2025-12-08@22:19:46 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«لوہا چور»:
ملک کے سب سے بڑے شہر میں کھلے ہوئے گٹروں کا ذمے دار ڈھکن چوری کرنے والوں اور نشئی افراد کو قرار دیا جاتا ہے، جو چند روپوں کے حصول کے لیے یہ بھاری ڈھکن کسی نہ کسی طرح چرا لیتے ہیں اور محفوظ مقام پر لے جا کر یہ سیمنٹ سے بنے ڈھکن توڑ کر لوہا نکال لیتے ہیں اور کباڑی کو جا کر فروخت کر دیتے ہیں۔ کباڑی کچھ دیکھے اور پوچھے بغیر لوہا تول کر پیسے دے دیتا ہے جو حاصل کر کے ڈھکن چور اپنی ضرورت پوری کر لیتا ہے اس کی بلا سے جس گٹر سے اس نے لوہے کے حصول کے لیے ڈھکن چرایا ہے اس کھلے ہوئے گٹر میں کوئی معصوم بچہ گر...
کراچی:۔ پاکستان اسٹیل ملز کا جنرل منیجر اسٹورز سے لوہا چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ بن قاسم پولیس نے پاکستان اسٹیل سے قیمتی سامان کی چوری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ادارے کے افسر کو چوری کے سامان سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ بن قاسم پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل کے جنرل منیجر اسٹورز سید سعادت علی کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کے قبضے سے چالیس کلو تانبا اور چوری میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مذکورہ گاڑی کے ذریعے قیمتی سامان خفیہ طور پر باہر منتقل کر کے مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے ملزم...
کراچی: بن قاسم پولیس کی جانب سے اسٹیل مل سے لوہا، تانبا و قیمتی سامان چوری کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق بن قاسم پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بن قاسم کی حدود سے لوہا و اسکریپ کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اسد علی کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے چوری شدہ لوہا اور اسکریپ برآمد ہوا۔ گرفتار ملزم چوری شدہ اسکریپ کو مختلف گوداموں میں فروخت کرتا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر سابق یو سی ناظم سمیت 11 افراد کو گرفتار کر لیا جن پر K4 پروجیکٹ کے قیمتی پائپ اور لوہا چوری کرکے فروخت کرنے کا الزام ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈاکٹر عمران خان نے ڈی ایس پی ٹھٹھہ واحد لاڑک اور ایس ایچ او مکلی اشفاق منگی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کینجھر سے کراچی کو پانی کی فراہمی کے لیے زیر تعمیر K4 کے منصوبے سے لاکھوں روپے مالیت کے پائپ اور لوہا چوری کرنے میں ایک بڑا گروہ ملوث ہے۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ نے مزید کہا ہے کہ جنگشاہی کے قریب کے فور پراجیکٹ کی پائپ لائنیں گزشتہ ڈسمبر میں...
