ گزشتہ روز اسپتال میں ایک مریض کو لے کر جانے کا اتفاق ہوا جہاں اس مریض کے ساتھ دیگر زیر علاج مریضوں کو اسپتال میں ڈینگی سمیت ودیگر ٹیسٹ کے لیے مطلوبہ کٹ، ٹیوب اور ادویات کی عدم دستیابی کے سبب شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے ،وارڈوں میں ڈاکٹرز کی تعداد نہ ہونے کے برابرہے اور ان کا رویہ مسیحائی نہیں بلکہ فرعون جیسا ہے جبکہ عملے کی جانب سے بھی ذمہ داری سے گریز اور ناقابلِ قبول رویہ بھی انتہائی افسوسناک ہے۔ا حسن ناغڑ نے کہا کہ ایسے حالات میں مریضوں اور ان کے اہل خانہ کو پریشانی میں مبتلا کرنا کسی طرح بھی قابلِ برداشت نہیں عوامی صحت کے اداروں کا فرض ہے کہ مریضوں کو بروقت تشخیص، ادویات اور مناسب رہنمائی فراہم کی جائے لیکن حیدرآباد گورنمنٹ اسپتالوں کی انتظامیہ ڈینگی سے 21ہلاکتوں کے باوجود اپنا قبلہ درست نہیں کرسکیں،سرکاری اسپتال مسیحا خانوں کی جگہ مقتل گاہ بن گئے ہیں ،اگر سرکاری اسپتالوں میں اس قدر بدنظمی، ادویات کی کمی اور لیبارٹری کے سامان کا قحط برقرار رہا تو ڈینگی جیسے خطرناک مرض کے نتیجے میں قیمتی جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریضوں کو
پڑھیں:
پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
پاکستان نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔ مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیل حملے خطے میں امن کی کوششوں کو متاثر کررہے ہیں۔ پائیدار امن صرف بات چیت سے ہی ممکن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان لبنان کی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے مزید کہا کہ پاکستان تناؤ میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔